Tag: Nigar Johar

  • ماہرہ خان کی لیفٹیننٹ جنرل نگار کے ساتھ تصاویر کے چرچے

    ماہرہ خان کی لیفٹیننٹ جنرل نگار کے ساتھ تصاویر کے چرچے

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی پاک فوج میں تعینات ہونے والی پہلی تھری اسٹار لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک فوج میں تعینات ہونے والی پہلی تھری اسٹار لیفٹیننٹ جنرل نگار کی زندگی پر بنائی جانے والی ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا، فلم میں اداکارہ ماہرہ خان لیفٹینٹ جنرل نگار احمد کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، ٹیلی فلم اے آر وائی ڈیجیٹل پر 23 اکتوبر بروز ہفتے کو رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان اور لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

    ماہرہ خان کی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے ہمراہ ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں یہ دونوں خواتین پاک فوج کے یونیفارم میں نظر آ رہی ہیں، اس تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔

    یہ ٹیلی فلم اے آر وائی ڈیجیٹل پر 23 اکتوبر بروز ہفتے کو رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

    ‘ایک ہے نگار‘ ٹیلی فلم کی ہدایت کاری عدنان سرور نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے لکھی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ماہرہ خان ، سہیل سمیر ، بلال اشرف اور خوشحال خان شامل ہیں۔

    اس ٹیلی فلم میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ٹیلی فلم میں “لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر” کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر ’ٹیلی فلم کے ٹائٹل کے ساتھ پوسٹ شیئر کی تھی، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ کو سراہا گیا اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کے کیریئر پر ایک نظر

    لیفٹٹنٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کالج کی گریجویٹ ہیں اور پاک فوج میں تقریباً 3 دہائیوں پر مشتمل کیریئر میں انتظامی اور مختلف امور میں سربراہی کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

    انہوں نے فیملی میڈیسن میں ایم سی پی ایس، ایڈوانسڈ میڈیکل ایڈمنسٹریشن میں ایم ایس سی اور صحت عامہ میں ماسٹرز کررکھا ہے۔

    لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر نے کئی دیگر کورسز بھی کیے اور ہسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر تیاریوں سے متعلق امور کی نیشنل انسٹرکٹر بھی ہیں۔

    انہیں پاک آرمی میں لیفٹننٹ جنرل کے رینک تک پہنچنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔

    آرمی میڈیکل کور کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے پر انہیں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملیٹری اور فاطمہ جناح گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔ انہیں پاک فوج میں کئی عہدوں پر پاکستان کی پہلی خاتون کے طور پر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جن میں پاک آرمی میں آزادی کے بعد یونٹ، اسپتال کی کمانڈنگ بھی شامل ہے۔

    لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر نے بریگیڈیئر کی حیثیت سے سی ایم ایچ جہلم کی کمان سنبھالی تھی اور اب مسلح افواج کے سب سے بڑے ہسپتال ایمریٹس ملٹری ہسپتال راولپنڈی کی کمانڈنگ کر رہی ہیں۔

  • نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بن گئیں

    نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بن گئیں

    راولپنڈی : اک فوج میں نئی تاریخ رقم کردی، میجرجنرل نگار جوہر  کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر سرجن جنرل پاک فوج تعینات کردیا گیا، جس کے بعد وہ پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بن گئیں،  ان کا تعلق صوابی کےعلاقے پنج پائی سے ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی میڈیکل کور سے وابستہ میجرجنرل نگار جوہر کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی، نگار جوہر لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی بھی تعینات کردیا گیا ہے، اس طرح وہ پاک فوج کی تاریخ میں پہلی تھری سٹار آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی سرجن جنرل کے عہدے پر کام کرنے والی خاتون افسر بھی بن گئی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی کے علاقہ پنج پیر سے ہے،وہ اس وقت کمانڈنٹ ملٹری ہسپتال راولپنڈی کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔

    یاد رہے 9 فروری 2017 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگار جوہر کو بریگیڈیئر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی تھی، وہ پاکستان آرمی کی تاریخ کی وہ تیسری خاتون افسر ہیں جو میجر جنرل کے رینک تک پہنچیں ، انہیں 2002 میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے بریگیڈیئر سے ٹوسٹار جرنیل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔

    لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آئی ایس آئی کے سابق افسر کرنل قادر کی بیٹی اور آئی ایس آئی کے سابق افسر میجر محمد عامر کی بھتیجی ہیں۔