Tag: Nikkei Asian Review

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج بہترین مارکیٹس میں سے ایک ہے، جاپانی جریدہ

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج بہترین مارکیٹس میں سے ایک ہے، جاپانی جریدہ

    ٹوکیو : غیر ملکی جریدے کا کہنا ہے پاکستان اسٹاک ایکس چینج بہترین مارکیٹس میں سے ایک ہے ، ایم ایس سی آئی انڈیکس میں باقاعدہ شمولیت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کا باعث بنے گی۔

    معروف جریدے نکئی ایشین ریویو نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹس میں شامل قرار دے دیا ہے، جریدے کا کہنا ہے کہ سات کمپنیاں ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی جن میں دو بڑی اور پانچ درمیانی کپٹلائزیشن کمپنیاں شامل ہیں، انیس کمپنیاں ایم ایس سی آئی اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کی جائیں گی۔

    asia

    نکئی ایشین ریویو کے مطابق ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت سے مزید بہتری متوقع ہے۔


    مزید پڑھیں : چینی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں اضافے کا باعث بنے گی، جاپانی جریدے


    جریدے کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ایک ارب اٹھائس کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی، سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں آئی‌‌۔

    معروف جریدے کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال 5 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    اس سے قبل نکئی ایشین ریویو کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کے بہتر آوٹ لک کے باعث ایم ایس سی انڈیکس نے پاکستان کو اپ گریڈ کیا ہے، سی پیک پاکستانی معشیت کیلئے سب سے اہم ہے، چینی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کی شرح  نمومیں اضافے کا  باعث بنےگی، پاک چین اقتصادی راہداری معاہدے کے تحت چالیس سے زائد منصوبوں پر کام ہوگا، جن کی مالیت اکیاون ارب ڈالر ہے، صرف توانائی منصوبوں میں پینتیس ارب کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

  • چینی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کی شرح  نمو میں اضافے کا  باعث بنے گی، جاپانی جریدے

    چینی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں اضافے کا باعث بنے گی، جاپانی جریدے

    ٹوکیو : جاپانی جریدے ایشین ریویو کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کی شرح  نمومیں اضافے کا  باعث بنے گی۔

    جاپانی جریدے نکئی ایشین ریویو کا کہنا کہ سی پیک پاکستانی معشیت کیلئے سب سے اہم ہے، چینی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کی شرح  نمومیں اضافے کا  باعث بنےگی، پاک چین اقتصادی راہداری معاہدے کے تحت چالیس سے زائد منصوبوں پر کام ہوگا، جن کی مالیت اکیاون ارب ڈالر ہے، صرف توانائی منصوبوں میں پینتیس ارب کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

    جاپانی جریدے کا کہنا ہے کہ خراب امن و امان کاروبار کیلئے ساز گار نہیں تھا، تاہم اب اس میں کافی بہتری آئی ہے۔

    نکئی ایشین ریویو کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کے بہتر آوٹ لک کے باعث ایم ایس سی انڈیکس نے پاکستان کو اپ گریڈ کیا ہے۔

    اس سے قبل جاپانی میگزین ایشین ریویو نے معاشی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کوایشیا کا اگلا انجن قرار دیا تھا۔

    جاپانی میگزین ایشین ریویو میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف چیلنجز اور مشکلات کے باوجود پاکستان معاشی بنیادوں پر مستحکم ہورہا ہے، ملک میں نوجوان افرادی قوت کی نشاندہی کرتے ہوئے جاپانی میگزین میں لکھا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں نوجوان نسل آئندہ چالیس سے پچاس سالوں کے لئے پاکستان کی بہترین ورک فورسز بن کر معیشت کو مضبوط کرے گی۔


    مزید پڑھیں : سی پیک منصوبہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی،بلومبرگ


    یاد رہے کہ مریکی ادارے بلومبرگ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ چین کے علاوہ دیگر ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کا باعث بن رہا ہے، کئی غیرملکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

    بلومبرگ کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک کے سرمایہ کار اور کمپنیاں پاکستان کا رخ کر رہی ہیں، اس کی مثال فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ کی پاکستان آمد ہے، فرانسسی ڈیری کمپنی نے بھی حال ہی میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے۔