Tag: nigerian

  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، نائیجرین باشندے سمیت 15 ملزمان گرفتار

    منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، نائیجرین باشندے سمیت 15 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی: ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں نائجیرین باشندے سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اےاین ایف کی مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران حکام نے 11 کارروائیوں میں نائیجرین باشندے سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 9 کروڑ سے زائد مالیت کی 169.755 کلوگرام منشیات  برآمد کی گئیں، جتیال گلگت میں کارروائی کے دوران گاڑی سے ایک کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو  گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    گنگال ایسٹ اسلام آباد کے قریب ملزم کے بیگ سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، چاندنی چوک راولپنڈی کے قریب کوریئر آفس میں نیدرلینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 950 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ جی ٹی روڈ پر سیالکوٹ کے قریب گاڑی سے 19 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سمندری موٹروے انٹر چینج کے قریب گاڑی سے 30 کلو منشیات، 14.4 کلو افیون، 10 کلوگرام آئس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، فیصل آباد کے علاقے مریدوالا رجانہ میں گاڑی سے 33.6 کلو منشیات، 12 کلو افیون اور 10 کلو آئس برآمد ہوا ساتھ ہی 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    لاہور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نائیجرین باشندے سے 605 گرام کوکین برآمد ہوا، ٹونمی موڑ ڈی جی خان کے قریب گاڑی سے 3 کلو گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان گرفتار کرلیا گیا، فتح چوک حیدرآباد کے قریب ملزم سے 12 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطاق ڈی آئی خان میں ملزم سے 200 گرام چرس برآمد کی گئی، گوادر کے غیر آباد علاقے میں لاوارث موٹرسائیکل سے 20 ہزار ایکسٹیسی گولیاں اور 600 گرام ویڈ برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • سوڈان: نائجیرین سفارت کار کی سربریدہ لاش برآمد

    سوڈان: نائجیرین سفارت کار کی سربریدہ لاش برآمد

    سوڈان : خرطوم میں واقع نائجیریا کے سفارت خانے میں کام کرنے والا سفارت اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس تاحال واقعے کی وجوہات جاننے میں ناکام رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں نائجیریا کے سفارت خانے میں تعینات نائجیرین سفیر کو ان کے گھر میں گلا کاٹ کر موت کے گھات اتار دیا۔

    سوڈانی پولیس اور نائجیریا کی وزارت خارجہ نے گھر سے سربریدہ حالت میں ملنے والی لاش کی تصدیق سفارت کار کی حثیثت سے کی ہے۔ سوڈانی پولیس کا جمعرات کے روز جاری بیان میں کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ واقعہ کسی سیاسی کارروائی کا نتیجہ نہیں ہے۔

    نائجیرین حکومت نے ہلاک ہونے والے سفارت کار کی شناخت حبیبو الموں کے نام سے کی ہے، جو خرطوم میں واقع سفارت خانے میں امیگریشن سیکشن میں خدمات انجام دے رہا تھا.

    سوڈانی پولیس کے ترجمان عمر المختار کا کہنا ہے کہ سفارت کار کا قتل ممکنہ طور پر دہشت گردی ہوسکتا ہے، البتہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے.

    عمر المختار کا کہنا تھا کہ سوڈانی پولیس نے سفارت کار کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے لیکن قتل کی تحقیقات میں مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے.

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ سفارت کار کو دوران واردات نامعلوم افراد نے تیز دھار خنجر سے قتل کیا گیا ہے، جبکہ سوڈانی پولیس اور نائجیرین حکومت نے اس رپورٹ کی تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔

    یاد رہے کہ ایک برس کے اندر سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں مرنے والا یہ دوسرا سفارت کار ہے، اس سے قبل سنہ 2017 روسی کے سفیر کی لاش ان کے گھر کے سوئمنگ پول سے برآمد ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ روسی حکومت نے سوڈان میں تعینات سفارت کار میرگیاس شیرنکی کے مرنے کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔