Tag: NIGERIA-VIOLENCE

  • نائجیرین فوج نے بوکو حرام کے قبضے سے 700 افراد کو رہا کرالیا

    نائجیرین فوج نے بوکو حرام کے قبضے سے 700 افراد کو رہا کرالیا

    نائجیریا: نائجیرین فوج نے بوکو حرام کے قبضے سے خواتین اور بچوں سمیت دو سو پچھتر افراد کو رہا کرالیا، ایک ہفتے کے دوران بوکو حرام کے قبضے سے سات سو افراد چھڑایا جا چکا ہے ۔

    نائجیر یا میں فوج کو شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں واضح کامیابی حاصل ہوئی ہے، نائجیریا اور اتحادی ممالک کی فوج کا بوکو حرام کے خلاف ایک ہفتے سے آپریشن جاری ہے۔

    جس میں خواتین اور بچوں سمیت سات سو افراد کو بوکو حرام کے قبضے سے رہا کرایا گیا ہے۔

    تاہم بوکو حرام کی جانب سے اغواء کی گئی دو سو طالبات کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔

  • نائجیریا: شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا حملہ،24 افراد ہلاک

    نائجیریا: شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا حملہ،24 افراد ہلاک

    نائجیریا: شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ایک گاؤں پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرکے چوبیس افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کردیا۔

    نائجیریا میں بوکو حرام کی جانب سے قتل غارت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز سے بچنے اور قتل عام کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

    میڈوگری کے ایک گاؤں میں شدت پسند کے کارندے تبلیغی جماعت کےاراکین کے روپ میں داخل ہوئے، مکینوں کے جمع ہونے پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور گاؤں کے تمام گھروں کو آگ لگا دی ۔

    فائرنگ کے نتیجے میں چوبیس افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

    نائجیریا میں بوکو حرام کے خلاف کئی ممالک کا آپریشن جاری ہے۔ بوکو حرام اب تک ہزاروں افراد کو قتل اور اغواء کرچکی ہے، نائجیریا کے سابق صدر گڈلک جوناتھن چھ سالہ دور حکومت میں بوکو حرام کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے حالیہ الیکشن میں عوام نے بوکو حرام سے نجات کے لیے محمد بوہاری کو منتخب کیا ہے۔

  • نائجیریا:شدت پسندوں کا کالج پر حملہ،15ہلاک درجنوں زخمی

    نائجیریا:شدت پسندوں کا کالج پر حملہ،15ہلاک درجنوں زخمی

    نائجیریا : شدت پسندوں نے کالج پر حملہ کرکے پندرہ طالبعلموں کو قتل کر دیا ہے۔

    نائجیریا کے شہر کانو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے سرکاری کالج پر دھاوا بول دیا، حکام کے مطابق حملہ آوروں نے طالبعلموں پر فائرنگ کی اور دستی بم برسائے، جس کی زد میں آکر پندرہ طالب علم مارے گئے جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    ڈاکٹروں کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔