Tag: Nimarta

  • کراچی : نمرتا کی موت کیخلاف ورثاء کا مظاہرہ، متعلقہ حکام کی یقین دہانی پر احتجاج مؤخر

    کراچی : نمرتا کی موت کیخلاف ورثاء کا مظاہرہ، متعلقہ حکام کی یقین دہانی پر احتجاج مؤخر

    کراچی : نمرتا کماری کی ہلاکت کیخلاف ورثاء نے کلفٹن تین تلوار پر احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا، صوبائی وزیر سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب نے مظاہرین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے ہاسٹل میں نمرتا کماری نامی لڑکی کی پراسرارموت پر کراچی میں کلفٹن کے علاقے تین تلوار پر ہندو کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین نے واقعے کی شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث تین تلوار پر ٹریفک جام ہوگیا تھا، اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب نے مظاہرین سے مذکرات کیے اور وائس چانسلر کی معطلی کی یقین دہانی کرائی۔

    مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا اور ٹریفک بحال ہوگئی، مظاہرین نے نمرتا کماری کی موت کیخلاف احتجاج بدھ کی شام تک موخرکردیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ورثاء کے اطمینان کے مطابق تحقیقات کیلئے تمام تر اقدامات کریں گے، اس سلسلے میں ورثا کےنامزد کردہ پولیس افسر سے تحقیقات کروانے کو بھی تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ ورثاء جوڈیشل کمیشن سے تحقیقات کرانا چاہیں تو بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں وائس چانسلر اگر ملوث ہوئی تو تادیبی کارروائی ہوگی، وائس چانسلر کو شوکاز کے بغیر معطل نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے بتایا کہ صبح وائس چانسلر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ لاڑکانہ میں زیرتعلیم کراچی سے تعلق رکھنے والی نمرتا کماری کی ہلاکت کے بعد ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، پولیس سرجن کے مطابق نمرتا کی گردن پر کسی چیزکے باندھنے کے نشانات ہیں، البتہ یہ نشانات رسی کے ہیں یا دوپٹے کے، ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نمرتا کے جسم پر کسی بھی تشدد کا نشان نہیں، البتہ حتمی رپورٹ آنے پرہی موت کی وجوہات سامنے آئیں گی۔

  • لاڑکانہ: طالبہ نمرتا کی پراسرارموت کا معاملہ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

    لاڑکانہ: طالبہ نمرتا کی پراسرارموت کا معاملہ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

    لاڑکانہ: ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی معمہ حل نہیں کرسکی۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں زیر تعلیم کراچی سے تعلق رکھنے والی نمرتا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی.

    پولیس سرجن کے مطابق نمرتا کی گردن پر کسی چیزکے باندھنے کے نشانات ہیں، البت یہ نشانات رسی کے ہیں یا دوپٹے کے، ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا.

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نمرتا کے جسم پر کسی بھی تشدد کا نشان نہیں، البتہ حتمی رپورٹ آنے پرہی موت کی وجوہات سامنے آئیں گی.

    مزید پڑھیں: لاڑکانہ: میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے 22 سالہ طالبہ کی لاش برآمد

    دوسری جانب نمرتا کے بھائی ڈاکٹر وشال نے  خودکشی کے امکان کو رد کر دیا ہے. نمرتا کے بھائی کے مطابق اس کی بہن خود کشی نہیں کرسکتی، اسے قتل کیا گیا ہے.

    ڈاکٹر وشال نے کہا کہ کمرے کے پنکھے پر اس طرح کا کوئی نشان نہیں، جس سے خودکشی کے مفروضے کو تقویت ملے.

    ادھر ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے بتایا ہے کہ ہاسٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہیں، طالبہ کے موبائل فون کو ڈی کوڈ کیا جارہا، جلد تفصیلات شیئر کی جائیں گی.