Tag: nisar ali Khan

  • طالبان کےحملوں کی صلاحیت ختم کردی، آئی ایس پی آر

    طالبان کےحملوں کی صلاحیت ختم کردی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ شدت پسندوں کی پاکستان میں منظم حملے کرنے کی صلاحیت ختم کردی ہے۔

    طالبان کی پاکستان میں منظم حملوں کی صلاحیت ختم کردی،طالبان کی دوسرے درجے کی قیادت ماری گئی یاگرفتارہوگئی۔ یہ کہناتھا ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ کا، برطانوی خبررساں ایجنسی سے انٹرویو کے دوران پاک فوج کے ترجمان نے اس تاثر کوبھی غلط قراردیاکہ شدت پسند دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، طالبان بکھر جانے کے بعد ادھر ادھر حملے کر رہے ہیں۔

    میجرجنرل عاصم باجوہ نے بتایا کہ ملا فضل اللہ اپنے ساتھیوں سمیت آپریشن ضربِ عضب شروع ہونے سے پہلے ہی فرار ہوچکا ہے اور وہ کنڑ میں موجود ہے، ہم نے افغان حکومت سے اس کی حوالگی کی بارہا درخواست کی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس ایس پی آرکاکہناتھا کہ فوج سیاسی بحران میں کسی فریق کی حمایت نہیں کر رہی نہ فوج سیاست میں ملوث ہے،شروع سےیہی مؤقف ہےکہ یہ سیاسی مسئلہ ہےسیاسی طورپر ہی حل ہوناچاہئے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج کسی فریق کا ساتھ دینے کی متحمل نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ پوری قوم کی فوج ہے، پہلے کسی فریق کی حمایت کی نہ آئندہ کریں گے۔

  • گرفتاریوں پرکسی کواعتراض نہیں کرنا چاہئیے، چوہدری ںثار

    گرفتاریوں پرکسی کواعتراض نہیں کرنا چاہئیے، چوہدری ںثار

     اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ عوامی تحریک اور تحریک ِ انصاف کو گرفتاریوں پراعتراض نہیں کرنا چاہئیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی غلط شخص کو ہاتھ بھی نہیں لگایا جائے گا، گرفتارشدگان کی تصاویر پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پرحملہ کرنے والوں کی تصاویر سے ملائیں جائیں گی اور اگر کسی کو غلط گرفتار کیا گیا تو اس غلطی کا ازالہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس سے گرفتاریوں میں غلطی ہوسکتی ہے ، لیکن کسی بھی شخص کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ غلط آدمی گرفتار ہوا ہے تو وہ شواہد کے ساتھ پولیس سے رابطہ کرے۔

    انہوں نے کہا کہ بھیرہ میں ابھی تک جلی ہوئی گاڑیوں کے ڈھانچے سڑک کے کنارے موجود ہیں اور اس سلسلے میں بھی دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    چوہدری نثار نے مزید کہا کہ اسلام، آباد کو پانی فراہم کرنے والی مرکزی لائن سے پانی استعمال کیا جارہا ہے، چار مقامات سے بجلی کے کنڈے لے رکھے ہیں اور فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ کل ہونے والی گرفتاریوں میں گیارہ ریپیٹر گنیں ، گیس ماسک ، درجنوں غلیلیں اور پولیس سے چھینا گیا وائر لیس سیٹ برآمد کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کی جانب سے مصدقہ اطلاعات ہیں کہ دونوں دھرنوں کو نشانہ بنایا جائے گا، جس کی پیش بندی کے طورپرپولیس کی نفری بڑھائی گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو تعینات کیا گیا، اورحفظِ ماتقدم کے طور پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کی گئی۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھرنے کی سیکیورٹی پر موجود اسپیشل برانچ کے ایک افسرکو گھنٹوں حبس ِ بے جا میں رکھ کرتشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے مذکورہ افسراپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا اورتاحال پمز اسپتال میں زیر ِعلاج ہے۔

    چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ذرائع سیکیورٹی بڑھانےکا مشورہ دے رہیں ہیں لیکن اگرحفاظت پر معمورافسران کے ساتھ ایسا سلوک روا رکھا گیا تو پھر کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ داری دھرنے والوں پرعائد ہوگی۔

    انہوں ایک بار پھر پاکستان عوامی تحریک اورپاکستان تحریک ِ انصاف کے سربراہوں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ عمران خان کو اگر اپنی ہی مذاکراتی ٹیم پر اعتبار نہیں ہے تو پھر بات کس طرح آگے بڑھے گی۔

  • پاک فوج کوسیاست میں ملوث کرنے پرافسوس ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کوسیاست میں ملوث کرنے پرافسوس ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ملالہ پرحملے کرنے والے دہشت گردوں کے گروہ کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نےکہا کہ ملالہ پرحملہ کرنےوالاشوریٰ نامی گروہ مولوی فضل اللہ کی ہدایت پرعمل کرتاتھاجنہیں گرفتارکرلیاگیاہے، انہوں نے بتایا کہ مولوی فضل اللہ پاکستان میں ہونے والے حملوں میں بھی ملوث ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نہ صرف زیارت ریذیڈنسی پرحملہ کرنے والے ملزمان کوگرفتارکیا گیا ہےبلکہ کوئٹہ اورڈاکیارڈ پرحملے بھی ناکام بنائےگئے ہیں، پاک فوج کے ترجمان نے حملے ناکام بنانے کوانٹیلی جنس کی اہم کاوش قرار دیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج واضح طورپرملک میں جمہوریت کی حمایت کرچکی ہے،پاک فوج کوسیاست میں ملوث کرنے پرافسوس ہوا،جبکہ مسلح افواج سیلاب زدگان کی مدد کیلئے متاثرہ علاقوں میں موجود ہے اورریلیف کی ہرممکن کاوشیں جاری ہیں۔

    جنرل عاصم باجوہ کاکہناتھا کہ آپریشن ضرب ِعضب کامیابی سے جاری ہے، آپریشن دو محاذوں پر چل رہا ہے اوراب تک دتہ خیل اور میران شاہ کلیئر ہو چکے ہیں، شمالی وزیرستان کو غیر ملکی دہشتگردوں نے یرغمال بنایا ہواتھا، جبکہ آپریشن ضربِ عضب کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے ایک میکینزم بنایا گیا تھا اوراب تک 134خطرناک دہشتگردپکڑے جاچکے ہیں۔

    فوج ہر جگہ الرٹ ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے یا پکڑے جانے تک آپریشن جاری رہے گا، ابھی تک 2200 سے زائد آپریشن کئے جا چکے ہیں اور یہ انٹیلیجنس کی کامیابی ہے کہ بعد میں کئے گئے آپریشن میں تخریب پسن عناصر  بہت بڑی تعداد میں پکڑے گئے ہیں۔

  • چوہردری نثارنے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی حمایت کردی

    چوہردری نثارنے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی حمایت کردی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے فوج کے کردار کے حوالے سے جان بوجھ کر غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں آئی ایس پی آر  کے بیان کی حمایت کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے فوج کو کبھی نہیں کہا کہ وہ ہمارے ضامن بنیں

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج بالکل غیر سیاسی ہے، آرمی چیف سے ملاقات پر ایک پیغام کو غیرآئینی لبادہ پہنادیاگیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر نے سہولت کار کا لفظ استعمال کیا ہے جو کہ آئین کے دائرے میں آتا ہے۔

    چہودری نثار نے یہ بھی کہا کہ ریڈ زون کی حفاطت کی ذمہ داری آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے حوالے ہے۔

    ان کا یہ بیان ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ’ٹوئٹر‘ پر دئے گئے پیغام کے بعد آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’’حکومت نے فوج کو حالی سیاسی بحران میں سہولت کار کے فرائض انجام دینے کا کہا ہے‘‘۔

  • عمران خان کی وزیراعظم کووارننگ، چودھری نثار کوتحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

    عمران خان کی وزیراعظم کووارننگ، چودھری نثار کوتحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ پیار سے کہہ رہا ہوں استعفیٰ دے دوفاسٹ بالر کا صبر زیادہ نہیں ہوتا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیر اعظم نے استعفیٰ دینے میں دیر لگائی تو سونامی ریڈ زون کو عبور کر کے وزیراعظم ہاؤس تک پہنچ سکتی ہے۔

    عمران خان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مخاطب کرکے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ضمیر کی آواز سنی جائے لہذا وزیر داخلہ فیصلہ کرلیں کہ جمہوریت کا ساتھ دینا ہے یا بادشاہت کا۔ ان کا کہناتھا کہ چوہدری نثار بھی جانتے ہیں کہ نواز شریف کتنا ٹیکس دیتے ہیں اور شہہباز شریف کیا کرہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا تھا کہ تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آچکی ہے، انہوں نے چوہدری نثا رسے کہا کہ میں نے عوامی جنون کو یہاں تھام کہ رکھا ہوا ہے لیکن یہ کسی بھی وقت اس حد سے نکل جائے گا، ابھی وقت ہے کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں شمولیت کرلیں۔

    انہیں نے کہا کہ آج غیر سیاسی پاکستانی اور جانور میں کوئی فرق نہیں یاد رکھیں کہ غیر سیاسی ہرن کو شکار پر نکلا ہوا چیتا دبوچ لیتا ہے۔

  • آزادی مارچ ہرحال میں ہوگا،عمران خان کا چوہدری نثارکوجواب

    آزادی مارچ ہرحال میں ہوگا،عمران خان کا چوہدری نثارکوجواب

    اسلام آباد: چودہ اگست کولانگ مارچ ہرصورت ہوگا،چوہدری نثارکےرابطے پرعمران خان نےدو ٹوک جواب دےدیا، جبکہ شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

    حکومت کی تمام ترکوششیں کپتان کو پویلین نہ بھیج سکی بالاخر وفاقی وزیرداخلہ نے گیند سنبھالی اور کپتان کو دوستی کی گگلی سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی، چوہدری نثار نے ٹیلفونک رابطے میں عمران خان خان سے لانگ مارچ سے متعلق بات کی۔

    پاکستان کے لئے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان نے وزیرداخلہ کی گگلی کو خوبصورت اندازمیں کھیلتے ہوئے باؤنڈری کی راہ دکھائی اور اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے۔عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہاچودہ اگست کو مارچ ہرصورت میں ہوگا۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور وزیر داخلہ چو ہدری نثار کے درمیان ہو نے والے راطبے پر لاعلمی ظاہر کی ہے شیری مزاری نے دونوں رہنماؤں کے درمیان کسی قسم کے رابطے کی تردیدکی ہے،ان کا کہنا تھا کہ کوئی بیک ڈور چینل ہے نہ عید کے بعد سے آج کے دن تک حکومت سے کوئی رابطہ ہوا۔

    تاہم چیف آزادی مارچ سیف اللہ کا کہنا ہے عمران خان اورچوہدری نثار میں رابطہ معمول کی بات ہے وہ اچھے دوست ہیں، دونوں کے درمیان رابطے پرانی بات ہے،انھوں نے کہالانگ مارچ کی تیاری مکمل ہیں، آزادی مارچ ہرحال میں ہوگا۔

  • رچرڈ اولسن کی چوہدری نثار سے ملاقات

    رچرڈ اولسن کی چوہدری نثار سے ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان میں متعین امریکا کے سفیررچرڈ اولسن نے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی، امریکی سفیر نےدہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

    ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااورآپریشن ضرب عضب سمیت دہشت گردی کے خلاف اقدامات تفصیلی زیرغور آئے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے جس پر قابو پاکر خطے میں امن کو یقینی بنایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور روابط کا فروغ اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششو ں کو سراہا۔