Tag: nikkah

  • اداکار شہریار منور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، تصاویر وائرل

    اداکار شہریار منور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    فوٹو ایںڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانی معروف اداکار و فلمساز شہریار منور اور ماہین صدیقی کی نکاح کی تقریب کی تصاویر زیر گردش ہیں جس میں دولہا اور دلہن کو سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں خوبصورت جوڑے کو نکاح نامہ تھامے دیکھا جا سکتا ہے، اس تقریب میں دوستوں اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، ڈھولکی، قوالی نائٹ، ہلدی اور ’شبِ موسیقی‘ میں شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے تھے۔

    شہریار منور اور ان کی ہونے والی دلہنیا اداکارہ ماہین صدیقی کی ’شبِ موسیقی‘ کی تقریب میں ماہرہ خان کے ڈانس سمیت دیگر شوبز شخصیات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pervez Taufiq (@ptaufiqphotography)

    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے دوست شہریار کی شادی پر شاندار ڈانس پرفارمنس پیش کی ہے، وائرل ویڈیو میں ماہرہ خان کو مادھوری ڈکشت کے معروف گانے ’گھاگرا‘ پر دھواں دار پرفارمنس دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کے ساتھ ایک اور فنکار بھی موجود ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by maheen (@maheenhsiddiqui)

    اس کے علاوہ اسی فنکشن میں احد رضا میر، ثروت گیلانی، عاصم رضا، فہد مرزا سمیت کئی فنکاروں نے شرکت کی جس کی ویڈیو وائرل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک کون ہیں؟

    ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک کون ہیں؟

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی گزشتہ شب پاکستانی شہری عصر ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں, ایجاب و قبول کی مذہبی رسم برمنگھم میں ایک مختصر تقریب میں ادا کی گئی جس کی اطلاع ملالہ نے ٹوئٹر پیغام میں دی۔

    ملالہ یوسف زئی کو تو دنیا بھر کے لوگ جانتے ہیں، تاہم ان کے شریک حیات سے متعلق نہ صرف دنیا کے دیگر ممالک بلکہ پاکستانیوں کو بھی بہت ہی کم معلومات ہے۔

    ملالہ یوسف زئی کی جانب سے 9 نومبر کی شب نکاح کی تصدیق کیے جانے کے بعد پاکستانی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ عصر ملک سے متعلق ہی معلومات تلاش کرتے دکھائی دیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asser Malik (@asser.malik)

    کون ہیں عصر ملک؟
    ملالہ یوسف زئی کرکٹ کی بڑی مداح ہیں۔ اپنے متعدد انٹرویوز میں وہ اس کا اظہار بھی کرتی رہی ہیں۔ عصر ملک سے ان کی قربت کی ایک وجہ کرکٹ بھی رہی۔

    عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ‘ہائی پرفارمنس سینٹر’ کے جنرل مینیجر ہیں۔ وہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے ساتھ بطور آپریشنل منیجر کام کر چکے ہیں اور وہ پلیئر مینجمنٹ ایجنسی بھی چلاتے تھے۔

    عصر ملک کا تعلق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے متوسط خاندان سے ہے اور انہوں نے اپنی پوری تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کی ہے، انہوں نے 2012 میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے معاشیات اور سیاسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔

    عصر ملک نے ٹوئٹر پر جون2017 میں اکاؤنٹ بنایا تھا اور انہوں نے تاحال محض 982 ٹوئٹس کی ہیں اور ان کے وہاں پر 4 ہزار 402 فالوورز ہیں، عصر ملک نے ملالہ یوسف زئی کے ساتھ سب سے پہلی تصویر بھی انسٹاگرام پر ڈھائی سال قبل جون 2019 میں شیئر کی تھی۔

    انہوں نے ملالہ کے ساتھ کھچوائی گئی جو سب سے پہلی تصویر شیئر کی تھی اس میں ملتان سلطان ٹیم کے مالک علی خان ترین، سابق کرکٹر ثقلین مشتاق، اداکار عدنان ملک اور ملالہ کے چند ساتھی بھی موجود ہیں۔

  • سعودی عرب: نکاح میں درج شرط سے روگردانی شوہر کو مہنگی پڑ گئی

    سعودی عرب: نکاح میں درج شرط سے روگردانی شوہر کو مہنگی پڑ گئی

    ریاض: نکاح میں درج شرط سے روگردانی شوہر کو مہنگی پڑ گئی، پڑھائی کی اجازت نہ دینے پر بیوی نے ’فسخ نکاح‘ کا دعویٰ دائر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شوہر کی وعدہ خلافی کو دیکھتے ہوئے خاتون نے ’فسخ نکاح‘ کا دعویٰ دائر کر دیا، شوہر نے نکاح نامے میں درج شرط پر عمل نہ کرتے ہوئے اہلیہ کو پڑھائی مکمل کرنے سے روکا تھا۔

    سبق نیوز کے مطابق خانگی امور کے وکیل جعفر جمل اللیل نے بتایا کہ مکہ میں ایک خاتون نے اس کے ذریعے اپنے شوہر کے خلاف نکاح ختم کرنے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ انھوں نے نکاح کے وقت یہ شرط عائد کی تھی کہ شادی کے بعد شوہر کو پڑھائی مکمل کرنے پر کوئی اعتراض نہ ہوگا، تاہم شوہر نے اہلیہ کو پڑھائی جاری رکھنے سے منع کر دیا۔

    خانگی امور کے وکیل جعفر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خانگی قانون کے تحت نکاح نامے میں درج کی گئی شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے، عمل نہ کرنا وعدہ خلافی کے زمرے میں آتا ہے۔

    وکیل کے مطابق قانونی طور پر فسخ نکاح کا دعویٰ ان صورتوں میں دائر کیا جا سکتا ہے اگر شوہر منشیات کا عادی ہو، طویل عرصے سے غائب ہو، خطرناک نفسیاتی مریض ہو، تشدد کرتا ہو، نان نفقہ ادا نہ کرتا ہو وغیرہ، نیز خلع کے برعکس فسخ نکاح کی بیشتر صورتوں میں معاوضے کا مطالبہ نہیں کیا جا سکتا۔

  • سعودی حکومت کی نکاح کے قانون سے متعلق اہم ہدایات جاری

    سعودی حکومت کی نکاح کے قانون سے متعلق اہم ہدایات جاری

    ریاض : سعودی حکومت نے نکاح کے قانون سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں، جس میں میاں بیوی کے تعلقات کو تقویت دینے کیلئے گائیڈ بک تیار کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

    سعودی مجلس شوری نے وزارت انصاف سے کہا ہے کہ نکاح نامے کے ساتھ نئے جوڑے کو زوجین کے حقوق و فرائض کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجلس شوریٰ نے کہا کہ ایک گائیڈ بک تیار کی جائے جس میں شوہر اور بیوی پر ایک دوسرے کے حقوق نیز دونوں کی ذمہ داریوں اور طلاق کی صورت میں فریقین کے حقوق وفرائض کے حوالے سے بتایا گیا ہو۔

    مجلس شوریٰ نے وزارت سے کہا کہ وہ ان امور پر گائیڈ بک تیار کرائے اور نکاح کے وقت فریقین سے اس میں درج عہد وپیمان کی پابندی کے لیے دستحط لینے کا نظام بھی لاگو کرے۔

    شوریٰ کے ارکان نے یہ مطالبات منگل کو اپنے آن لائن اجلاس میں کیے ہیں جو ڈاکٹر عبداللہ آل شیخ کی صدارت میں ہوا ہے۔

    شوری نے وزارت انصاف کو یہ بھی ہدات کی کہ وہ ضرورت مندوں کی مفت قانونی مدد کا طریقہ کار بھی تیار کرے۔ وکلا کی تنظیم سے یکجہتی پیدا کرکے مفت سماجی قانونی معاونت کا پروگرام بنایا جائے۔

    مجلس شوری نے وزارت انصاف سے کہا کہ مستقبل میں آن لائن عدالتی نظام کو حتی الامکان وسعت دی جائے اور عدالتی عمل کا معیار متاثر کیے بغیر عدالتی امور زیادہ سے زیادہ آن لائن انجام دینے کا بندوبست کیا جائے۔

  • کرونا وائرس: ریاض میں 500 سے زائد آن لائن نکاح

    کرونا وائرس: ریاض میں 500 سے زائد آن لائن نکاح

    ریاض: سعودی عرب میں کرونا وائرس کے بحران کے دوران دارالحکومت ریاض میں 500 سے زائد جوڑوں کے آن لائن نکاح منعقد کیے گئے، نئی سہولت کے تحت نئے جوڑے کے نکاح کی ساری کارروائی آن لائن نمٹا دی جاتی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں کرونا وائرس کے بحران کے دوران 542 نکاح آن لائن کیے گئے۔

    وزارت نے آن لائن نکاح کے لیے ’ناجز‘ گیٹ کے ذریعے دلہا دلہن کو عدالتوں میں حاضری کے بغیر نکاح کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔

    وزارت انصاف نے آن لائن نکاح کی سہولت نئے کرونا وائرس سے مقامی شہریوں کو بچانے کی خاطر متعارف کروائی ہے۔ اس طریقہ کار کی بدولت نئے جوڑے کو نکاح کی کارروائی کے لیے عدالت نہیں آنا پڑتا اور ساری کارروائی آن لائن نمٹا دی جاتی ہے۔

    آن لائن نکاح کے تحت نئے جوڑے کو نکاح خواں کے انتخاب کی سہولت دی جاتی ہے، نکاح کی تاریخ اور وقت کا انتخاب آن لائن ہوجاتا ہے۔

    نکاح نامے کی توثیق بھی عدالتوں اور وزارت انصاف کے مختلف دفاتر کے چکر لگائے بغیر آن لائن ہو جاتی ہے۔

    آن لائن نکاح سے ایک سہولت یہ بھی مہیا ہوتی ہے کہ نئے جوڑے کو طبی معائنے کے لیے اسپتال نہیں جانا پڑتا بلکہ یہ کام بھی آن لائن انجام پا جاتا ہے۔

    علاوہ ازیں مقامی شہریوں کو نکاح کا اندراج محکمہ احوال مدنیہ میں کروانا پڑتا ہے، نکاح کا اندراج آن لائن ہو جاتا ہے اور اس کے لیے الگ سے کوئی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

  • پاکستان: ٹویٹر کی بات چیت محبت میں بدل گئی

    پاکستان: ٹویٹر کی بات چیت محبت میں بدل گئی

    سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر کسی کا اعتبار نہیں کیا جاسکتا مگر ایسا ہر بار نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات اس طرح کے سچے اور ناقابلِ فہم واقعات سامنے آتے ہیں جنہیں عقل تسلیم نہیں کرتی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے صارفین اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ وہاں پر جعلی آئی ڈیز بھی موجود ہیں، جیسے کہ کوئی لڑکا کسی لڑکی کی آئی ڈی بنا کر بے وقوف بناتا ہے اور کوئی کسی معروف شخصیت کا اکاؤنٹ چلاتا نظر آتا ہے۔

    جعلی اکاؤنٹس کی سوشل میڈیا پر اس قدر بھرمار ہوچکی ہے کہ کوئی بھی بڑا سیاست دان ، معروف شخصیت ان جعلسازوں سے بچ نہ پایا، ایک ہی شخص کے متعدد اکاؤنٹس صارفین کو تذبذب کا شکار بھی کرتے ہیں۔

    مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے گزشتہ سال صارفین کے لیے ایک سہولت ویریفائی اکاؤنٹ کی سروس متعارف کروائی جس صارف کی شناخت اور ظاہر کرتی ہے، بلیو ٹک والے اکاؤنٹ کو آفیشل سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ ٹک ملنا کوئی معمولی نہیں بلکہ کمپنی کو اپنی مکمل شناخت ظاہر کرنی پڑتی ہے۔

    گزشتہ دنوں ٹویٹر پر ایک ہیش ٹیگ #WeMetOnTwitter چلایا گیا جس کے ساتھ لوگوں نے اپنی اپنی کہانیاں بیان کیں مگر ایک کہانی جسے منتخب کیا گیا وہ ہے پاکستان کے ایک نوجوان کی۔

    اسٹوری پبلش کرنے سے قبل سردار نامی صارف سے اجازت طلب کی گئی کہ اُن کی کہانی بہت دلچسپ ہے جسے ہم شائع کرنے چاہتے ہیں جس کی انہوں نے اجازت دی اور ہمارے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیے۔

    سب سے پہلے تو ہم بتاتے ہیں کہ یہ اسٹوری کیا ہے، 14 فروری کو سردار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چار تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں لکھا کہ انہوں نے 6 ماہ قبل ایک لڑکی کی آئی ڈی میں philocalist لفظ لکھا دیکھا جس کا مطلب جاننے کے لیے سردار نے خاتون کو ڈی ایم (ڈائریکٹ میسج) کیا۔

    نوجوان کا کہنا ہے کہ 6 ماہ قبل ایک لفظ کے مطلب سے شروع ہونے والی گفتگو پہلی دوستی اور پھر محبت میں تبدیل ہوئی جس کے بعد دونوں نے اپنے اہل خانہ کو رضامند کیا اور باقاعدہ رشتہ ہوا اور پھر نومبر میں نکاح بھی ہوگیا۔

    اے آر وائی کو نوجوان نے بتایا کہ ماریہ روالپنڈی کی رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں، ہماری شادی رواں سال اپریل میں منعقد کی جائے گی اور دونوں خاندان اس پر بہت خوش بھی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بادشاہی مسجد میں گلوکارفرحان سعید اوراداکارہ عروہ حسین کا نکاح

    بادشاہی مسجد میں گلوکارفرحان سعید اوراداکارہ عروہ حسین کا نکاح

    لاہور : اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ لاہور کی بادشاہی مسجد میں نکاح کی تقریب ہوئی۔

    urwa-post-1

    تفصییلات کے مطابق پاکستان کے معروف "گلوکار” اور "اداکارہ” عروہ حسین اور فرحان سعید رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، آواز کا جادو چلا اوراداکاری کام کرگئی۔ پاکستان کے دو چمکتے ستارے زندگی کے سفر میں ایک ہو گئے۔

    And thy are Officialy Married! ❤️✨#UrwaHocane & #FarhanSaeed on their #Nikkah #UrwaFarhan #ModernPakistaniElites

    A video posted by Modern Pakistani Elites (@modernpakistanielites) on

    urwa-post-2

    اداکارہ عروہ حسین اورگلوکار فرحان سعید نے ایک ساتھ جینے کی قسمیں کھالیں۔ لاہور کی بادشاہی مسجد میں دونوں کا نکاح پڑھایا گیا۔ سادگی سے ہونے والی نکاح کی تقریب میں معروف ماڈلز اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

    urwa-post-3

    ماورا حسین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہن کے نکاح پر بے حد خوش ہیں۔ دولہا اور دلہن بھی زندگی کے نئے سفر پر بے حد خوش ہیں، عروہ حسین کی بہن ماورا حسین کی خوشی بھی دیدنی تھی۔

    urwa-post-4

    تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس سے قبل اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی پیرس کے تاریخی ایفل ٹاورپر منگنی ہوئی تھی ۔ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں نکاح ہوا،دولہا فرحان سعید کی جانب سے ولیمہ کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی۔

    urwa-post-5

    واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک عرصہ سے دوستی کے تعلق میں بندھے ہوئے تھے اور چند روز قبل ہی فرحان سعید نے عروہ کو شادی کی باقاعدہ پیشکش کی تھی۔

  • اداکارہ نورنے دو سال بعد اپنی چوتھی شادی کا اعتراف کرلیا

    اداکارہ نورنے دو سال بعد اپنی چوتھی شادی کا اعتراف کرلیا

    لاہور : لالی ووڈ کی معروف اداکارہ نور بخاری کی چوتھی خفیہ شادی منظرعام پر آگئی، انہوں نے گلوکار ولی حامد سے کیا گیا خفیہ نکاح کا دوسال بعد اعتراف کرتے ہوئے اب پوری زندگی اپنے شوہر کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف فلمی اداکارہ نوراور گلوکاراستاد حامد علی خان کے صاحبزادے ولی حامد خان نے شادی کر لی، اداکارہ نورکا کہنا ہے کہ ان کا نکاح دو سال پہلے ہوا تھا جسے دونوں نے باہمی رضامندی سے خفیہ رکھا۔

    noor1

    معروف اداکارہ نور نے گلوکار ولی کے ساتھ نکاح کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کا نکاح 2 سال پہلے ہوا تھا جسے باہمی رضا مندی سے خفیہ رکھا گیا۔

    اداکارہ نور کے مطابق وہ شادی کے اعلان کیلئے موزوں وقت کی انتظار میں تھیں۔ 2 سال میں ولی کو سمجھ لیا ہے، اسی لئے وہ نکاح منظرعام پر لائی ہیں۔

    noor2

    نور نے کہا کہ اب میں نے اپنی پوری زندگی ولی کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نوراس سے قبل بھی 2 شادیاں کر چکی ہیں جو طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

    انہوں نے پہلی شادی 2008 میں بھارتی شہری وکرم سے کی تھی جو 2010 میں ختم ہوگئی جبکہ انہوں نے دوسری شادی فلم پروڈیوسرفاروق مینگل سے کی جو صرف چار ماہ برقرار رہی۔ اس کے بعد تیسری شادی عون چوہدری سے کی تھی اور ان کی یہ شادی بھی طلاق پر ہی منتج ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نےچوتھی شادی ولی حامد خان سے کی ہے۔