Tag: nijkari commission

  • پاکستان اسٹیل کوتیس سال کیلئے لیزپردینے کی منظوری

    پاکستان اسٹیل کوتیس سال کیلئے لیزپردینے کی منظوری

    اسلام آباد : نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل کو تیس سال کیلئے لیز پر دینے کی منظوری دے دی۔ کئی ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے وی آر ایف اسکیم لائی جائے گی۔ اُو جی ڈی سی ایل کے پانچ فیصد شئیرز اور ایس ایم ای بینک بھی فروخت کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نجکاری بورڈ کے چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، نجکاری بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز کو لیز پر دینے اور انشورنس کمپنی کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے۔

    اجلاس کے فیصلوں کی حتمی منظوری کابینہ کی نجکاری کمیٹی آئندہ ہفتے دے گی۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان اسٹیل ملز کو 30 سال کیلئے لیز پر دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اُو جی ڈی سی ایل کے5 فیصد شئیرز اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے جبکہ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیزز بینک کو بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    چئیرمین نجکاری کمیشن محمد زبیرکی زیرصدارت ہونے والےاجلاس کے فیصلوں کی حتمی منظوری کابینہ کی نجکاری کمیٹی آئندہ ہفتےدے گی۔

    ذرائع کےمطابق اسٹیل ملز کے اثاثوں پر حکومت کا اختیار برقرار رہیگا، نئی انتظامیہ اِن کو فروخت نہیں کرسکےگی۔ صرف مشینری ہینڈ اُوور کی جائیگی تاہم کئی ہزار ملازمین کو فارغ کرنےکیلئے وی آر ایف اسکیم لائی جائے گی۔

  • اسٹیل ملزاورپی آئی اے کی نجکاری آئندہ مالی سال تک مؤخر

    اسٹیل ملزاورپی آئی اے کی نجکاری آئندہ مالی سال تک مؤخر

    اسلام آباد : چیئر مین نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری رواں مالی سال نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری آئندہ مالی سال تک موخر کر دی۔ نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری پیچیدہ عمل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ائیر ویزلمیٹڈ کس طرح کام کرے گی اس کا تعین نہیں ہوا، ابھی صرف کمپنی قائم کی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے نجکاری کمیشن سے پاکستان اسٹَیل کے حوالے سے تین مطالبے کئے ہیں، جن میں ماہرین کی پاکستان اسٹیل پر بنائی گئی مالی رپورٹ کا حصول، پلانٹ کو گیس کی فراہمی اور وفاقی حکومت کا مراعاتی پیکج شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اب تک قومی اداروں کی نجکاری سے ایک سو باہتر ارب ساٹھ کروڑ روپے حاصل کئے ہیں۔

     

  • الائیڈ بینک کے شیئرزکل سے فروخت کئے جائیں گے

    الائیڈ بینک کے شیئرزکل سے فروخت کئے جائیں گے

    لاہور: کابینہ کی کمیٹی برائےنجکاری کے اجلاس میں آج الائیڈ بینک کے شیئرز کی فروخت کیلئے فلور پرائس طے کی جائے گی۔ نجکاری کمیشن ذرائع کے مطابق حکومتی تحویل میں موجودہ الائیڈ بینک کے دس فیصد کے شیئرز کی فروخت کیلئے آج فلور پرائس کی منظوری دی جائے گی۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو پچاسی روپے فی شیئر کے حساب سے نو ارب ستاسی کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے ۔حکومت نے الیگزر سیکیورٹیز، ایم سی بی اور اے کے ڈی سیکیورٹیز کو لیڈ مینجرمقرر کیا ہے ۔

    الائیڈ بینک کے حکومتی حصص دس اور گیارہ دسمبر کو فروخت کئے جائیں گے۔

  • الائیڈ بینک کےدس فیصدحصص کی دسمبرتک فروخت

    الائیڈ بینک کےدس فیصدحصص کی دسمبرتک فروخت

    اسلام آباد: چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نےکہا ہےکہ الائیڈ بینک کےدس فیصدحصص دسمبرتک فروخت کردیئےجائیں گے۔اچھی قیمت ملنےپر اُو جی ڈی سی ایل کےحصص پھرفروخت کرینگے۔

    چیئرمین نجکاری کمیشن کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ الائیڈ بینک کے دس فیصد حصص کی فروخت کیلئے مالیاتی مشیر کا تقرر کردیا ہے۔جبکہ حبیب بینک کےحکومتی حصص کی فروخت کیلئے مالیاتی مشیرکا تقرر دو ہفتوں میں کردیا جائے گا۔

    حبیب بینک کے حصص کی فروخت کا عمل مارچ دو ہزار پندرہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کا عمل اگر کامیاب نہیں رہا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ دیگربجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری نہ کی جائے۔

    حکومت لیسکو،پیسکو اور آئیسکو کی نجکاری اپنی مقررہ وقت پر کرے گی۔

  • حکومت نےالائیڈ بینک فروخت کرنے کی تیاری کرلی

    حکومت نےالائیڈ بینک فروخت کرنے کی تیاری کرلی

    اسلام آباد: اُو جی ڈی سی ایل کی نجکاری میں کامیاب نہ ہونےوالےنجکاری کمیشن نے اب سرکاری شعبےکےمنافع بخش بینک الائیڈبینک کی نجکاری کاعمل شروع کردیاہے۔

    چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس جمعےکو اسلام آبادمیں ہوا۔اجلاس میں الائیڈ بینک کےشئیرز غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنےکیلئےمالیاتی مشیر مقررکرنےکا جائزہ لیاگیا۔

    ذرائع کےمطابق ملک کےدوسرےسب سےبڑےسرکاری اور منافع بخش الائیڈبینک کی نجکاری کاعمل شروع کردیاگیاہے۔میاں منشاکے ایم سی بی بینک،،ایلگزر سیکیورٹیز اور اےکےڈی سیکیورٹیز پر مشتمل کنسورشیم کومالیاتی مشیرمقررکردیاگیاہے۔

  • سولہ سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

    سولہ سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال حکومتی تحویل میں موجود سولہ اداروں کی نجکاری کی جائے گی ,نجکاری کمیشن کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سولہ اداروں کی نجکاری کی جائےگی جن میں سے بیشتر کیلئے مالیاتی مشیروں اور دیگر اہم اقدامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔

    ان اداروں میں پی آئی اے ،اوجی ڈی سی ایل اور اسٹیل ملز بھی شامل ہیں ۔ حکومت کے مطابق ان اداروں کی نجکاری سےحکومت کو ایک سو اٹھانوے ارب روپےکی آمدنی متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تیس جون دوہزار پندرہ تک پی آئی اے کے بیس فیصد حصص فروخت کئے جائیں گے ۔بجلی کی تین پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کے لئے بھی مالی مشیروں کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا عمل رواں سال اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا