Tag: nimra khan

  • سہارا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا: نمرہ خان

    سہارا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا: نمرہ خان

    پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے لڑکیوں کو اہم مشورہ دیدیا۔

    اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے انٹرٹینمنٹ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر کھل کر بات کی۔

    نمرہ خان نے بتایا کہ ماضی میں ایک حادثے کے دوران میری ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، تب مجھے دوسروں کی محتاجی کا احساس ہوا تھا یہ سب سے بری جسمانی محتاجی ہوتی ہے، جب انسان ہر کام کے لیے دوسروں کا محتاج بن جاتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اس وقت مجھے واش روم جانے کے لیے بھی دوسروں کے سہارے کی ضرورت پڑتی تھی اور بعض اوقات کوئی بھی میرے آس پاس نہیں ہوتا تھا تب مجھے احساس ہوا کہ محتاجی کسے کہتے ہیں۔

    دل توٹنے کے سوال کے جواب میں نمرہ خان نے کہا کہ ٹوٹے دل کا کوئی علاج نہیں ہوتا، ٹانگ ٹوٹنے کی پھر بھی دوائی مل جاتی ہے، جب کسی خاتون کا دل ٹوٹتا ہے تو فوری طور پر سہارا دینے کے لیے دوسرا مرد آجاتا ہے۔

    نمرہ خان نے کہا کہ اس وقت دل کے ٹوٹنے کی وجہ سے سہارا دینے والا شخص یا کاندھا دینے والا مرد اچھا لگتا ہے، اس وقت ان کے کاندھے پر سر رکھ کر سکون محسوس ہوتا ہے، سب بہت اچھا لگتا ہے۔

    نمرہ خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لیکن لازمی نہیں کہ ہر سہارا دینے والا شخص بھی اچھا ہو اور آج کل کی لڑکیوں کو بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ کاندھا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے نمرہ خان سے کیا کہا ؟ سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

    بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے نمرہ خان سے کیا کہا ؟ سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

    بھارت کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ اور پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی انسٹاگرام چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    نمرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر خود چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ یہ اصل میں خوبصورت ہے، آئی لو یو نیہا ککڑ۔

    اس سے قبل نمرہ خان نے نیہا ککڑ کو کیے گئے میسج میں ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جس کے جواب نیہا ککڑ نے محبت والا اموجی بھیجا تھا۔

    حال ہی میں انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کے دوران نیہا ککڑ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ناصرف عاطف اسلم بلکہ مجھے پاکستان کے دیگر گلوکاروں کے ساتھ گانے میں بہت مزہ آتا ہے، پاکستانی گلوکاروں کا کوئی ثانی نہیں۔

    بھارتی گلوکارہ نے مزید کہا تھا کہ پاکستانی ٹیلنٹ کا جواب نہیں، پاکستان میں بہت زیادہ اور زبردست ٹیلنٹ ہے، میں پاکستانی میوزک کی مداح ہوں۔

    واضح رہے کہ نیہا ککڑ کا شمار بھارت کی معروف گلوکاراؤں میں ہوتا ہے جبکہ نمرہ خان بھی پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں۔

  • نمرہ خان کا لتا کو خراج عقیدت

    نمرہ خان کا لتا کو خراج عقیدت

    معروف اداکارہ نمرہ خان نے برصغیر کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر کا گانا گنگنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کا گانا گا رہی ہیں۔

    انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میری پسندیدہ لتا جی کے لیے۔

    نمرہ کی آواز اور ویڈیو کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور تعریفی تبصرے کیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nimra Khan 🧿 (@nimrakhan_official)

    خیال رہے کہ برصغیر کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر 6 فروری کو طویل علالت کے بعد چل بسی تھیں، انہوں نے اپنے کیریئر میں 30 ہزار سے زائد گانے گائے تھے۔

    لتا کی آخری رسومات قومی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی تھیں جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی۔

  • نمرہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    نمرہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف اداکارہ نمرہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نمرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔

    شئیر کی گئی تصاویر میں نمرہ خان مغربی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nimra Khan 🧿 (@nimrakhan_official)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nimra Khan 🧿 (@nimrakhan_official)

    اداکارہ کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nimra Khan 🧿 (@nimrakhan_official)

    یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ نمرہ خان بولڈ انداز میں اپنے مختلف انداز کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    اداکارہ نمرہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک ابھرتا ہوا نام ہیں، اداکارہ نے چھوٹی سی عمر میں ہی اپنا بہت نام بنالیا ہے۔

  • اداکارہ نمرہ خان  طلاق کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئیں

    اداکارہ نمرہ خان طلاق کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئیں

    لاہور : پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کے سابقہ شوہر کی جانب سے طلاق اور تحقیر آمیز الفاظ کی ادائیگی پر اداکارہ نے بھی ردعمل دے دیا، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی آنکھیں چھلک پڑیں۔

     انہوں نے کہا کہ میری طبیعت کے علاوہ جو باتیں بھی ہورہی ہیں یہاں میں اُس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی، براہِ کرم اس پر آپ بھی بات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پڑھ میں سب رہی ہوں، دیکھ بھی سب رہی ہوں، آپ سب چاہنے والوں نے اتنا کچھ بول دیا ہے کہ مجھے اب کچھ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    ویڈیو میں وہ اپنی طلاق اور ماضی کی واقعات کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنی اولادوں کو یہ حوصلہ دیں کہ وہ اپنی تکلیف آپ کے سامنے بیان کرسکیں، کیونکہ معاشرے میں اب بھی ایسی کئی خواتین موجود ہیں جو مسائل کے باوجود اپنے دُکھ نہیں بتاسکتیں۔

    اداکارہ نمرہ خان نے گزشتہ برس 19 اپریل کو اپنے گھر میں منعقدہ نجی تقریب میں نکاح کیا تھا جہاں صرف ان کی فیملی اور قریبی دوست موجود تھے۔

    بعد ازاں اداکارہ کی جانب سے شوہر کے ہمراہ کئی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی جاتی رہیں تاہم چند ماہ بعد انہوں نے ان تمام تصاویر کو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نمرہ خان کے سابق شوہر راجہ اعظم نے حال ہی میں زوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران اپنی طلاق کے بارے میں واضح الفاظ میں بات کی تھی۔

    انہوں نے نمرہ خان کے بارے میں انتہائی غیر مہذب الفاظ بھی استعمال کیے، ان سے صارفین کی جانب سے طلاق سے متعلق سوال کیا گیا، پوچھا گیا کہ کیا آپ دونوں طلاق یافتہ ہیں؟۔

    اس سوال پر لائیو سیشن کے دوران ہی وہ سیخ پا ہوگئےاور تیز آواز میں کہا کہ ہاں ہم طلاق یافتہ ہیں، ہم طلاق یافتہ ہیں، میں نے اسے طلاق دی کیونکہ میں اس سے چھٹکارا پانا چاہتا تھا، وہ سر کا درد تھی، ایک انتہائی شدید درد سر۔

  • اداکارہ نمرہ خان کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    اداکارہ نمرہ خان کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ یشما گل کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی، ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

    اداکارہ نمرہ کی جانب سے کی گئی نئی پوسٹ میں دوستوں کی اہمیت اجاگر کی گئی، نمرہ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یشما گل کو اپنی بہترین دوست قرار دیا اور ساتھ ہی لکھا کہ ’کبھی کبھار بہترین دوست کے ساتھ تفریح کرنا آپ کے لیے تھراپی ثابت ہوتی ہے۔‘

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان اور یشما گِل مزاحیہ ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، نمرہ خان نے اپنی پوسٹ میں یشما گِل کو ٹیگ بھی کیا ہے اور دونوں کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

    ہزاروں مداحوں سمیت یشما گِل نے بھی نمرہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا اور بتایا کہ وہ اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ری شیئر کر رہی ہیں۔

    View this post on Instagram

    The key to change … is to let go of fear

    A post shared by Nimra Khan (@nimrakhan_official) on

    یشما نے اس خوبصورت ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے نمرہ کے ساتھ اپنی دوستی سے متعلق لکھا کہ ’نمرہ خان ویڈیو بنانے میں جتنی ماہر ہیں انہوں نے بھی ایک کو شش کی ہے مگر وہ اس کوشش میں ناکام ہو گئیں۔‘

    یشما گِل کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ ’ویڈیو بنانا اُن کے بس کی بات نہیں ہے مگر پھر بھی اُن کی یہ ویڈیو بہت مزاحیہ بنی ہے۔‘

  • اداکارہ نمرہ خان سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئیں

    اداکارہ نمرہ خان سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئیں

    لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان گھر کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں، اداکارہ کو چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آئے حادثے کی تصاویر شیئر کیں اور جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔

    اداکارہ نے ناک کے گرد پٹی کے بعد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب تک آپ اپنے پاس موجود نعمتوں کے شکر گزار رہیں گے تب ہی آپ خوش رہ سکتے ہیں۔‘

    نمرہ خان نے بتایا کہ سر میں لگی اندرونی چوٹ بہت تکلیف دہ ہے، ناک پر لگے زخم آپ سب کی دعاؤں سے بہتر ہورہے ہیں۔

    واضح رہے کہ نمرہ خان 2014 میں کار حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں اور ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی حالت تشویش ناک ہے لیکن ہمت اور حوصلے سے اداکارہ خود کو صحت یاب کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

    اداکارہ نمرہ خان نے لاک ڈاؤن کے دوران نکاح کیا تھا، ان کے شوہر راجا افتخار اعظم لندن میں ایک پولیس افسر ہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم وہ بھی لندن ہی منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    یاد رہے کہ نمرہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’رشتہ انجانا سا‘ اور ’بھول‘ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔