Tag: nightclub fire

  • شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں خوفناک آگ سے 59 افراد زندہ جل گئے

    شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں خوفناک آگ سے 59 افراد زندہ جل گئے

    شمالی مقدونیہ کے شہر کوچانی کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے کم از کم 59 افراد جل کر ہلاک ہوگئے جبکہ اور 155سے زائد جھلس کو زخمی ہوگئے ہیں۔

    سی این این کی رپورٹ کے مطابق شمالی مقدونیہ کے شہر کوچانی میں میوزک شو کے دوران آتشبازی کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھے پوری عمارے کو لیپٹ میں لے لیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں کم از کم 59 افراد جھلس کو ہلاک ہوگئے جبکہ 155سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مقدونیہ کا پاپ گروپ ڈی این اے ہفتے کی رات کلب میں پرفارم کر رہا تھا، اس دوران خوف ناک آگ بھڑک اٹھی،  کنسرٹ میں اس وقت 1500 افراد موجود تھے۔

    سی این این کی رپورٹ کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ پنچے توشکوفسکی نے اتوار کی صبح ایک پریس کانفرنس میں ہلاکتوں کا اعلان کیا ہے۔

    ملک کے وزیر انصاف ایگور فلکوف نے کہا ہے کہ اس سانحے میں زخمی ہونے والے 80 سے زائد افراد کو ملک کے دارالحکومت اسکوپجے کے اسپتالوں اور کلینکس میں منتقل کیا گیا ہے، اور سانحے میں ملوث تمام افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

    شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں خوفناک آگ سے 51 افراد زندہ جل گئے

  • بخارسٹ: نائٹ کلب آتشزدگی میں مرنےوالوں سےاظہار ہمدردی کیلئے ریلی

    بخارسٹ: نائٹ کلب آتشزدگی میں مرنےوالوں سےاظہار ہمدردی کیلئے ریلی

    بخارسٹ:‌رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کیلئے ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

    رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں گذشتہ دنوں نائٹ کلب میں ناگہانی آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں سے اظہارِ ہمدردی کے لئے ہزاروں مظاہرین حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے ۔

    ریلی کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ اس حادثے پر پوری حکومت مستعفی ہو ۔

    گزشتہ ہفتے نائٹ کلب میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعدا بتیس ہوگئی ہے جبکہ زخمی درجنوں افراداب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    رومانیہ کے صدر کلوز آیوہانس نے اسے ملک کے لیے بہت بڑا صدمہ قرار دیا ہے، مظاہرے میں بیس ہزارسے زائد مظاہرین نے حکومت کے ہیڈ کوارٹر اور وزارت داخلہ کی جانب مارچ کیا۔

    منتظمین کا کہنا تھا کہ آنے والےدنوں میں مزید ریلیوں کااعلان رومانیہ بھر میں فیس بک پرکیا جائیگا۔