Tag: Nipal

  • نیپال : بینک سے کروڑوں روپے فراڈ کرنے والا بھارتی تاجر گرفتار

    نیپال : بینک سے کروڑوں روپے فراڈ کرنے والا بھارتی تاجر گرفتار

    کھٹمنڈو : نیپالی پولیس نے زرعی بینک سے کروڑوں روپے کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے والے بھارتی تاجر کو حراست میں لے لیا، ملزم پر ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد رقم ہیک کرنے کا الزام ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال پولیس کی کرائم برانچ نے مبینہ طور پر چمپاوت بنباسا کے علاقے سے ایک تاجر کو گرفتار کیا ہے اور اسے مزید تفتیش کیلیے کٹھمنڈو لے گئی ہے۔

    ملزم یش راج بھٹ نے نیپال کے سرکاری زرعی بینک سے 4.8 کروڑ روپے کی رقم ہیک کی جس میں سے ساڑھے تین کروڑ روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرسکا تاہم باقی رقم منتقل نہیں کی جاسکی۔

    نیپال کے سوشل میڈیا کے مطابق یہ معاملہ گذشتہ سال ستمبر کا ہے جس کے کچھ عرصے کے بعد کھٹمنڈو میں اس واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی، معاملے کی تحقیقات نیپال کی کرائم برانچ کے حوالے کردی گئی ہے۔

    بعد ازاں تفتیشی ایجنسی نے بھارتی تاجر یش راج بھٹ کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو ملزم نے نیپال پولیس کو چمپاوت کے بنباسا سے تعلق رکھنے والے ایک اور تاجر سشیل گرگ کا نام بتایا۔

    ملزم سشیل گرگ جوتوں اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار کرتا ہے اور اس سلسلے میں وہ منگل کو نیپال کے ضلع کنچن پور میں گڈہ گیا تھا، ادھر نیپال پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ نیپال پولیس بھارتی تاجر کو مزید تفتیش کے لئے کھٹمنڈو لے گئی ہے۔

    ملزم پر الزام ہے کہ ہیکر کی جانب سے کمیشن ہندوستانی تاجر کے اکاؤنٹ منتقل کیا گیا اور بعد میں 45 لاکھ روپے کی رقم مہیندر نگر کے ایک تاجر یش راج بھٹ کے اکاؤنٹ میں بھیجی گئی جہاں سے یہ فراڈ سامنے آیا، اسی بنیاد پر نیپال پولیس نے یش راج کو گرفتار کیا۔

  • نیپال سرحدی فورس کے ہاتھوں بھارتی شہری ہلاک، تین زخمی

    نیپال سرحدی فورس کے ہاتھوں بھارتی شہری ہلاک، تین زخمی

    بہار: نیپال سرحدی فورس کے ہاتھوں ایک بھارتی شہری ہلاک جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بھارتی شہری کی ہلاکت اور تین زخمی ہونے کا یہ واقعہ نیپال کی سرحد سے جڑی بھارتی ریاست بہار کے ضلع سیتامڑھی میں آج صبح پیش آیا۔

    یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بھارتی شہریوں پر فائرنگ کیوں کی گئی، تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں سرحدی فورس کے افسران کی ایک میٹنگ بھی طلب کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب انڈیا اور نیپال کے درمیان کالاپانی ریجن پر قبضے کے تنازعات چل رہے ہیں، بھارت نے اپنے نقشے میں درہ لیپولیک، درہ لمپیادھورا اور کالا پانی کو اپنے علاقے بتایا ہے۔

    بھارت کو ایک اور جھٹکا : نیپالی پارلیمنٹ نے نیا نقشہ منظور کرلیا

    دوسری طرف نیپال بھی ان علاقوں پر ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے اور اپنے سیاسی نقشے میں انھیں شامل کیا ہے، جس پر دونوں ممالک میں سیاسی اور سفارتی تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیپال کے وزیر اعظم نے نیا نقشہ جاری کیا تھا جس میں مذکورہ علاقے بھی نیپال میں شامل کیے گئے تھے، اب نیپالی پارلیمنٹ نے یہ نقشہ منظور بھی کر لیا ہے۔

    دونوں ممالک کے درمیان اس تنازعے کے بعد متعدد بار سرحدی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، جس پر نیپال کے نائب وزیر اعظم کو بھارت کو دھمکی دینی پڑی کہ وہ باز نہ آیا تو نیپال کی فوج لڑنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

  • بھارت کیخلاف نیپال کے عوام سڑکوں پر نکل آئے

    بھارت کیخلاف نیپال کے عوام سڑکوں پر نکل آئے

    کھٹمنڈو : بھارت اور نیپال کے سرحدی علاقے لیپولخ میں بھارت کی جانب سے سڑک کی تعمیر کیخلاف نیپال کے عوام نے بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے نیپال کےسرحدی مقام لیپولک میں ایک سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔ اس سڑک کا افتتاح بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دو دن قبل فیتہ کاٹ کر کیا ہے۔

    جس کے خلاف گزشتہ روز نیپالی عوام نے بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا حالانکہ اس دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی مظاہرین کو حراست میں بھی لیا ہے۔

    اس دوران مظاہرین نے نیپال اور بھارت کے وزیر اعظم کے پتلوں کو نذر آتش کیا اور سڑک کی تعمیر کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کی مرکزی حزب اختلاف پارٹی، نیپال کانگریس کی طلبا تنظیم، نیپال ودیارتی سنگھ اور ویگیشوری ورسٹائل کیمپس کمیٹی کی سربراہی میں یہ مظاہرہ بھارتی سفارت خانے کے سامنے کیا گیا۔

    اس حوالے سے نیپالی حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعت تعمیراتی سڑک کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ حالانکہ حکومت ہند اپنی سرزمین پر سڑک تعمیر کررہی ہے۔

  • سیف گیمز : بلوچستان کے دو نوجوانوں نے تائیکوا نڈو میں سونے کے تمغے جیت لیے

    سیف گیمز : بلوچستان کے دو نوجوانوں نے تائیکوا نڈو میں سونے کے تمغے جیت لیے

    کھٹنمنڈو : نیپال میں تیرہویں سیف گیمز کے دوران تائیکوا نڈو میں سونے کا تمغہ جیتنے والے بلوچستان کے بیس سالہ شاہ زیب خان شاہوانی اور ہارون خان ترین کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیپال میں منعقد ہونے والے تیرہویں سیف گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے فتح کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

    ان نامور ایتھلیٹس کا نام شاہ زیب خان شاہوانی اور ہارون خان ترین ہے، ان دونوں نوجوانوں کا تعلق بلوچستان سے ہے، تین گولڈ، سات سلور اور چار برونز میڈلز جیت کر انہوں نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردیئے۔

    حال ہی میں نیپال میں ہونے والے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں بلوچستان کے دوسپوتوں شاہ زیب خان شاہوانی اور ہارون خان ترین نے نہ صرف اپنے صوبے بلکہ ملک کا نام روشن کیا ہے۔

    بلوچستان میں اس کھیل کے کوچ محمد عیسی کاکڑ کا کہنا ہے انہیں اپنے شاگردوں پر فخر ہے، تین گولڈ، سات سلور اور چار برونز میڈلز جیت کر ان کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہو گیا ہے۔ شاہ زیب خان شاہوانی کا کہنا تھا کہ صلاحیت محنت کی محتاج ہے جبکہ اس میں نکھار استاد پیدا کرتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کوئٹہ کی نمائندہ عطیہ اکرم کے مطابق تائیکوا نشو دیکھنے میں تو مارشل آرٹ جیسا کھیل ہے مگر درحقیقت یہ مارشل آرٹ سے بلکل الگ ہے اس کی اپنی ایک حثیت ہے۔

    بلوچستان دوسرے صوبوں سے کسی طرح پیچھے نہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں سے تعلق رکھنے والے ہونہار کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پر سر پرستی اور حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ صوبے کا ٹیلنٹ کھل کر سامنے آسکے۔

  • محمد علی سدپارہ نے نیپال کی 8463 میٹر بلند چوٹی ”ماؤنٹ مکالو “سر کرلی، آئی ایس پی آر

    محمد علی سدپارہ نے نیپال کی 8463 میٹر بلند چوٹی ”ماؤنٹ مکالو “سر کرلی، آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے8463میٹر بلند چوٹی ”ماؤنٹ مکالو “سر کرلی، کوہ پیما کی مہم کیلئے پاک فوج نے محمدعلی سدپارہ کو تعاون فراہم کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے8ہزار میٹرز سے بلند7چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بننے کا بھی اعزازحاصل کرلیا ، محمد علی سدپارہ نے نیپال میں 24مئی کی صبح ماؤنٹ مکالو کو سر کیا۔

    اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مکلو چوٹی دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ہے، محمد علی سدپارہ واحد پاکستانی کوہ پیما ہیں جنہوں نے اب تک سات بڑی چوٹیاں سر کی ہیں،کوہ پیما کی مہم کیلئے پاک فوج نے محمد علی سدپارہ کو تعاون فراہم کیا تھا۔

    ماؤنٹ مکالو سر کرنے کے بعد محمد علی سد پارہ نے الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری سے رابطہ کیا، جنہوں نے کردار حیدری نے 8ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کرنے کے نئے اعزاز پر مبارک باد دی ۔

    اس موقع پر علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کے تعاون پر ان کا شکر گزار ہوں ، پاک فوج کے تعاون سے دنیا کی تمام 14چوٹیاں سر کرنا چاہتا ہوں۔

    خیال رہے کہ پاکستانی کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے گزشتہ سال 2کوہ پیماؤں کے ہمراہ بغیر آکسیجن کے نیپال میں ماؤنٹ پاموری پیک سر کرلی تھی ، نیپال میں واقع ماؤنٹ پاموری7161میٹربلندچوٹی ہے۔

    محمد علی سدپارہ کو موسم سرمامیں نانگاپربت چوٹی سرکرنےکااعزازبھی حاصل ہے، اس کے علاوہ دیگر چوٹیاں جس میں براد پیک، سپیندیک پیک، جی ون، جی ٹو بھی سر کر چکے ہیں۔

    اس سے قبل گلگت بلتستان کے ہی ایک نامور سپوت حسن سدپارہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤئنٹ ایورسٹ کو بغیر آکسیجن کے سرچکے ہیں، معروف کوہ پیما حسن سد پارہ دو سال قبل دنیائے فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

  • کرنل (ر) حبیب کی گمشدگی میں تین بھارتی شہری شامل

    کرنل (ر) حبیب کی گمشدگی میں تین بھارتی شہری شامل

    اسلام آباد: نیپال سے لاپتہ ہونے والے سابق پاکستانی فوجی افسر حبیب ظاہر کو ایئرپورٹ پر ایک بھارتی شخص نے خوش آمدید کہا اور انہیں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا جب کہ ان کے قیام کے لیے ہوٹل میں بکنگ اور ٹکٹ وغیرہ میں بھی بھارتی افراد نے بندوبست کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپال سے لاپتہ ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) حبیب ظاہر کے لاپتہ ہونے میں مزید بھارتی کردار سامنے آگیا ہے انہیں ایئرپورٹ پر ریسیو کرنے والے، ہوٹل بکنگ کرنے والے اور ٹکٹ وغیرہ کا انتظام کرنے والے بھی بھارتی افراد تھے جس کے باعث ان کے اغوا میں بھارت کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔


    نیپال: ریٹائرڈ فوجی کی گمشدگی، اہم انکشافات


    ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہرکو نیپال میں لمبینی ایئرپورٹ پر بھارتی شہری ڈولی رنچل نے ریسیو کیا تھا جو 4 اپریل کو بھارت سے نیپال پہنچا تھا جب کہ ہوٹل میں بکنگ بھارتی شہری صبوراجورانے کرائی جو ٹریکنگ ایکسپیڈیشن کمپنی کی مارکیٹنگ منیجرہے اسی طرح حبیب ظاہرکیلئےٹکٹ پریشیزٹریول اینڈٹوورایجنسی سےخریداگیا جوکہ بھارتی شہری سوفل چوہدری نےخریدا تھا سوفل چوہدری کھٹمنڈومیں ٹریول ان ہوٹل چلاتاہے۔


    نیپالی پولیس نے کرنل حبیب کو بھارت لے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا


    ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ کرنل ظاہر حبیب سے نیپال میں ملاقات کرنے والے دونوں بھارتی شہری صبوراجورا اور سوفل چوہدری کا موبائل نمبربھی حاصل کر لیا گیا ہے اور موبائل ڈیٹا حاصل کر کے تحقیقات کے دائرہ کار کو مذید آگے بڑھایا جائے گا۔