Tag: nikah

  • نکاح کے بعد رخصتی سے قبل لڑکی کے دل دہلا دینے والے قتل کی ایف آئی آر سامنے آ گئی

    نکاح کے بعد رخصتی سے قبل لڑکی کے دل دہلا دینے والے قتل کی ایف آئی آر سامنے آ گئی

    کراچی: نکاح کے بعد رخصتی سے قبل لڑکی کے دل دہلا دینے والے قتل کی ایف آئی آر سامنے آ گئی۔

    گزشتہ روز کراچی کے علاقے کیماڑی، گلشن سکندرآباد میں گھر سے نوبیاہتا لڑکی کی خون میں لت پت لاش ملی تھی، مقتولہ 18 سالہ خدیجہ کو نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا تھا۔

    جیکسن پولیس نے لڑکی کے قتل کا مقدمہ اس کے والد امام بخش کی مدعیت میں درج کر لیا ہے، جس میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں والد نے کہا کہ ’’مجھے اطلاع ملی کہ میری بیٹی خدیجہ کو کسی نے گھر کے اندرقتل کر دیا ہے، جب میں گھر میں پہنچا تو میری بیٹی کی لاش بیڈ روم میں خون میں لت پت حالت میں پڑی تھی۔‘‘

    ایف آئی آر کے مطابق والد کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہ پر میری بیٹی کو قتل کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    لٹیروں کی حجام کی دکان میں لوٹ مار کی واردات، فوٹیج وائرل

    ادھر پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے، ورثا لاش لے کر آبائی علاقے ڈسٹرکٹ وہاڑی پنجاب روانہ ہو گئے ہیں۔

    کم عمری کی شادی کا نتیجہ، عدالت نے لڑکے کو جیل بھجوا دیا

    مقتولہ کے والد امام بخش نے بتایا کہ ان کی بیٹی خدیجہ کا کچھ عرصہ قبل نکاح ہوا تھا، اور رخصتی ہونا باقی تھی، جس وقت واقعہ پیش آیا گھر میں بیٹی کے علاوہ کوئی دوسرا گھر کا فرد موجود نہیں تھا۔

  • برطانوی امام کو نکاح رجسٹر نہ کرائے جانے پر سزا ہوسکتی ہے

    برطانوی امام کو نکاح رجسٹر نہ کرائے جانے پر سزا ہوسکتی ہے

    لندن: برطانوی امام کو نکاح رجسٹر نہ کرائے جانے پر سزا ہوسکتی ہے، اس سلسلے میں برطانوی حکومت نے شادی کے قانون میں ترمیم پر کام شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی حکومت کے ڈیپارٹمنٹ نے رائے عامہ کے حصول کے لیے ایک گرین پیپر بھی شایع کردیا ہے جس پر پانچ جون تک مشاورت کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

    گرین پیپر میں کہا گیا ہے کہ وہ امام جو نکاح پڑھاتے ہیں، اگر انھوں نے یہ یقینی نہیں بنایا کہ جوڑے نے مقامی رجسٹرار آفس میں نکاح والے دن یا اس سے قبل شادی قانونی طور پر رجسٹرڈ کرائی ہے تو انھیں قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ شادی کے قانون میں ترمیم کے ذریعے رجسٹرڈ نہ کیا جانا والا نکاح ایک مجرمانہ عمل بنایا جا رہا ہے، جس پر رائے عامہ سے مشورہ جاری ہے، عوامی توثیق کے بعد اسے قانون بنادیا جائے گا، عیسائی اور یہودی برادریوں کے لیے بھی شادی کے سلسلے میں یہی شرائط عائد ہیں۔

    نکاح کی رجسٹریشن کے سلسلے میں فروری میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق مجوزہ ترمیم کا بنیادی مقصد مسلمان عورتوں کو طلاق کے لیے شریعت کونسلز پر انحصار کرنے کی بجائے برطانوی عدالتوں میں طلاق کے لیے رجوع کرنے کی آسانی فراہم کرنا ہے۔

    لندن: پلائیسٹو اسٹیشن کے قریب 2 نوجوان تیزاب گردی کا شکار


    گزشتہ سال نومبر میں دی گارجین میں شائع ہونے والی ایک سروے رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مسلم روایات کے تحت ہونے والی ہر دس شادیوں میں سے چھ قانونی طور پر رجسٹرڈ نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے وہ مخصوص حقوق اور تحفظ سے محروم ہوتی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شادی ٹوٹنے کے نتیجے میں صرف نکاح کرنے والی خواتین فیملی کورٹ نہیں جا پاتیں جہاں وہ اثاثوں جیسا کہ گھر اور بچوں کے لیے پنشن کی تقسیم سے محروم رہتی ہیں۔

    ایک اور رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایسی خواتین کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہے جنھوں نے صرف اسلامی روایات کے مطابق نکاح کیا لیکن سرکاری طور پر شادی رجسٹرڈ نہیں کرائی۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد مساجد میں نکاح پڑھواتی ہے اور بعض اوقات جوڑے کا امیگریشن اسٹیٹس بھی چیک نہیں کیا جاتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حقوق نسواں بل میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا شیرانی

    حقوق نسواں بل میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا شیرانی

    لاہور: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ حقوق نسواں بل میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، یہ صرف اسلام کے سیاسی کردار کو مسخ کرنے کا ایجنڈا ہے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد شیرانی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کے علیحدہ علیحدہ قوانین کا اسلامی نظریاتی کونسل اپنے اجلاس میں بغور جائزہ لیا اور تمام مکتب فکر کے علماءنے ان دونوں کو مسترد کر دیا ہے۔

    وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی طرف سے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پر واضح کردیا ہے کہ نام کا بل ہے مگر اندر کچھ بھی نہیں ہے اس کو قانون کی شکل نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی عداوت نہیں اپنا آئینی کام کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے سیاسی نہیں ، حکومت آئین کے آرٹیکل 229کے تحت اگر ناموس رسالت قانون اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجے تو بتا سکتے ہیں کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔

    مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ جب حکومت عوام کی ترجمان نہیں ہوتی اور اسے صرف اپنا اقتدار نظر آتا ہے تو وہ عوام کو آپس میں لڑاتی ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ خاندان کے تحفظ کے لیئے قانون سازی کرے۔

  • اداکارہ میرا نے مبینہ خاوند کیخلاف تکذیب نکاح کا دعوٰی دائر کردیا

    اداکارہ میرا نے مبینہ خاوند کیخلاف تکذیب نکاح کا دعوٰی دائر کردیا

    لاہور : اداکارہ میرا نے مبینہ خاوند عتیق الرحمٰن کیخلاف تکذیب نکاح کا دعوٰی دائر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے لاہور کی سول عدالت میں عتیق الرحمان کے خلاف ایک اور دعویٰ دائر کردیا ہےجس میں موقف اپنایاگیاکہ عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ بنایاہے لہٰذا عدالت نکاح نامہ منسوخ کرکے عتیق الرحمان کے خلاف کارروائی کرے۔

    اداکاہ میرا لاہور کی ماتحت عدالت میں پیش ہوئیں اور مبینہ خاوند عتیق الرحمٰن کیخلاف تکذیب نکاح کا دعوٰی دائر کیا۔ اداکارہ میرا نے مؤقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمٰن سے اس کا کوئی نکاح نہیں ہوا، وہ جھوٹا نکاح نامہ بنا کر مقدمات دائر کر رہا ہے اور بلیک میل کر رہا ہے۔

    عدالت نے طلبی کے باوجود عتیق الرحمان کی طرف سے گواہ پیش نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گواہان کی پیشی کیلئے آخری مہلت دیدی اور مزید سماعت 11دسمبرتک ملتوی کردی۔

    اداکارہ میرا نے پیشی کے موقع پر مداحوں کے ہاتھوں اور چہروں پر آٹو گراف دیئے۔ ایک بھکاری نے بھیک مانگی تواسے تین ڈالر دیتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ اس کے پاس روپے نہیں ڈالر ہیں۔

  • مبینہ خاوند کی درخواست پرمیرا کی کل پیشی ہوگی

    مبینہ خاوند کی درخواست پرمیرا کی کل پیشی ہوگی

    لاہور: مقامی عدالت میں اداکارہ میرا کے خلاف مبینہ خاوند عتیق الرحمان کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کل سترہ ستمبر کو ہوگی۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کے مبینہ خاوند عتیق الرحمان کی جانب سے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہیں نکاح پر نکاح کا مورد الزام ٹہرایا گیا ہے۔

    درخواست میں میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کی جانب سےموقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکارہ میرا اس کی بیوی ہے مگر اس کے باوجود اس نے کیپٹن نوید سے نکاح کر لیا جو شرعی اورملکی قوانین میں سنگین جرم ہے لہذا عدالت اداکارہ میرا کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے ۔

    عدالت نے اداکارہ میرا کو نوٹس جاری کیے تاہم وہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ وہ میرا کو سترہ ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کرے۔

    کیس میں پیشی کے لیے میرا نے وکلا کی خدمات حاصل کرلی ہیں جبکہ امکان ہے کہ وہ خود بھی عدالتی حکم کے مطابق پیش ہوجائیں گی۔

  • اسلامی نظریاتی کونسل نے تحفظ پاکستان قانون کو خلاف شریعت قرار دے دیا

    اسلامی نظریاتی کونسل نے تحفظ پاکستان قانون کو خلاف شریعت قرار دے دیا

    اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے تحفظ پاکستان قانون کو خلاف شریعت قرار دے دیا، مولانا محمد خان شیرانی کہتے ہیں اگر عورت مرتد ہوتو نکاح نہیں ٹوٹتا۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کے دو روزہ اجلاس میں نو نکات کا جائزہ لیا گیا، اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے قرار دیا کہ حکومت تحفظ پاکستان ایکٹ اور قومی سلامتی پالیسی پر بحث کیلئے مستقل اجلاس بلائے، جس میں دفاعی، سیاسی،اور قانونی ماہرین کو بلا کر ان سے مشاورت بھی کی جائے۔

    اسلامی نظریاتی کونسل پارلیمنٹ کی رہنمائی کیلئے ہے اور قانون سازی پارلیمنٹ کا کام ہے، اجلاس میں بچوں کی مشقت کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا گیا، محمد خان شیرانی نے کہا کونسل بچوں کی مشقت کے لیےجامع رپورٹ تیارکررہی ہےجسےپارلیمنٹ میں قانون سازی کیلئے بھجوایاجائے گا، والدین سات سال سے کم عمر بچوں کی پٹائی نہ کریں۔ اور سات سال سے بڑے بچوں کو تربیت کیلئے صرف زبانی سرزنش سے کام لیں، محمد خان شیرانی نے کہا اگر عورت مرتد ہوتو نکاح نہیں ٹوٹتا۔