Tag: NIH Report

  • کورونا کے وار جاری :  46 افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے، این آئی ایچ

    کورونا کے وار جاری : 46 افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے، این آئی ایچ

    اسلام آباد : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق46 افراد آج وبا سے متاثر ہوئے۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 396کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 46 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

    اتوار کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.44 فیصد رہی ہے۔

     

    مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 24 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

  • کورونا متاثرہ کتنے مریض اسپتالوں میں داخل ہیں، این آئی ایچ نے رپورٹ جاری کردی

    کورونا متاثرہ کتنے مریض اسپتالوں میں داخل ہیں، این آئی ایچ نے رپورٹ جاری کردی

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، اس وقت کوویڈ قرنطینہ مراکز میں 51ہزار سے زائد کورونا مریض زیر علاج ہیں جن میں سے متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    اس حوالے سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں51262کورونا مریض قرنطینہ میں ہیں اور2860زیر علاج ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سندھ میں کورونا کے33687مریض قرنطینہ مرکز میں ہیں، پنجاب میں کورونا کے9738،کے پی2058مریض قرنطینہ ہیں، اسلام آباد میں کورونا کے2055 اور بلوچستان میں1408مریض قرنطینہ ہیں۔

    اس کے علاوہ آزاد کشمیرمیں کورونا کے1718مریض، گلگت بلتستان598قرنطینہ ہیں، سندھ میں کورونا کے1203مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، پنجاب میں کورونا کے963،کے پی376مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    اسلام آباد میں173،بلوچستان میں29کورونا کےمریض زیرعلاج ہیں، آزادکشمیر45، گلگت بلتستان میں71مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ملک بھرمیں کورونا کے زیرعلاج309مریضوں کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے834مریض لو فلو آکسیجن پر اور1450کورونا مریض ہائی فلو آکسیجن پر زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں267کورونا مریض وینٹی لیٹرز  پر زیر علاج ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں وینٹی لیٹر پر140،سندھ میں76مریض زیرعلاج ہیں، اسلام آباد میں وینٹی لیٹر پر31، کے پی19،آزاد کشمیر میں1مریض ہیں جبکہ بلوچستان،گلگت بلتستان میں کوئی کورونا مریض وینٹیلیٹر پرنہیں ہے۔