Tag: nikkah ceremony

  • جنید صفدر کی اپنے نکاح پر گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    جنید صفدر کی اپنے نکاح پر گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    لندن: مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی اپنے نکاح کے موقع پر گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق جنید صفدر کا نکاح اتوار کو لندن کے ایک عالیشان ہوٹل میں منعقد کیا گیا تھا جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

    اب حال ہی میں ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں جنید صفدر گانا گاتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ساتھ ان کی دلہن عائشہ سیف اور دیگر اہل خانہ بھی براجمان ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے جنید صفدر کے گانا گانے کے فن پر نہایت حیرت اور خوشی کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں ان کے نانا سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔

    اس موقع پر ان کی والدہ مریم نواز، بہن مہرالنسا، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکا نے بذریعہ ویڈیو کال تقریب میں شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    جنید صفدر کا نکاح عائشہ سیف سے ہوا ہے، عائشہ نے اس موقع پر بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی کا تیار کردہ لہنگا زیب تن کیا تھا۔

    جنید صفدر کے نکاح کے روز مذکورہ ہوٹل کے باہر مسلم لیگ ن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی بھی کی گئی۔

  • کرکٹر حسن علی نے فٹنس ٹیسٹ اور کیمپ میں شرکت سے معذرت کرلی

    کرکٹر حسن علی نے فٹنس ٹیسٹ اور کیمپ میں شرکت سے معذرت کرلی

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے بالر حسن علی نے فٹنس ٹیسٹ اور کیمپ میں شرکت سے معذرت کرلی، نکاح کی مصروفیات کے باعث وہ فٹنس ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر حسن علی نے پی سی بی سے پری سیزن فٹنس ٹیسٹ اور کیمپ میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے چھٹی مانگ لی ہے کیونکہ ان کا بھارتی لڑکی سامیعہ سے 20 اگست کو دبئی میں نکاح ہونا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز پری سیزن کیمپ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے 20 کھلاڑیوں کو اس میں طلب کیا جن میں حسن علی کا نام بھی شامل ہے۔ پی سی بی نے19 اور 20 اگست کو فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد22 اگست سے سابق کپتان مصباح الحق کی نگرانی میں17 روزہ کیمپ شروع ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق حسن علی نے بورڈ سے درخواست کی ہے کہ نکاح کی مصروفیات کی وجہ سے وہ فٹنس ٹیسٹ میں شرکت سے قاصر ہیں تاہم انہوں نے بورڈ حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دبئی سے واپسی پر وہ فٹنس دینے کے ساتھ کیمپ بھی جوائن کرلیں گے۔

    خیال رہے حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹرہوں گے، اس سے قبل ظہیر عباس، محسن حسن خان اور شعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کی تصدیق کردی

    پروگرام کے مطابق حسن علی اور ان کے گھر والے20 اگست کو دبئی پہنچیں گے اور اسی روز نکاح کی تقریب ہوگی، جس میں دونوں گھرانوں کے تقریبا 25 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

    حسن علی اور ان کے اہل خانہ کی 22 اگست کو وطن واپسی کا پلان ہے، نکاح کے بعد باقاعدہ رخصتی دو سے تین ماہ بعد ہوگی۔