نائجیریا میں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی شمال مغربی ریاست سکوٹو میں کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے، اطلاعات کے مطابق کشتی میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔
رپورٹس کے مطابق نائجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ (NEMA) نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا، ’ 10 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔‘
نائجیریا کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث بوٹ حادثے کا شکار ہوگئی۔
اس سے قبل رواہ ماہ میں اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب تقریباً 100 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک بوٹ الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب لاپتہ ہو گئے تھے۔
اطالوی کوسٹ گارڈ اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے مطابق بدھ کو اطالوی جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں تقریباً 100 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب لاپتہ ہو گئے۔
امریکا میں آئرش خاتون ڈیزائنر کی لاش کشتی سے برآمد
اٹلی میں یو این ایچ سی آر کے ترجمان فلیپو انگارو نے بتایا کہ بچ جانے والے 60 افراد کو لامپیڈوسا کے مرکز میں منتقل کردیا گیا، زندہ بچ جانے والوں کے اکاؤنٹس کے مطابق جب کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تو اس میں 92 سے 97 تارکین وطن سوار تھے۔
کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ مرنے والوں کی تعداد 26 ہے، لیکن اس تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ تارکین وطن کب سے سمندر میں تھے۔