Tag: Nine dead

  • معمر افراد کے نرسنگ ہوم میں آگ لگ گئی، 9 ہلاک، درجنوں زخمی

    معمر افراد کے نرسنگ ہوم میں آگ لگ گئی، 9 ہلاک، درجنوں زخمی

    میساچیوسٹس (15 جولائی 2025) امریکا کی ریاست میساچیوسٹس میں معمر افراد کے نرسنگ ہوم میں آتشزدگی کے باعث 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، جبکہ واقعے میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاستی دارالحکومت بوسٹن سے امریکی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فال ریور کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے کا واقعہ گذشتہ رات پیش آیا، آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران 5 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے دوران متعدد افراد کو کھڑکیوں سے کودنے کی کوشش کے دوران بچایا گیا، آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    ترکیہ میں خوفناک آگ:

    ترکیہ کے شہر ازمیر میں جنگل میں لگنے والی آگ پھیل گئی، درجنوں بستیاں خالی کرالی گئیں، اب تک 50ہزار افراد کا انخلا ہوچکا ہے۔

    ازمیر میں مسلسل دوسرے روز آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، انتظامیہ نے 41 بستیوں کو خالی کرالیا ہے، آگ سے متاثرہ علاقوں سے 50ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کردیے گئے ہیں۔

    صدر ٹرمپ کو محکمہ تعلیم سے کھلواڑ کا مکمل اختیار مل گیا

    وزیرجنگلات نے بتایا کہ ازمیر میں تیز ہواؤں نے آگ کو پھیلادیا، ہوائیں 50کلومیٹر فی گھنٹہ تک چل رہی ہیں، آگ بجھانے کیلئے 1ہزار سے زائد اہلکار اور ہیلی کاپٹر مصروف ہیں۔

    ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث ازمیر کے ایئرپورٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے، کئی مقامات پر رہائشیوں نے خود درخت کاٹ کر فائربریکس بنائے اور گھروں کو بچانے کی کوشش کی۔

  • مصر میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 9 جاں بحق، 11 شدید زخمی

    مصر میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 9 جاں بحق، 11 شدید زخمی

    مصر میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے باعث 9 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مصر میں المناک حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    حکام کے مطابق المنوفیہ گورنری میں منی بس غلط سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کرینوں کی مدد سے تباہ ہونیوالی گاڑیوں کو ہٹا کر ٹریفک بحال کیا گیا۔

    یاد رہے کہ 27 جون کو بھی اسی شاہراہ پر ایک اور حادثے میں 19 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اس سے قبل مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں بس کے تصادم اور اس کے بعد آگ لگنے سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تنزانیہ میں بس اور منی بس کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں آگ لگنے سے مکمل جل گئیں۔

    اتوار کو ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق حادثہ، ہفتے کی شام کلیمنجارو کے علاقے صاباسابا میں پیش آیا۔ بس کا ایک ٹائر پنکچر ہونے سے ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں کل 38 افراد ہلاک ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

    بس اور وین میں خوفناک تصادم، 15 ہلاک، درجنوں زخمی

    ایوان صدر نے مزید کہا کہ اٹھائیس افراد زخمی ہوئے جن میں سے چھ اب بھی علاج کے لیے اسپتال میں ہیں۔

    صدر نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے المناک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور زخمیوں کے بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • ٹیکساس : بائیکرز گینگ کی لڑائی، 9افراد ہلاک

    ٹیکساس : بائیکرز گینگ کی لڑائی، 9افراد ہلاک

    ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس میں ریسٹورنٹ بائکرز گینگ میں تلخ کلامی کے بعد میدان جنگ بن گیا، فائرنگ کے تبادلے میں نو افراد جان سے گئے جبکہ سترہ افراد زخمی ہوگئے۔

    ریاست ٹیکساس کے ایک ریسٹورنٹ میں حریف بائیکرز گینگ کا آمنا سامنا ہوگیا، تلخ کلامی ریسٹونٹ میں ہوئی اور پارکنگ لاٹ میں ہاتھاپائی ہوگئی۔

    ریسٹورنٹ میں پانچ بائیکرز گینگ کے ڈیڑھ سو سے زائد ارکان موجود تھے، لاتوں ،گھونسوں اور ڈنڈوں کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے نو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ سترہ افراد زخمی ہوگئے۔

    کارروائی کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کے مطابق جھگڑے میں ملوث گینگ کے بیس ارکان کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ پولیس نےموقع سے سو سے زائد پستول برآمد کئے ہیں۔