Tag: Nigeria floods

  • نائیجیریا میں سیلاب سے تباہی، 200 سے زائد افراد ہلاک

    نائیجیریا میں سیلاب سے تباہی، 200 سے زائد افراد ہلاک

    نائجیریا میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی پھیلا دی مختلف حادثات میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردی اور کم از کم 200 سے زائد افراد  ہلاک ہوگئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک سیلاب بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث آیا، جس نے ریاست نائیجر کے کنارے واقع شہر موکوا اور آس پاس کے علاقوں میں تباہی مچائی۔

    اس تباہی میں پانچ سو سے زائد افراد لاپتا ہیں، سیلاب سے نائیجریا کا وسطی علاقہ موکوا زیادہ متاثر ہوا، اس علاقے میں یہ 60 سال کے دوران کا سب سے خطرناک سیلاب ہے، جس میں سیکڑوں مکانات اور دو پل بہہ گئے، ہزاروں افراد بے گھر ہوئے۔

    نائیجراسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے سیلاب نے 3 ہزار سے زائد افراد کو بےگھر کردیا ہے، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن حکام کا کہنا ہے مٹی اور ملبے کو اٹھانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sudan-darfur-67-killed-in-drone-hospital-attack/

  • نائیجیریا میں سیلاب سے 28 ہلاکتیں، ہزاروں بے گھر

    نائیجیریا میں سیلاب سے 28 ہلاکتیں، ہزاروں بے گھر

    نائیجیریا کے صوبہ باوچی میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، سیلابی صورتحال کے باعث 28 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجیریا کے صوبہ باوچی سے متصل گاماوا کے مضافاتی دیہاتوں میں کئی روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس آفت کے باعث 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ تقریبا سو افراد بے گھر بھی ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ ہفتے بھی سیلاب کے باعث جیگاوا نامی صوبے میں 30 افراد کی اموات کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

    دوسری جانب بھارتی ریاست تریپورہ میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں، مختلف حادثات میں 22 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تریپورہ میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    بنگلہ دیش کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا، 18 لاکھ افراد متاثر

    سیلابی صورتحال کے سبب گزشتہ روز 8 اضلاع سے 34 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں، جبکہ سیلاب سے ایک ہزار کے قریب گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

  • نائیجیریا میں سیلاب نے تباہی مچادی، 100 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

    نائیجیریا میں سیلاب نے تباہی مچادی، 100 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

    ابوجا: نائیجریا میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کی زد میں آکر 100 افراد ہلاک درجنوں لاپتا ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجریا میں مسلسل بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی ہے، سیلاب کی زد میں آکر 100 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے، عارضی کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں جہاں موبائل ڈسپنسری موجود ہے، متاثرہ افراد میں راشن بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔

    سیلاب سے زیادہ نقصان نائجیریا کی چار ریاستوں میں ہوا جن میں کوگی، نائیجر، انمبرا اور ڈیلٹا شامل ہیں۔

    بارشوں اور سیلاب میں سب سے زیادہ ہلاکتیں لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہوئیں، سیلاب کے راستے میں آنے والے درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، دس ریاستوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

    سیلاب کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔