Tag: Nigerian kidnappers

  • 286 طلبہ اور عملے پر مشتمل اسکول ایک ہفتے سے یرغمال، سوا 6 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ

    286 طلبہ اور عملے پر مشتمل اسکول ایک ہفتے سے یرغمال، سوا 6 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ

    قدونا: نائیجیریا میں 286 طلبہ اور عملے پر مشتمل اسکول ایک ہفتے سے یرغمال بنا ہوا ہے، اغواکار سوا 6 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    روئٹرز کے مطابق شمالی نائیجیریا کے ایک اسکول سے گزشتہ ہفتے 286 طلبہ اور عملے کو اغوا کرنے والے مسلح گینگ نے ان کی رہائی کے لیے مجموعی طور پر 1 ارب نیرا (620,432 ڈالر) کا مطالبہ کیا ہے۔

    یرغمالیوں کے اہل خانہ کے ترجمان اور ایک مقامی کونسلر نے روئٹرز کو بتایا کہ 7 مارچ کو نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست قدونا کے قصبے کوریگا سے اسکول کے بچوں، کچھ بڑے طلبہ اور اسکول کے عملے کے ارکان کو اغوا کیا گیا تھا، یہ 2021 کے بعد سے ملک میں پہلے بڑے اجتماعی اغوا کی واردات ہے۔

    یرغمالیوں کے خاندانوں کے ترجمان کے طور پر کام کرنے والے کمیونٹی رہنما جبرئیل امین نے بتایا کہ منگل کو اغوا کاروں کی جانب سے ان کے فون پر کال موصول ہوئی تھی، انھوں نے اسکول کے تمام طلبہ اور عملے کی رہائی کے لیے ایک بلین نیرا تاوان کا مطالبہ کیا۔

    زمبابوے میں‌ جعلی مذہبی پیشوا کے قبضے سے ڈھائی سو بچے ریسکیو کر لیے گئے

    کمیونٹی رہنما نے بتایا کہ اغواکاروں نے اغوا کی تاریخ سے 20 دن کے اندر تاوان ادا کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے، اور دھمکی دی ہے کہ اگر تاوان کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ تمام طلبہ اور عملے کو قتل کر دیں گے۔ کوریگا وارڈ میونسپل کونسل کے ایک منتخب عہدے دار ادریس ابراہیم نے بھی تاوان کے مطالبے کی تصدیق کی ہے۔ ابراہیم نے بتایا کہ اغواکاروں نے ایک خفیہ نمبر سے کال کی تھی تاہم حکام نمبر معلوم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

    مقامی عہدے دار کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز طلبہ کی بہ حفاظت بازیابی کے لیے مناسب اقدامات کر رہی ہیں، ملک کے وزیر اطلاعات محمد ادریس نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ کوریگا میں اغوا کی وارداتوں پر صدر مملکت بولا تینوبو کا مؤقف واضح ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو بغیر کسی معاوضے کی ادائیگی کے مغویوں کی رہائی کو یقینی بنانا چاہیے، انھوں نے ہدایت کی ہے کہ اغواکاروں کو ایک پائی بھی نہ ادا کی جائے۔