Tag: Nigeria

  • نائجیریا: بوکو حرام نے 48گھنٹوں میں 200 افراد کو ہلاک کردیا

    نائجیریا: بوکو حرام نے 48گھنٹوں میں 200 افراد کو ہلاک کردیا

    نائیجیریا : دہشت گرد گروہ بوکوحرام نے دو روز میں 200افراد کا قتل عام کر دیا۔

    نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہ بوکوحرام نے جمعرات کو شمال مشرقی علاقے کے متعدد دیہاتوں کے گھروں اور مساجد پر حملہ کرکے تقریبا ڈیڑھ سو افراد کا قتل عام کر دیا، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

    بوکو حرام کے جنگجوؤں نے ریاست بورنو کے تین دیہات میں اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک سو پینتالیس افراد کو ہلاک کردیا تھا، مسلح افراد نے ستانوے افراد کو صرف کوکاوا گاؤں میں ہلاک کیا ہے۔

    عینی شاہدین نے بتایا ریاست بورنو کے 2 دیہات میں لوگوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، جس سے 48 جاں بحق ہوگئے۔ قبل ازیں اس علاقے میں 100 افراد کو جنگجوئوں نے قتل کر دیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی تعداد پچاس سے زیادہ تھی۔

    گزشتہ روز ہی نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں ایک بمبار نوجوان لڑکی نے مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں بارہ نمازی جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے تھے، ایک گاؤں ملاری میں نماز ظہر کے وقت دھماکا کیا گیا۔

    دہشت گرد گروہ بوکو حرام گذشتہ کئی برسوں سے نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقوں کے باشندوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

  • نائجیریا میں بوکوحرام کا حملہ، 43 قتل 3 گاؤں نذرآتش

    نائجیریا میں بوکوحرام کا حملہ، 43 قتل 3 گاؤں نذرآتش

    ابوجا: نائجیریامیں شدت پسند گروپ بوکوحرام نے تینتالیس افراد قتل کردئیے جبکہ تین گاؤں نذرِآتش کردیئے ہیں۔

    شدت پسند گروپ بوکو حرام نے شمال مشرقی حصے میں واقع تین دیہاتوں پرحملہ کیا اوراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت تینتالیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    شدت پسندوں نے قتل و غارت اور بربریت کا بازار گرم کرنے کے بعد لوٹ مارکی اورگھروں کو نذرآتش کردیا۔

    واضح رہے کہ نائجیریا کی نومنتخب حکومت بوکوحرام کو ملک کے خلاف سب سے بڑا خطرہ قراردے چکی ہے اور اس کی سرکوبی کے لئے سخت حکمت عملی وضح کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

  • بوکوحرام کوشکست دے کررہیں گے، نائجیرین صدر

    بوکوحرام کوشکست دے کررہیں گے، نائجیرین صدر

    ابوجا: نائجیریا کے نومنتخب صدرمحمدو بوہاری کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم بوکوحرام کوشکست دے کررہیں گے۔

    نائجیریا کے نو منتخب صدر بوہاری نے کہا ہے کہ وہ بوکوحرام کا پیچھا کریں گےاوراسے ختم کرکے دم لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے شمال مشرقی حصوں میں بوکوحرام پانچ برس سے حملے کررہی ہے اور نائجیریا کی فوج کو شکست دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نائجیریا کی فوج جلد بوکوحرام کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرے گی اور ملک کے شمال مشرقی حصوں میں موجود نائجراورچاڈ کی فوج کو واپس بھیج دیں گے۔

  • نائجیریا میں بوکوحرام کا مسجد پرخودکش حملہ

    نائجیریا میں بوکوحرام کا مسجد پرخودکش حملہ

    میڈگری: نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کی کاروائیوں میں شدت آگئی، مسجد میں خود کش دھماکےسےچھبیس نمازی شہید جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    نائیجیریا کے شہرمیڈگری میں واقع ایک مسجد میں بوکو حرام کےشدت پسند نےاپنےآپ کواس وقت دھماکےسےاڑادیا جب نمازی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

    حادثے کے بعد چھبیس افراد کی لاشیں اورتیس سے زائد زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے،دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نےدھماکےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ ایک دن پہلے ہی نائیجیریا کےصدر محمد بوحارنےاپنےعہدے کاحلف اٹھایا ہے اور ان کے لئے سب سے بڑا چیلینج بوکو حرام نامی مذہبی دہشت گرد گروہ ہے۔

    بوکوحرام اورحکومت کےدرمیان چھ سال سے جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک جبکہ پندرہ لاکھ افراد سے زائد افراد بے گھرہوچکے ہیں۔

  • نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملہ،7افراد ہلاک

    نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملہ،7افراد ہلاک

    ابوجا: نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملے میں سات افراد ہلاک اورتینتیس زخمی ہوئے۔

    نائیجیرین اہلکاروں کا کہناہےکہ حملہ آورایک کم عمر خاتون تھی جس نے ریاست یوب کے ایک پُرہجوم بس اسٹینڈ پربارودی مواد سے خود کو اُڑادیا، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور تینتیس زخمی ہو گئے، ہلاک افرادکی لاشوں اورزخمیوں کوفوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔

    ریاست یوب کے گورنرابراہیم غیدام نے داما تورو جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی،گورنر نے اس حملےکو بد قسمت اور غیر انسانی قرار دیا اوروعدہ کیا کہ علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، ابھی تک کسی گروپ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

  • نائجیریا: رہائی پانے والی خواتین نے بوکوحرام کےاختلافات فاش کردئیے

    نائجیریا: رہائی پانے والی خواتین نے بوکوحرام کےاختلافات فاش کردئیے

    نائجیریا: شدت پسند وں کی قید سے رہائی پانے والی خواتین نے بوکو حرام کے مظالم بے نقاب کئے اوران کےآپس کے اختلافات سے بھی پردہ اٹھادیا۔

    شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی قید سےرہائی پانےوالی خواتین نےبوکو حرام کےمظالم بیان کیے،خواتین نےبتایا کےفوج کے پہنچنے پر بوکو حرام کےکارندوں نےخواتین کوپتھر مارکرہلاک کرنا شروع کردیا،اغوا کی جانے والی خواتین سے زبردستی شادی کی جاتی تھی

    خواتین کا کہنا تھا کہ خوارک اور اسلحے کی قلت کے باعث بوکو حرام کے کارندوں اور سرداروں میں شدیداختلافات تھے،کارندوں کا شکوہ تھا کہ انہیں مذہب کے نام پرغلط استعمال کیا جارہا ہے۔

  • انتخابی اصلاحات: نائجیریامیں الیکشن ملتوی

    انتخابی اصلاحات: نائجیریامیں الیکشن ملتوی

    ابوجا: نائجیریا میںالیکشن کمیشن نے انتخابی نظام کو بہتر بنانے اوردھاندلی ختم کرنے کے لیے عام انتخابات کوملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نائجیریا میں عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کے چئیرمین نے سینٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فراڈ اور دھاندلی سے پاک انتخابی نظام کے لیے عام انتخابات کو ملتوی کیا گیا ہے۔

    چیئرمین کاکہنا تھاکہ حاصل کیے جانے والے اضافی وقت میں انتخابی فراڈ کو ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرنے پراپوزیشن پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ نائجیریا میں عام انتخابات چودہ فروری کو ہونے تھے لیکن اب ان کا انعقاد انتخابی اصلاحات کے بعد کرایا جائے گا۔

  • نائیجیریاکےشمال مشرقی شہر میں خود کش حملہ،48طلبا جاں بحق،79زخمی

    نائیجیریاکےشمال مشرقی شہر میں خود کش حملہ،48طلبا جاں بحق،79زخمی

    نائیجیریا : شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملے میں اڑتالیس طلبا جاں بحق جبکہ اناسی زخمی ہو گئے۔

    مقامی پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے شمال مشرقی شہر میں واقع اسکول میں اسمبلی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور اسکول یونیفارم میں تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بوکو حرام نے اپنے قیام کے پانچ سال کے دوران مختلف اسکولوں کو ہدف بنایا جس میں اب تک تقریبا ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں۔

  • ابوجا:شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے مزید لڑکیاں اغواء کرلیں

    ابوجا:شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے مزید لڑکیاں اغواء کرلیں

    ابوجا: نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست اڈاماوا میں مقامی رہائشیوں کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو دیہات سے درجنوں مزید لڑکیاں اور خواتین اغوا کرلی ہیں۔

    حکام نے تاحال لڑکیوں کے اغوا کے تازہ واقعات کی تصدیق نہیں کی لیکن مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اغواء کی یہ وارداتیں حکومت کی جانب سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کے اعلان کے بعد ہوئی ہیں۔

    حکومت پرامید ہے کہ مذاکرات کے پس منظر میں بوکو حرام اپریل میں اغواء کی گئی 200 سے زائد لڑکیوں کو رہا کر دے گی۔

    بوکو حرام نے ابھی تک حکومت کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق نہیں کی۔

    گذشتہ جمعے کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد حکومت نے کہا کہ بوکو حرام کے ساتھ مزید مذاکرات اس ہفتے پڑوسی ملک چاڈ میں کیے جائیں گے۔

  • ابوجا:مغوی طالبات کی رہائی کیلئےحکومت اوربوکوحرام میں معاہدہ

    ابوجا:مغوی طالبات کی رہائی کیلئےحکومت اوربوکوحرام میں معاہدہ

    ابوجا:نائجیرین حکومت نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے،اسکول طالبات کی رہائی کیلئے حکومت اور شدت پسندوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجرین شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے دوسو سے زائد طالبات کی رہائی کے بدلے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کررکھا تھا، حکومت نے بوکو حرام کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کی ہے تاہم معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیاہے،حکومتی ترجما ن کا کہنا تھا کہ باغیوں اورحکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا ہے اور بوکو حرام نے یقین دلایا ہے کہ وہ اغوا کی گئی طالبات کو چھوڑ دیں گے۔