Tag: nipa chorangi

  • نیپا جعلی پولیس مقابلہ : فائرنگ کرنیوالا شخص پولیس قومی رضا کارنکلا

    نیپا جعلی پولیس مقابلہ : فائرنگ کرنیوالا شخص پولیس قومی رضا کارنکلا

    کراچی : گلشن اقبال نیپا چورنگی پر ہونے والے جعلی پولیس مقابلے کی تحقیقات میں نیا موڑ ویڈیو کی مدد سے گولی چلانے والا اہلکار پولیس کا قومی رضا کار نکلا۔

    اسٹاف رپورٹ سلمان لودھی کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے نیپا چورنگی پر دو روز قبل ہونے والے جعلی پولیس مقابلے کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا، ویڈیو کی مدد سے فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کی شناخت ہوگئی جو پولیس قومی رضاکار ہے۔

    پولیس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس قومی رضاکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، انہی میں سے ایک ظفر نامی شخص نے نیپا چورنگی پر ہونے والے واقعے میں گولی چلائی جس کے نتیجے میں رینجرز کیڈیٹ اسکول کا طالب علم عتیق جاں بحق ہوا تاہم یہ واقعے حادثاتی طور پر پیش آیا‘‘۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پی کیو آر ملازمین اپنے ہمراہ سرکاری اسلحہ رکھنے کے اہل نہیں اور نہ ہی چھاپے و مقابلوں حصہ لینے کے مجاز ہیں، ایسے تمام افراد کو صرف ٹریفک کنٹرول یا پھر چیکنگ وغیرہ کے لیے تعینات کیا جاتا ہے‘‘۔

    قبل ازیں مقتول عتیق کے ورثاء مقدمے کے اندارج کے لیے تھانہ گلشن اقبال پہنچے تو پولیس افسران نے ایف آئی آر کا اندارج کیا مگر اُس میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی گئی، جس پر لواحقین اور پولیس کے درمیان بحث و تکرار ہوئی تاہم سنوائی نہ ہونے پر اہل خانہ نے تھانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی۔

    یاد رہے دو روز قبل گلشن اقبال کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز اسکول میں زیر تعلیم سیکنڈ ائیر کا طالب علم عتیق پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق جبکہ اس کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بیٹھا نوجوان زخمی ہوا تھا، مقتول کی تدفین اُس کے آبائی شہر کوئٹہ میں کردی گئی ہے جبکہ زخمی نوجوان اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    گزشتہ روز ایس ایس پی ایسٹ نے مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’واقعے میں ملوث دونوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم مقدمے کے اندارج اور تحقیقات کے بعد باقاعدہ گرفتار کیا جائے گا‘‘۔

  • فوجی اہلکارکے قتل میں ملوّث ملزم جناح اسپتال سے گرفتار

    فوجی اہلکارکے قتل میں ملوّث ملزم جناح اسپتال سے گرفتار

    کراچی : گلشن اقبال میں ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل ہونیوالے فوجی اہلکار کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے حساس اداروں نے جناح اسپتال میں چھاپہ مار کر فرار ہونیوالے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم امان اللہ پولیس اہلکار کا بیٹا ہے، پولیس کے مطابق گزشتہ روز نیپا چورنگی کے قریب حساس ادارے کے افسر کا گن مین وقاص کا قتل ہوا تھا ۔

    سیکیورٹی پرتعینات اہلکاروقاص نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنایا۔ گولیاں لگنے کے باوجود فوجی اہلکار وقاص نے دونوں ڈاکوؤں کو گولیاں ماریں۔

    فوجی اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا تھا، دوسرا ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہو گیا تھا۔

     

  • نیپا چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

    نیپا چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

    کراچی: نیپا چورنگی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی طرف سے پولیس وین پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

    ابتدائی تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکارمحرم الحرام کے سلسلے میں جاری ایک مجلس عزا کی سکیورٹی پر مامور تھے اور اسی دوران ان پر حملہ کیا گیا۔ایس پی ایسٹ کے مطابق حملے بعد پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے علاقے کو گھریے میں لے لیا اور نیپا فلائی اوور کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق موبائل میں پانچ اہلکار ذخمی تھے  جس میں سے دو ذخمی ہوگئے،حملے کے بعد پولیس وین مکمل طور جل کر خاکستر ہوگئی، واضح رہے کہ گزشتہ تین روز میں پولیس پر یہ تیشرا حملہ ہے۔