Tag: Nirav Modi

  • بینک فراڈ میں ملوث بھارتی تاجر برطانیہ فرار

    بینک فراڈ میں ملوث بھارتی تاجر برطانیہ فرار

    نئی دہلی: بینک فراڈ میں ملوث ارب پتی بھارتی تاجر برطانیہ فرار ہوگیا، نیرو مودی نے برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کی کوششیں تیز کردیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فروری میں نیرو مودی کے بینک فراڈ میں ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد سے جوہری مفرور ہے، ان پر بھارت کے بینک کے ساتھ 2.8 بلین روپے کی دھوکا دہی کا الزام ہے۔

    برطانوی حکام کے مطابق مودی نے برطانیہ میں سیاسی دشمنی پر کارروائیوں کا نشانہ بنائے جانے کی بنیاد پر پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔

    دوسری جانب بینک کو دھوکا دینے کے لیے جعلی کاغذات کی تیاری کے الزام کے تحت 25 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    مودی بھارت کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہے، فوربز کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں ان کی دولت کا تخمینہ 1.73 بلین ڈالر لگایا گیا ہے، جس کے بعد انہیں بھارت کا 85 واں امیر ترین شخص قرار دیا گیا۔

    دھوکا دہی کا یہ کیس ایسے وقت میں سامنے آیا جب بھارتی حکومت بینکوں کے قرض دہندہ اداروں کے واجب الادا قرضہ جات اتارنے کی کوششوں میں ہے۔

    دوسری جانب ایک اور بھارتی مشہور تاجر وجے مالیا پر بھی قرضوں کی عدم ادائیگی کا الزام ہے اور بھارت ان کوششوں میں ہے کہ 2017 سے برطانیہ میں مقیم وجے مالیا کو بھارت کے حوالے کیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رقم کی عدم ادائیگی، پریانکا کا عدالت جانے کا اعلان

    رقم کی عدم ادائیگی، پریانکا کا عدالت جانے کا اعلان

    ممبئی: بالی وڈ کی مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا نے رقم کی عدم ادائیگی پر عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا، اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اشتہار میں کام کیا جس کا معاوضہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی نہیں ادا کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف تاجر نیرو مودی نے گزشتہ سال اپنی کمپنی کے اشتہار کے لیے اداکارہ پریانکا اور نوجوان اداکار سدھارتھ ملہوترا کاسٹ کیا مگر ایک سال گزر جانے کے بعد بھی دونوں کو معاوضہ ادا نہیں کیا۔

    پریانکا چوپڑا دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل

    بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا نے متعدد بار مالک سے رقم کا مطالبہ کیا مگر انہیں معاوضہ نہ مل سکا جس پر  اداکارہ نے پروجیکٹ کے مالک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔

    واضح رہے کہ نیریو مودی پر پہلے ہی الزام ہے کہ وہ بھارت کے دوسرے سب سے بڑے پنجاب نیشنل بینک سے 11 ہزار کروڑ روپے کی دھوکا کرچکے ہیں۔

    بینک ترجمان کے مطابق نیریو مودی تین کمپنیوں کے مالک ہیں جس میں ان کے خاندان کے شیئرز بھی شامل ہیں، انہوں نے غیر قانونی اور دھوکا دہی سے آمدن سے زائد منافع کمایا اور بینک سے قرضہ بھی حاصل کیا جس کی اب تک ادائیگی نہیں کی گئی۔

    پریانکا چوپڑا زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل

    واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا یونیسیف کی خیر سگالی سفیر ہیں وہ دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام سرگرم ہیں اور گذشتہ سال شام سے اردن ہجرت کرنے والے مہاجرین کے کیمپس میں متاثرہ بچوں سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔

    خیال رہے سال 2017 میں برطانوی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کردہ دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام بھی شامل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔