Tag: nightclub shooting

  • اوسلو: نائٹ کلب میں اندھا دھند فائرنگ دو افراد ہلاک

    اوسلو: نائٹ کلب میں اندھا دھند فائرنگ دو افراد ہلاک

    اوسلو : ناروے میں ایک نائٹ کلب پر مسلح حملے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت اوسلو میں ایک مسلح شخص نے نائٹ کلب میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔

    پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ملزم کو حملے کے چند منٹ بعد ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم اس سے قبل حملہ آور نے جائے وقوعہ اور اس کے قریب ایک سڑک پر موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔

    ناروے کے مقامی صحافی نے عینی شاہد کے طور پر بتایا کہ میں نے ایک شخص کو بیگ کے ساتھ دیکھا جس نے کچھ دیر بعد بندوق اٹھا کر لوگوں کو گولیاں برسانا شروع کردیں۔

    Thumbnail image

    نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے اوسلو کے مرکز ميں واقع لندن پب نامی نائٹ کلب کے باہر فائرنگ کی، پوليس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے تحقيقات دہشت گردانہ حملے کے طور پر کی جا رہی ہيں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوسلو پولیس نے حملے میں دو اموات کی تصدیق کی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ 14 افراد کو ہسپتال لے کر جایا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ اوسلو نائٹ کلب اور شراب خانے میں فائرنگ کرنے والا ملزم ایرانی نژاد نارویجئن شہری ہے۔ ناروے کے محکمہ سراغ رسانی کے پاس ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ پہلے سے موجود تھا جس میں وہ چاقو اور منشیات رکھنے جیسے معمولی واقعات میں جیل کاٹ چکا ہے۔

  • امریکہ: نائٹ کلب میں فائرنگ‘ 28 افراد زخمی

    امریکہ: نائٹ کلب میں فائرنگ‘ 28 افراد زخمی

    آرکنساس: امریکی ریاست آرکنساس کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس کا کہناہےکہ فائرنگ کا یہ واقعہ مقامی وقت رات ڈھائی بجے ایک کنسرٹ کے دوران پیش آیا تاہم ابھی تک فائرنگ کرنے والے کے بارے میں اطلاع نہیں ہے۔

    پولیس کے مطابق نائٹ کلب کے پاور الٹرا لاؤنج میں فائرنگ کلب میں موجود افراد کے درمیان تنازع کا نتیجہ تھی،اور یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں تھا۔

    لٹل راک پولیس کے سربراہ کینتن بکنَر نے صحافیوں کو بتایا کہ کلب میں موجود چند افراد کے درمیان کسی بات پر تنازع پیدا ہوا،جبکہ فائرنگ کرنے والے ایک سے زائد افراد ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب کلب کے مالک ڈیول رینکِن نےکہاکہ وہ فیس بک پر لائیو جانے کے لیے شو کی ریکارڈنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران اچانک فائرنگ شروع ہوئی،جس میں ان کے ایک دوست کو بھی گولی لگی۔


    امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 49 افراد ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ سال جولائی میں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 49 افراد ہلاک اور 53 سے زخمی ہوگئےتھے۔


    اوہایو کے نائٹ کلب میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی


    واضح رہےکہ رواں سال مارچ میں امریکی ریاست اوہایو کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں