Tag: nijkari

  • پنجاب : پانچ اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ

    پنجاب : پانچ اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ

    لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے اسپتال چلانے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے پانچ اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت صحت کے شعبے میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔ محکمہ صحت پنجاب عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا۔

    محکمہ صحت پنجاب نے ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے ایک بار پھر پانچ اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا۔

    محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا صوبے کے کم کارکردگی والے پانچ اضلاع کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے فیصلے کے مطابق بی ایچ یو،آرایچ سی،ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو اسپتالوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔ محکمے نے اس حوالے سے دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ سال 2015ء میں بھی دس اضلاع کی نجکاری کا تجربہ کیا تھا جو ناکام رہا، ناکام تجربے کے باوجود پنجاب حکومت نے 5 اضلاع کی دوبارہ نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔

    منصوبے کےتحت چکوال، جھنگ، لودھراں، خانیوال اورپاکپتن کا ضلع شامل ہے۔ فیصلے کے مطابق پنجاب حکومت کے فنڈز پر تما م سنٹرز کا انتظامی نظام نجی شعبے کےحوالے ہوگا۔

     

  • آئیسکو کی نجکاری نہ جائے۔ جماعت اسلامی

    آئیسکو کی نجکاری نہ جائے۔ جماعت اسلامی

    اسلام آباد : جماعت اسلامی اور لیبر یونٹی آئیسکو کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئیسکو کی نجکاری نہ جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لیبر یونٹی آئیسکو کے زیر اہتمام نجکاری کے خلاف سیمینارسے خطاب میں جماعت اسلامی کے رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فریدپراچہ، یونین کے رہنماء شمس الرحمان سواتی اور دیگر مقررین نے کہا کہ قومی اداروں کی اونے پونے نجکاری کے پیچھے حکمرانوں کے ذاتی مفادات ہیں اور یہ سازش عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے مواقع فراہم کئے جائیں اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔

    مقررین نے کہا کہ آئیسکو کی کارکردگی مثالی ہے اور اس کا خسارہ زیادہ تر فنی ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہا کہ آئیسکو کی نجکاری کی کوشش کی گئی تو ملازمین اٹھ کھڑے ہو ں گے۔

  • حکومت نے حبیب بینک کی نجکاری کی منظوری دے دی

    حکومت نے حبیب بینک کی نجکاری کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : یونائٹیڈ بینک اورالائیڈ بینک کی نجکاری کے بعد حکومت نے حبیب بینک کی نجکاری کی منظوری دے دی۔ حکومت ایچ بی ایل کے ساڑھےاکتالیس فیصد شیئرز فروخت کرے گی۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کےاجلاس میں حبیب بینک کے پچیس کروڑ شیئرز بک بلڈنگ کے ذریعے جب کہ پینتیس کروڑ تیرانوےلاکھ شیئرز بڑے سرمایہ کاروں کو گرین شو آپشن کے تحت فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔

    حبیب بینک کے شئیرز کی فروخت کے لئےکریڈٹ سیویز، ڈوئچے بینک، عارف حبیب اور ایلگزر سیکیورٹیز مالیاتی مشیر ہیں۔ اجلاس میں نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کی نجکاری کو فی الحال مؤخرکردیا ہے۔

  • پاک آئی ایم ایف مذاکرات،نجکاری پلان کا جائزہ لیاجائیگا

    پاک آئی ایم ایف مذاکرات،نجکاری پلان کا جائزہ لیاجائیگا

    اسلام آباد: پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات دبئی میں جاری ہیں ۔ آئی ایم ایف پاکستان کے نجکاری پلان کا جائزہ آج لے گا۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت سات نومبر تک جاری رہے گی۔

    مذاکرات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، گورنر اسٹیٹ بینک اور نجکاری کمیشن کے سربراہ محمد زبیر بھی شامل ہیں۔پاکستانی وفد آئی ایم ایف کو او جی ڈی سی ایل ، حبیب بینک، اے بی ایل ، پاکستان اسٹیل ملز اور پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق معاشی اہداف پورے ہونے کی صورت میں دسمبر میں آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر جاری کرے گا

  • او جی ڈی سی ایل ملازمین پر تشدد، متحدہ اپوزیشن کا واک آوٹ

    او جی ڈی سی ایل ملازمین پر تشدد، متحدہ اپوزیشن کا واک آوٹ

    اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے اوجی ڈی سی ایل ملازمین پرتشدداور حکومتی نجکاری پالیسی کیخلاف پارلمنٹ کے باہر دھرنا دیا۔۔سینیٹر رضاربانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنی روش نہ بدلی شاہراہ دستور کودھرنا دے کر بند کردیں گے۔

    سینیٹ میں متحدہ اپوزیشن نے او جی ڈی سی ایل کے ملازمین پر تشدداور حکومتی نجکاری پالیسی کیخلاف سینیٹ اجلاس کا واک آؤٹ کرکے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا، پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے حکومت کو متنبہ کیا ڈی چوک میں ابھی ایک دھرنا جاری ہے اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تواس دھرنے کا دائر کاربھی شاہراہ دستور تک پھیلادیا جائے گا۔

    اس موقع پر اراکین سینیٹ نے حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔۔ نیٹ ساؤنڈ۔۔۔ اراکین سینٹ کا کہنا تھا کہ حکومت کی دہری پالیسی سمجھ سے بالاتر اسلام آباد میں پولیس ڈنڈا برداروں کے خلاف خاموش رہی لیکن اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے والے مزدوروں پر نہ صرف لاٹھیاں برسائی بلکہ ان پر مقدمات بھی قائم کرڈالے۔

  • او جی ڈی سی ایل کی نیلامی اکتوبر میں کرنے کا فیصلہ

    او جی ڈی سی ایل کی نیلامی اکتوبر میں کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: نجکاری کمیشن نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز کی نیلامی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مجموعی شیئرز اور گلوبل ڈپازٹری رسیٹس کی ثانوی پیشکشیں کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل دس فیصد شیئرز فروخت کیلئے پیش کیئے جائیں گے۔ سیکنڈری آفرنگ کیلئے کل بتیئس کروڑ چوبیس لاکھ ساٹھ ہزارنو سو شیئرز پیش کئیے جائیں گے۔

    یہ فروخت مقامی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ اہم سرمایہ کاروں اور عوام الناس کیلئے ہوگی ۔اور ایک خاص حصہ او جی ڈی سی کے ملازمیں کیلئے پیش کیا جائے گا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اکاسی کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر ملنے کی امید ہے۔،