Tag: nisar

  • مخالفین کی 25 جولائی کو ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی: چوہدری نثار

    مخالفین کی 25 جولائی کو ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی: چوہدری نثار

    کاروات: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ گذشتہ 34 سال سر اٹھا کر سیاست کی، کبھی کسی کے آگے نہیں جھکا.

    ان خیالات کا اظہار   چوہدری نثار نے کاروات کے علاقے بسالی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ چار نشستوں سے الیکشن لڑرہا ہوں، میں اکیلا ہوں، آپ میرے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہوئے. مخالفین  جو مرضی کرلیں، یہ علاقہ سب کو آئینہ دکھائے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی، روات میں سڑکیں پل نہیں تھے، اللہ نےمجھے توفیق دی، میں نے ایک ایک گاؤں میں بجلی اور سڑک پہنچائی.

    چوہدری نثار نے کہا کہ جب سڑکیں بنارہا تھا توپنجاب حکومت نے کہا یہ چھوٹا شہر ہے، میں نے جواب دیا کیا کہ یہاں کے لوگ پاکستانی شہری نہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ میری برادری اورطاقت عوام ہیں، مخالف امیدوار میٹرک فیل ہے، اللہ نے فرمایا کہ امانت امانت دار افراد کے سپرد کرو.

    ان کا کہنا تھا کہ مخالف امیدوارکےبینر پر نہ جاؤ، یہ دیکھو خدمت کس نے کی، میرے دامن پرکسی کرپشن یا حرام خوری کا داغ نہیں.


    میرے سیاسی ٹکڑوں پر پلنے والوں کا انتخابی نشان شیر نہیں بلی ہے: چوہدری نثار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نوازشریف کا ساتھ دے سکتا ہوں، مگر ان کے بچوں کے آگے کھڑا نہیں ہوسکتا: چوہدری نثار

    نوازشریف کا ساتھ دے سکتا ہوں، مگر ان کے بچوں کے آگے کھڑا نہیں ہوسکتا: چوہدری نثار

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ساتھ دے سکتا ہوں، مگر ان کے بچوں کے آگے کھڑا نہیں ہوسکتا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے چہان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہم جلسے کر رہے ہیں، مگر ہمارے مخالف ابھی تک جلسی بھی نہ کر سکے.

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین جلسے میں لوگوں کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں، ہم وقت پر جلسہ کرتے ہیں ،کسی کوانتظار نہیں کراتے.

    چوہدری نثار نے دعویٰ‌ کیا کہ 25 جولائی کی رات پورا پاکستان دیکھے گا، انشا اللہ جیت ہماری ہوگی.

    انھوں نے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دروازہ ہر گلی کا گھرکھٹکھٹاؤ، :صرف نعرے نہ لگاؤ سب کو بلاؤ.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز انھوں نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابی نشان جیپ لینے کا فیصلہ خود کیا، معلوم نہیں جیپ کے انتخابی نشان کو کیوں اچھالا گیا، میں‌ کسی جیپ کے گروپ کا حصہ نہیں ہوں.


    چیلینجز بہت زیادہ ہیں، جس کسی کی حکومت بنی، اس سے ہمدردی ہوگی: چوہدری نثار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہندوستانی دہشت گردی کے باوجود بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات سمجھ سے بالاتر ہے، چوہدری نثار

    ہندوستانی دہشت گردی کے باوجود بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات سمجھ سے بالاتر ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ بھارت میں ہمارے سفارتکاروں پر زمین تنگ کی جارہی ہے، ہم قاتلوں سے ایسے ملاقاتیں کررہے ہیں جیسے سب اچھا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا کہ ہندوستانی دہشت گردی کے پیش نظر میں ملاقات سمجھ سے بالاتر ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیری شہدا پاکستان کے پرچم میں دفن ہورہے ہیں، ایسی ملاقاتوں سے پہلے سوچا جائے ملاقات سے کشمیریوں کو کیا پیغام دے رے ہیں، ایسے ملاقاتیں کررہے ہیں جیسے سب اچھا ہے۔

    یہ پڑھیں: مشیر قومی سلامتی سے بھارتی ہائی کمشنرکی ملاقات، کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    (more…)

  • آج بھی کہتا ہوں کہ پارٹی کا موقف درست نہیں، نقصان ہوگا: چوہدری نثار

    آج بھی کہتا ہوں کہ پارٹی کا موقف درست نہیں، نقصان ہوگا: چوہدری نثار

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایک بار پھر اپنی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سیدھی اور کھری بات کرنے کا عادی ہوں، آج بھی کہتا ہوں کہ پارٹی کا مؤقف درست نہیں، اس کا نقصان ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ میں اپنے حلقے میں‌ خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں‌ ہمیشہ سچی بات کرتا ہے، سب کو چاہیے کہ قانون کا احترام کریں، قانون شکنی قانون اور ملک کے ساتھ زیادتی ہے۔

    اداروں سے تصادم کی پالیسی نقصان دہ ہے، چوہدری نثار

    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ کوئی میری اہلیت کے خلاف بات نہیں کرسکتا، 1985 سے آج تک ہر الیکشن میں کامیابی حاصل کی، پارٹی کا واحد رہنما ہوں، جو پانچ سال اپوزیشن لیڈر رہا۔

    پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی: چوہدری نثارکےخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف دور میں کئی پیش کشیں ہوئیں، مگر ثابت قدم رہا، بچہ نہیں، سوچ سمجھ کر فیصلے کرتا ہوں، پارٹی میں بھی ہوں اور اپنے موقف پر بھی قائم ہوں اور برملا کہتا ہوں کہ پارٹی کا موقف درست نہیں۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آج ملک میں‌ رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں۔ قانون کی پاسداری ہونی چاہیے، سب کو چاہیے قانون کا احترام کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • الیکشن ملتوی ہوئے تو بہت نقصان ہوگا، چوہدری نثار

    الیکشن ملتوی ہوئے تو بہت نقصان ہوگا، چوہدری نثار

    اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں ورنہ بہت نقصان ہوگا، شاید آخری شخص ہوں جو کہہ گا کہ الیکشن ملتوی ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا کہ وزیر اعظم کو اس وقت ٹیکنو کریٹ حکومت کی بات نہیں کرنی چاہئے تھی، پاناما معاملے پر تقریر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، سپریم کورٹ کو کمیشن کے لیے خط بھی نہیں لکھنا چاہئے تھا۔

    ن لیگ ذاتی مفادات پر مبنی پارٹی بن چکی ہے

    چوہدری نثار نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو اب گومگو کی کیفیت سے باہر آنا ہوگا، ذاتیات سے نکل کر ملک اور پارٹی پر توجہ دینا ہوگی، توجہ نہ دی تو افراد کے ساتھ پارٹی کو بھی نقصان ہوگا، مسلم لیگ ن اس وقت ذاتی مفادات پر مبنی پارٹی بن چکی ہے۔

    پاکستان کو بہت سے ممالک سے خطرہ ہے

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات 1970 سے زیادہ مشکل دیکھ رہا ہوں، پاکستان کو اس وقت بہت سے ممالک سے خطرہ ہے، کچھ ممالک سامنے ہیں اور کچھ پیچھے سے وار کررہے ہیں، ہمیں 1970 کا تو پتہ ہی نہیں لگنے دیا گیا تھا۔

    خطرات پر کام نہیں ہورہا سب معمول کے کام پر لگے ہیں

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ خطرات پر کام نہیں ہورہا سب معمول کے کام پر لگے ہیں، مجموعی مسائل پر سوچنا ہوگا انفرادی سوچا تو سب کو نقصان ہوگا، حساس اداروں کی جو بھی بریفنگ ہوتی ہے وہ حساس ہوتی ہے، بریفنگ میں خطرات سے متعلق بہت سی باتیں کی جاتی ہیں۔

    ن لیگ میں ایک مفاہمتی اور ایک مزاحمتی گروپ ہے

    چوہدری نثار نے کہا کہ میرے ایشوز کو چوک پر نہیں پارٹی میٹنگز میں بیان کروں گا، ن لیگ میں ایک مفاہمتی اور ایک مزاحمتی گروپ ہے، ن لیگ میں اختلاف رائے ہے تو یہ جمہوری نظام کا حصہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹھنڈے مزاج کے ساتھ عدالت سے محاذ آرائی نہیں کرنی چاہئے، عدالتی فیصلے پر تنقید ٹھیک لیکن عدلیہ سے محاذ آرائی ٹھیک نہیں، معلوم تھا فیصلہ خلاف آیا تو پارٹی محاذ آرائی کرے گی، محاذ آرائی کرنے کی صورت میں ہی حکومت سے الگ ہوا۔

    یہ پڑھیں: اعلیٰ عدلیہ کونشانہ بنانانوازشریف اورپارٹی کےحق میں نہیں،چوہدری نثار


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کو لیڈرشپ سے کوئی نہیں ہٹا سکتا، چوہدری نثار

    نوازشریف کو لیڈرشپ سے کوئی نہیں ہٹا سکتا، چوہدری نثار

    روات: مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کا حصہ کیوں نہیں بنا جلد وضاحت پیش کروں گا، نوازشریف سے وزیراعظم کاعہدہ لیا گیا مگر اُن سے لیڈر شپ کوئی نہیں چھین سکتا۔

    روات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ یہاں کے لوگ پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں، یہ علاقہ شہیدوں، غازیوں اور وفاداروں کا ہے، اس علاقے کے لوگوں نے مجھے منتخب کیا جو میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کل سیاست میں عزت بہت کم رہ گئی ہے کیونکہ سیاستدان ایک دوسرے کے خلاف گالم گلوچ کررہے ہیں، ملکی سیاست میں سچ اور جھوٹ کی تمیز باکل ختم ہوگئی جس کی وجہ سے اب سیاست کرنا بہت مشکل کام ہوگیا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ مخالفین 8 سال تک اقتدار میں رہے مگر انہوں نے ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنائی جبکہ ن لیگ جب بھی اقتدار میں آئی ہمیشہ ترقیاتی کام ہوئے، آج حلقے میں 2 میگا منصوبوں کا افتتاح کرنے آیا ہوں جن میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور سٹرک کی تعمیر شامل ہے۔

    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک کو بہت سے خطرات لاحق ہیں اور سیاست دان ایک دوسرے سے گالم گلوچ میں مصروف ہیں تاہم میرا یقین ہے کہ جب تک آپ جیسے لوگ موجود ہیں ملک میں ہمیشہ حق و صداقت کی صدائیں بلند ہوتی رہیں گی اور پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے حلقے میں منصوبوں کے افتتاح کی خبر صرف اخبار میں دی مگر جب یہاں آیا تو جم غفیر نے میرا استقبال کیا، آپ لوگوں کی محبت کو دیکھ کر میرا ایمان تازہ اور یقین مضبوط ہوگیا ہے، آپ نے جس نمائندے کو منتخب کیا اُس کے قدموں میں کبھی لرزش نہیں دیکھیں گے۔

    لیگی رہنماء نے کہا کہ ملک بیرونی خطرات سے دوچار ہے اور ہم ایک دوسرے کے خلاف نئے محاذ کھول رہے ہیں، خوشامد کلچر نے ہمیشہ حکومتوں کو اندر سے ختم کیا، میں نے ہمیشہ سچ کی سیاست پر یقین رکھا اور لیڈر کے سامنے ہر صورت سچ بولا اس لیے آج بھی کہتا ہوں کہ نوازشریف کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا مگر لیڈر شپ کا عہدہ اُن سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

    گو عمران گو کے نعروں کو سُن کر چوہدری نثار نے کہا کہ آپ لوگ نعرے نہ لگائیں کیونکہ ہمیں ملک اور پارٹی کو مشکل سے نکالنا ہے، آپ سب کو عہد کرنا ہوگا کہ ملک اور پارٹی کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہر صورت پارٹی کو مشکل سے نکالیں گے۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • افغان فوج نے گولہ باری کسی اور کے اشارے پر کی، نثار

    افغان فوج نے گولہ باری کسی اور کے اشارے پر کی، نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ افغان فورسز نے کسی اور کے اشارے پر ہمارے شہریوں پر گولہ باری کرکے غلط روایت قائم کی۔

    یہ بات انہوں نے افغان فورسز کی پاکستانی علاقوں میں گولہ باری کے بعد آئی جی ایف سی بلوچستان سے ٹیلی فونک گفتگو میں صورتحال جاننے کے بعد کہی۔

    آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے وزیر داخلہ کو چمن بارڈر کے واقعے پر بریفنگ دی اور بتایا کہ واقعہ مردم شماری میں مصروف فورسز پر حملے سے شروع ہوا جسے فوج اور ایف سی کی فوری جواب کارروائی نے غیر مؤثر بنایا۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ افغان فورسز سے اپنا ملک تو سنبھلتا نہیں،افغان فورسز نے شہریوں پر گولہ باری کرکے غلط روایت قائم کی، ہماری افواج کے دلیرانہ ردعمل سے آئندہ ایسی روش کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ افغان فورسز نے کسی اور کے اشارے پر یہ کارروائی کی جسے پاک فوج نے روکا اور اسے غیر موثر بنایا۔

    دریں اثنا انہوں نے شہریوں اور ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔


    چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


     خیال رہے کہ آج ہی صوبہ بلوچستان کے شہر چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں افغان فورسز کی گولہ باری اورفائرنگ سے 17 سالہ نوجوان محمد اشرف سمیت 10 شہری شہید جبکہ 45 افراد زخمی ہوگئے۔

  • دستاویز کے بغیر دیے گئے ویزوں‌ کا کوئی ریکارڈ نہیں، نثار

    دستاویز کے بغیر دیے گئے ویزوں‌ کا کوئی ریکارڈ نہیں، نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ دستاویز کے بغیر ویزا دیے جانے کا وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کسی کے پاس بھی ریکارڈ نہیں، مادرپدر ویزے جاری کرنے کا عمل تشویش ناک ہے، اب ایسا نہیں ہوگا، امیگریشن کو ایف آئی سے علیحدہ کردیا، ایک ایک ویزا فارم کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ویزے کسی بھی ملک کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں، ویزے مادر پدر جاری کیے گئے جو کہ تشویش ناک عمل ہے۔

    انہوں نے بغیر کسی دستاویز کے غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے خدشات پر پچھلی دونوں حکومتوں نے جواب نہیں دیا ایک غیر ملک میں موجود سفیر کو ویزا کے اجرا کی اجازت دی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2014 میں اس نوٹی فکیشن کو منسوخ کردیا تھا، غیر ملکی ملی بھگت اور جعلی کاغذات پر پاکستان آتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کہ کوئی جعلی دستاویز پر پاکستان آئے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں 400 کے قریب مشکوک گھروں پر خدشہ ظاہر کیا ہے ان 400 گھروں کی پچھلی حکومتوں کو آگاہی نہیں تھی۔

    امیگریشن کو ایف آئی اے سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ویزا کے اجرا کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں،غیر ملکی ایئر لائنز کو 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، ویزا کے فارم آن لائن دینے کے لیے سسٹم لارہے ہیں، ساتھ ہی امیگریشن کو ایف آئی اے سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اب ایک ایک ویزا کے فارم کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے، سفارت کاروں کو بھی ایک سال کے ویزے کے بعد سیکیورٹی کلیئرنس ہوتی ہے۔

    ہمارے سفارت خانوں کی جانب سے جاری ویزا کے اجرا کا ریکارڈ بھی نہیں دیا گیا،ذاتی طور پر ویزا کے اجرا کی سوداگری کی گئی۔

    بہت جلد صرف ایک بٹن سے پتا چل جائے گا کون کون پاکستان آیا

    انہوں نے بتایا کہ اب جو بھی پاکستان آرہا ہے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد آرہا ہے، بہت جلد ایک بٹن سے پتا چلے گا پاکستان کون کس وجہ سے آیا،پاکستان آنے والے ایک ایک غیرملکی کے کوائف خود چیک کرتا ہوں، جن لوگوں کو بغیر دستاویز جہاز بھر کر بھیجا گیا انہیں واپس کیا، ڈین جونز جیسے مشہور کرکٹر کو بھی نامکمل دستاویز پر واپس کیا،بغیر دستاویز آنے والوں کو واپس بھیجنے پراندرونی و بیرونی دباؤ برداشت کیا۔

    گستاخانہ مواد کے معاملے پر امریکن ایف بی آئی نے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے

    انہوں نے کہا کہ گستاخانہ مواد کے خلاف اقدامات جاری ہیں، تمام مسلم ممالک کے سفیروں کو بلایا، گستاخانہ مواد کے معاملے پر عرب لیگ کو خط لکھا، مسلم ممالک کے سفیر کے اجلاس پر خط او آئی سی کو بھی لکھا گیا، سفیروں کے اجلاس کی قرارداد کو اقوام متحدہ کو بھی بھیجا جائے گا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ ایف بی آئی نے بھی اس مسئلے پر کام کرنے کے لیے یقین دہانی کرائی ہے،دو سے تین روز میں 45 سائٹس بلاک کی ہیں،فیس بک کے 62 صفحات بلاک کیے گئے ہیں، اسلام کے خلاف اس قسم کی تشہیر روکنے کےلیے سوشل میڈیا کو پابند بنائیں گے اور گستاخانہ مواد کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، واشنگٹن میں موجود سفیر کو فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا کہا ہے۔

    دستاویز کے بغیر ویزا دیے جانے کا کوئی ریکارڈ نہیں

    انہوں نے کہا کہ دستاویز کے بغیر ویزا دیے جانے کا نہ ایف آئی اے کے پاس کوئی ریکارڈ ہے اور نہ ہی وزارت داخلہ کے پاس، بغیر دستاویزات ویزا کے اجرا کو ہمیشہ کے لیے روکنے کی ضرورت ہے۔

    آصف زرداری کو چکری کے جلسے میں خوش آمدید کہوں گا

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے چکری میں جلسے کے اعلان پر انہوں نے کہا کہ چکری میرا آبائی گاؤں ہے آصف زرداری جلسہ کرنا چاہیں تو انہیں گھر پر خوش آمدید کہوں گا، زرداری سے ذاتی دشمنی نہیں آصف زرداری نے جو بھی اقدامات کیےاس سے اختلافات ہیں۔


    Govt denotified ambassador’s powers to issue… by arynews

    انہوں نے کہا کہ ایک شخص دو سال تک ملک سے باہر چھپا رہا،5ارب کی کرپشن کا جواب دینے کے بجائے الزام تراشی کی جارہی ہے،یہ لوگ اپنی کرپشن کی وضاحت کرنے کے بجائے چیخیں مارتے ہیں، آئندہ الیکشن میں پی پی امیدوار کی چکری سے ضمانت ضبط ہوگی۔

  • صرف فوج ہی نیشنل ایکشن پلان پر عمل پیرا ہے یہ کہنا درست نہیں، نثار

    صرف فوج ہی نیشنل ایکشن پلان پر عمل پیرا ہے یہ کہنا درست نہیں، نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ فوج نیشنل ایکشن پلان پر عمل کررہی ہے حکومت نہیں، تنقید برائے تنقید نہ کی جائے حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا جائے۔

    سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،دہشت گردی روکنےکی ذمہ داری حکومت اور اداروں کی ہے،حالات میں بہتری کااعتراف کیا جانا چاہیے۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے ایجنسیوں پرغلط تنقید کی، ایجنسیاں ملک کی بقا کی جنگ لڑرہی ہیں اور اپنا کام کررہی ہیں، تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد ی کے بعد وی آئی پیز کو اسپتال جانے سے گریز کرنا چاہیے،اسپتال میں دوروں کا معاملہ سیاسی اور فوجی قیادت سے اٹھاؤں گا۔

    واضح رہے کہ آرمی چیف نے یوم پاکستان کی تقریب میں نیشنل ایکشن پلان پر اظہارخیال کیا تھااور تقریر میں اداروں کو بدنام کرنے والوں پر بھی تنقید کی تھی۔

  • گورنر و وزیرداخلہ کی جسٹس سجاد سے ملاقات، اویس شاہ کی بازیابی کی یقین دہانی

    گورنر و وزیرداخلہ کی جسٹس سجاد سے ملاقات، اویس شاہ کی بازیابی کی یقین دہانی

    کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وفاقی وزیر داخلہ نے ون ٹو ون ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، شہر میں جاری آپریشن اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،دونوں ذمہ داران نے جسٹس سجاد علی شاہ سے  بھی ملاقات کی اور انہیں اویس شاہ کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی بعدازاں انہوں نے امجد صابری کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

    دونوں نے آپریشن کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے اور اسے ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کیا۔گورنر سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ کو دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز، اغوا برائے تاوان کے مجرموں اور بھتہ خوری کے خلاف جاری آپریشن سے آگاہ کیا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی بہتر صورتحال پورے ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

    جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات، اویس شاہ کی بازیابی کی یقین دہانی

    ملاقات کے بعد گورنر اور وزیر داخلہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان سے ملاقات کی۔ گورنر اور وزیر داخلہ نے اویس شاہ کے اغوا پر ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اویس شاہ کی بازیابی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔

    چوہدری نثار نے چیف جسٹس کو یقین دلایا کہ جلد اویس شاہ کو بازیاب کرالیا جائے گا اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

    امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت، قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، وزیرداخلہ،گورنر

    ملاقات کے بعد گورنر اور وزیر داخلہ چوہدری نثار تعزیت کےلیے امجد صابری کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انھوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور امجد صابری کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

    اس موقع پر گورنر سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ نے امجد صابری کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ امجد صابری کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور جو دہشت گرد قتل میں ملوث ہوئے ان کو گرفتارکیا جائے گا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تیزی سے تفتیش کو آگے بڑھا رہے ہیں قاتل کسی صورت نہیں بچیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ امجد صابری کا قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد تھی۔