Tag: nilofar cyclone

  • عبداللہ شاہ غازی کے ہوتے کوئی طوفان کراچی نہیں آسکتا

    عبداللہ شاہ غازی کے ہوتے کوئی طوفان کراچی نہیں آسکتا

    کراچی: نیلوفر طوفان کے آنے کی خبر ہر زبان پر ہے، ہرکوئی اس کے آنے یا نہ آنے پر اپنی رائے دے رہا ہے، کراچی میں لوگوں کا ایک طبقہ سمجھتا ہے کہ جب تک عبداللہ شاہ غازی کا مزارموجود ہیں کوئی طوفان کراچی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    کراچی میں ہرطرف اگر کسی کانام زبان زد عام ہے تو وہ نیلو فر کا نام ہے، جو کسی سپراسٹار کانام نہیں بلکہ یہ اُس طوفان کا نام ہے جس سے تباہی اور بربادی کے وسیع امکانات جُڑے ہیں مگر کراچی میں ایسے لوگوں کی بھی ایک بڑی تعداد ہے، جنہیں یقین ہے کہ یہ طوفان کراچی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ کراچی کے ساحل پر عبداللہ شاہ غازی کا مزار ہے، جس کے ہوتے ہوئے کوئی طوفان کراچی کا رخ نہیں کر ے گا۔۔

    روایت کے مطابق کئی صدیاں پہلے ساحل سمندر پر واقع کراچی کو طوفانی ہواؤں اور بادو باراں نے گھیرا ہوا تھا، تبھی حضرت عبداللہ شاہ غازی نے پہاڑی پر کھڑے ہوکر کہا رک جاؤ اور طوفان رک گیا۔

    کراچی کے بیشتر شہری سمجھتے ہیں کہ وہ دن اور آج کا دن طوفان کراچی کا رخ نہیں کرتا، اس روایت کی حقیقت کیا ہے یہ تو کوئی تاریخ دان ہی بتا سکتا ہے مگر تاریخی حقائق کے مطابق سال انیس سو دو ، انیس سو سات ، انیس سوچوالیس،اور انیس سوپچاسی میں طوفانوں نے کراچی آتے آتے اپنا رخ تبدیل کر لیا تھا۔

    پھر سال دو ہزار نو میں سائیکلون فائین اور سال دوہزار دس سائیکلون فیٹ نے بھی کراچی کے قریب آکراپنا رخ موڑ لیا تھا، کراچی والوں اب بھی امید یے کہ بزرگوں کی دعاؤں سے کراچی نیلوفر سے ایک بار پھر بچ جائے گا۔

  • سمندری طوفان نیلو فر کے خطرات، ساحلی پَٹی پر ریڈ الرٹ

    سمندری طوفان نیلو فر کے خطرات، ساحلی پَٹی پر ریڈ الرٹ

    کراچی : بحیرہ عرب میں بننے والے نیلوفر نامی سمندری طوفان میں شدت آ رہی ہے، حکام نے سندھ اور بلوچستان کے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ لوگوں کے ساحل پر اور ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت یہ طوفان کراچی سے جنوب مغرب میں 1100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، انتہائی شدید سمندری طوفان نیلوفرکراچی کی طرف پانچ کلومیٹرکی رفتار سےشمال کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث آج سے جمعہ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ تیز موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں اس طوفان کی رفتارایک سو دس کلو میٹر  تک بڑھ سکتی ہے، اس طوفان کا پاکستانی ساحلی علاقوں سے ٹکراؤ متوقع نہیں تھا لیکن بحیرہ عرب میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث آئندہ دو روز تک یہ علاقے شدید طوفان کی زد میں آ سکتے ہیں۔

    cyclone--mid

    حکام نے طوفان کے باعث بدھ سے جمعہ تک سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، سندھ اور بلوچستان کے صوبائی اداروں کو ساحلوں علاقوں اور سندھ کے زیریں علاقوں میں مقیم افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان نیلوفر سندھ کے ساحلی علاقے بدین کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

    ماہی گیروں کو پہلے ہی بدھ سے جمعہ تک کھلے سمندر میں نہ جانے کا انتباہ جاری کیا جا چکا ہے جب کہ لوگوں کو بھی ساحلی علاقے میں سمندر میں تیراکی سے باز رکھنے کے لیے حکام کو ہدایت کی جاچکی ہے۔