Tag: nisar khoro

  • پیپلزپارٹی کا انتخابات کے انعقاد پر مؤقف سامنے آگیا

    پیپلزپارٹی کا انتخابات کے انعقاد پر مؤقف سامنے آگیا

    کراچی : پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے الیکشن جلد کرانے کا مطالبہ کردیا، پی پی رہنما اور سابق سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن چار مہینے کا شیڈول کم کرے۔

    کراچی میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کب ہوں گے؟ یہ ان ہی کو پتہ ہے جنہوں نے اعلان کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق 90روز کے اندر الیکشن ہونے چاہئیں، میں3ماہ سے زیادہ الیکشن آگے لےجانے کے حق نہیں ہوں۔

    نثار کھوڑو نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری چیئرمین پی ٹی آئی کا فیصلہ تھا، جس پر اربوں روپے خرچہ کیا گیا لیکن اب تک الیکشن کمیشن نے الیکشن کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔

    پی پی سندھ کے رہنما نے کہا کہ یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز جاری نہیں ہونگے، بجٹ میں منظور پروجیکٹ منجمد کرنا غلط ہے، مجھے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بجٹ میں شامل کام نہیں رکیں گے۔ کچھ افسران کے ایشوز تھے جنہیں وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر اٹھایا گیا۔ل

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ حلقہ بندیوں کا شیڈول کم کریں، قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھ نہیں رہی، مطالبہ ہے جلد سے جلد حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا جائے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے صدر عارف علوی اور متنازع بلوں کے حوالے سے کہا کہ عارف علوی صدارتی منصب کو نشانے پر کیوں لے آئے ہیں؟ اگر ان کو وہ قانون اچھا نہیں لگ رہا تھا تو لکھ کر دینا تھا۔

  • عدالت نے پی پی رہنما کو بڑا ریلیف دے دیا

    عدالت نے پی پی رہنما کو بڑا ریلیف دے دیا

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نثار کھوڑو کی بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت عدالت نے نثار کھوڑو کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں نو اپریل سے انیس مئی تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

    نیب کی جانب سے پی پی رہنما کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی گئی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نثار کھوڑو کےخلاف نیب انکوائریاں کررہا ہے، نثارکھوڑو کو باہر جانےکی اجاز ت نہ دی جائے، خدشہ ہے کہ ملزم باہر جانےکے بعد وطن واپس نہیں آئےگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  محکمہ خوراک سندھ میں کرپشن، پیپلزپارٹی رہنما نثار کھوڑو نیب میں پیش

    اس موقع پر وکیل نثار کھوڑو نے عدالت کو بتایا کہ نثارکھوڑو کی فیملی ملک سے باہر مقیم ہے، کرونا اور لاک ڈاؤن کے باعث نثار کھوڑو فیملی سے نہیں ملے، تاہم عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کی اور پی پی رہنما نثار کھوڑو کو بیرون ملک جانے کی اجازت دےدی۔

    واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں پہلے ہی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نثار کھوڑو کی عبوری ضمانت میں توسیع کرچکی ہے۔

  • محکمہ خوراک سندھ میں کرپشن، پیپلزپارٹی رہنما نثار کھوڑو نیب میں پیش

    محکمہ خوراک سندھ میں کرپشن، پیپلزپارٹی رہنما نثار کھوڑو نیب میں پیش

    سکھر : محکمہ خوراک سندھ میں کرپشن کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑو نیب میں پیش ہوکر بیان ریکارڈکرائیں گے، بحیثیت وزیرخوراک سندھ نثارکھوڑو نے اربوں روپے کی گندم فلورملز کو ادھار دی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک سندھ میں کرپشن کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑو نیب سکھر میں پیش ہوگئے ، جہاں وہ اپنا بیان ریکارڈکرائیں گے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بحیثیت وزیرخوراک سندھ نثارکھوڑو نے اربوں روپےکی گندم فلور ملز کو ادھاردی، اسی معاملے کی تحقیقات کیلئے پیپلزپارٹی رہنما کو طلب کیا گیا ہے۔

    یاد رہے نیب نے سندھ میں ہونے والے سب سے بڑے گندم اسکینڈل میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10 ارب روپے سے زائد کی وصولی کرلی تھی، گندم اسکینڈل میں ملز مالکان اور سندھ کا محکمہ خوراک ملوث ہے۔

    قومی احتساب بیورو سکھر نے گندم اسکینڈل پر 4 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کردیے ہیں۔

    خیال رہے نیب نے صوبائی وزیر آئی ٹی سندھ تیمور تالپور کے خلاف تحقیقات تیز کر دیں، نیب نے ڈی سی عمر کوٹ سے نواب محمد تیمور تالپور سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں جبکہ اس سلسلے میں نیب کراچی نے ڈپٹی کمشنر کو 6 مئی کو ثبوت اور ریکارڈ کے ساتھ طلب کیا تھا۔

    نیب کی جانب سے عمر کوٹ میں سال 2000 سے تعینات ڈپٹی کمشنرز کی فہرست اور ترقیاتی فنڈز کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔

  • زبانی کلامی شادی کی گنجائش نہیں، نثار کھوڑو پر مقدمہ ہوسکتا ہے، چیف جسٹس

    زبانی کلامی شادی کی گنجائش نہیں، نثار کھوڑو پر مقدمہ ہوسکتا ہے، چیف جسٹس

    اسلام آباد : چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ قانون میں زبانی کلامی شادی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، کیا نثارکھوڑو نے تیسری شادی کرتے وقت پہلی بیوی سےاجازت لی تھی؟

    یہ ریمارکس انہوں نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نثار کھوڑو کی الیکشن میں نااہلی کیس کی سماعت کے موقع پر دیئے، نثار کھوڑو اپنی نااہلی ختم کرانے سپریم کورٹ گئے تو الٹا مقدمہ کی تلوار لٹک گئی۔

    سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں نثار کھوڑو کی نااہلی کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی، اس موقع پر نثارکھوڑو عدالت میں موجود نہیں تھے۔

    درخواست گزار کے وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میرےمؤکل نے سال2007 میں تیسری شادی زبانی کلامی کی تھی اور بعد ازاں2017میں تیسری بیوی کو زبانی کلامی طلاق بھی دے دی۔

    چیف جسٹس کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی قانون میں زبانی کلامی شادی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، کیا نثارکھوڑو نے تیسری شادی کرتے وقت پہلی بیوی سےاجازت لی تھی؟ شادی رجسٹرڈ نہ کرانے پر ان کےخلاف مقدمہ درج ہوسکتا ہے کیونکہ شادی رجسٹرڈ کرانا پاکستانی قانون میں ضروری ہے۔

    وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ الزام لگایا گیا کہ نثارکھوڑو نےعدالت میں بیٹی کی ولدیت تسلیم نہیں کی، جس پر  چیف جسٹس نے کہا کہ نہیں لگتا کہ کوئی شخص اپنی بیٹی کی ولدیت عدالت میں قبول نہ کرے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نثارکھوڑو کی تیسری بیوی نے بیان حلفی جمع کرایا ہوا ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بڑی اچھی بیوی ہے جس نے طلاق کے بعد بھی بیان حلفی جمع کرادیا، اس معاملے پر تمام قوانین کا جائزہ لیں گے، بعدا زاں سپریم کورٹ میں نثار کھوڑو کی اپیل پر سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ دیا گیا۔

    یاد رہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سابق صوبائی وزیر نثار کھوڑو کے پی ایس11سکھر سے کاغذات نامزدگی فارم اپیلٹ ٹریبونل نے مسترد کرتے کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا، عدالت نے اثاثے اور بیوی بچوں کی مکمل معلومات نہ ظاہر کرنے پر فیصلہ سنایا۔

    مزید پڑھیں: تیسری بیوی اوربیٹی ظاہرنہ کرنے پرنثارکھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد

    نثار کھوڑو کےخلاف جی ڈی اے کے رہنما معظم عباسی نے اعتراضات داخل کیے تھے، درخواست گزار کا نثارکھوڑو پر الزام عائد کرتے ہوئے مؤقف تھا کہ نامزدگی فارم میں نثارکھوڑو نے تیسری بیگم،بیٹی کانہیں بتایا اور نہ نثارکھوڑو نےنامزدگی فارم میں اپنی166ایکٹر زمین ظاہرنہیں کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، نثارکھوڑو

    نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، نثارکھوڑو

    لاڑکانہ : پیپلز پارٹی کے رہنما نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ جی ڈی اے میں شامل لوگ چور دروازے کے حامی ہیں، ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، نئے صوبے کے مطالبے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے اختلافات کا شکار ہوچکی ہے، کیونکہ جی ڈی اے میں شامل لوگ چوردروازے کےحامی ہیں۔

    جی ڈی اے کا چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چور دروازے کےحامی اس بار بھی مسترد کیےجائیں گے۔

    نثارکھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ اور وفاق میں حکومت بنائے گی، پیپلزپارٹی کے مخالفین لاڑکانہ میں ترقی کے خلاف ہیں، عوام کے حقوق کے مخالف لوگ عوام کے حامی کبھی نہیں ہو سکتے۔

    پچیس جولائی کوعوام تیر پر مہر لگا کر پی پی مخالفین کو شکست دیں گے، نثارکھوڑو کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ کچھ عناصرسندھ میں نیا صوبہ بنانا چاہتے ہیں ان کا ہم ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • تیسری بیوی اوربیٹی ظاہرنہ کرنے پرنثارکھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد

    تیسری بیوی اوربیٹی ظاہرنہ کرنے پرنثارکھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد

    سکھر : پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سابق صوبائی وزیر نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی فارم مسترد کردیئے گئے، عدالت نے اثاثے اور بیوی بچوں کی مکمل معلومات نہ ظاہر کرنے پر فیصلہ سنا دیا، نثار کھوڑو فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل نے پی ایس11سکھر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نثارکھوڑو کے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے جمع کرائے گئے نامزدگی فارم مسترد کردیئے۔

    نثار کھوڑو کےخلاف جی ڈی اے کے رہنما معظم عباسی نے اعتراضات داخل کیے تھے، درخواست گزار کا نثارکھوڑو پر الزام عائد کرتے ہوئے مؤقف تھا کہ نامزدگی فارم میں نثارکھوڑو نے تیسری بیگم،بیٹی کانہیں بتایا اور نہ نثارکھوڑو نےنامزدگی فارم میں اپنی166ایکٹر زمین ظاہرنہیں کی۔

    معظم عباسی کے مطابق نثار کھوڑو نے کاغذات نامزدگی میں دو بیگمات اورچار بچے ظاہرکیے جو غلط معلومات ہیں، دوسری جانب نثارکھوڑو کا کہنا ہے کہ ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا، کاغذات نامزدگی میں کوئی چیزنہیں چھپائی گئی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اپیلٹ ٹربیونل نے این اے57مری سے سابق وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی، پی ایس 27خیرپور سے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان اور این اے67جہلم سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں انتخابات کیلئے نااہل قرار دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • شہباز شریف جج پر حملہ کراکر نواز شریف کو عمر قید دلانا چاہتے ہیں، نثار کھوڑو کا الزام

    شہباز شریف جج پر حملہ کراکر نواز شریف کو عمر قید دلانا چاہتے ہیں، نثار کھوڑو کا الزام

    لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ لاہور میں جج کے گھر پر فائرنگ کے واقعے پر شہباز شریف جواب دیں، شہباز شریف جج پر حملہ کراکر نواز شریف کو عمر قید دلانا چاہتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نثار کھوڑو نے کہا کہ جج کے گھر پر پولیس گارڈز کے ہوتے حملہ ہو تو ذمہ دار شہباز شریف ہیں، شہباز شریف بھائی کو نااہل کرانے کے بعد اب شاید عمر قید دلانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے دوستی ہے، شہباز شریف کی الگ جماعت ہوگئی تو چوہدری نثار ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ سندھ میں نئے صوبے بنانے کی بات سازش ہے، پاکستان میں 22 صوبے بنانے کا مطالبہ سازشی منصوبے کا حصہ ہے۔

    نثار کھوڑو نے کہا کہ کرپشن کا بادشاہ نواز شریف ثابت ہوا ہے کوئی اور نہیں ہوا، پیپلزپارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو کرپشن نہیں توہین عدالت پر ہٹا گیا تھا۔

    واضح رہے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر گذشتہ رات اور آج صبح فائرنگ کے واقعات پیش آئے تھے، رات کو نامعلوم افراد نے اُن کے گھر کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کی تھی جبکہ صبح باورچی خانے کی کھڑکی پر گولی فائر کی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں.

  • ایم کیو ایم کا نیا گروپ بھی بن گیا، نثار کھوڑو کا انکشاف

    ایم کیو ایم کا نیا گروپ بھی بن گیا، نثار کھوڑو کا انکشاف

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں ایک اور دھڑا بن گیا ہے، پی آئی بی، بہادر آباد کے بعد ڈٰیفنس گروپ بھی سامنے آگیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی کو قید رکھنے والوں کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے، آج لوگ بیٹھ کر گنتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے کتنے ٹکڑے ہوئے، وہ ایک دوسرے کے خلاف اکھاڑ پچھاڑ کررہے ہیں، ان کے پول کھل گئے ہیں۔

    سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر انہوں نے کہا کہ ہم نے سینیٹ میں جیت کر دکھایا، بڑی بڑی باتیں کرنے والوں کا صفایا کردیا۔

    نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم جیلوں سے تھکے نہیں، کوڑوں سے گھبرائے نہیں، آگے بڑھ رہے ہیں، جنہوں نے پیپلزپارٹی سے زیادتی کی ان کا مقابلہ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک سے وفاداری کی قسم کھائی ہے، ملک پر غلط نظر ڈالنے والی آنکھیں نکال لیں گے۔

    رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کی طرح بھگوڑے نہیں، کیوں نکالا، کیوں نکالا سے کچھ نہیں ملے گا، سندھ سمیت پورے پاکستان میں آنے والے دن پیپلزپارٹی کے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عمران خان پیپلزپارٹی کو ڈرا نہیں سکتے, محترمہ کو مشرف نے قتل کیا: نثار کھوڑو

    عمران خان پیپلزپارٹی کو ڈرا نہیں سکتے, محترمہ کو مشرف نے قتل کیا: نثار کھوڑو

    لاڑکانہ : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کبھی ختم نہیں ہوسکتی، ہمیں سازشوں کا مقابلہ کرنا آتا ہے۔

    یہ بات انھوں نے لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ایک بیٹے نے اپنی ماں سے بات کی۔

    انھوں نے عمران خان کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پیپلزپارٹی کو ڈرا نہیں سکتے۔

    نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کی طرح فقط طعنے نہیں دیتے، جس نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو ہم سے چھینا، بلاول نے بلاخوف و خطر اس کا نام لیا۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، نثار کھوڑو

    انھوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کے قتل میں پرویزمشرف ملوث ہیں، وہ یہاں سے طبی بنیادوں پر جاتے ہیں اور باہر جا کر تقریبات میں رقص کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ دھلوانے کی معافی کافی نہیں، پرویزمشرف نے کل کے بیان میں اعترافی بیان دے دیا ہے، عدالتیں پرویزمشرف کا نوٹس لے۔

    انھوں نے تسلیم کیا کہ سندھ 60 فیصد علاقوں میں زیر زمین پانی مضرصحت ہے اور حکومت اس مسئلے پر کام کر رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان جھوٹ اورمکاری کا دوسرا نام ہے، سعید غنی، نثارکھوڑو

    عمران خان جھوٹ اورمکاری کا دوسرا نام ہے، سعید غنی، نثارکھوڑو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سعید غنی اور نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بنی گالہ محل بےایمانی اور خورد برد کا منہ بولتا ثبوت ہے، عمران خان جھوٹ اور مکاری کا دوسرا نام بن چکا ہے۔

    ان خیالات کا اطہار انہوں نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام سیہون شریف میں ہونے والے جلسے سے عمران خان کے خطاب  میں لگائے گئے الزامات کے رد عمل میں کہی۔

    سعید غنی نے چیئرمین پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیہون شریف میں آج خورد برد خان اور بدعنوان سب اکٹھے نظرآئے، بنی گالہ محل بےایمانی اورخوردبرد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    شوکت خانم اسپتال کےچندے میں خوردبرد لوٹ مارنہیں تو اور کیا ہے؟ عمران نیازی پہلے اپنا ذریعہ آمدنی تو بتائیں۔ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کی سونامی نے خیبر پختونخوا کےعوام کو آنسو دیئے۔

    شہداء اےپی ایس کے وارث طالبان نیازی کیخلاف فریادی ہیں، اس کے علاوہ مشال خان کےخون کے نشان بھی عمران نیازی کے دامن پر ہیں۔


    مزید پڑھیں: پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، عمران خان


    رہنما پیپلزپارٹی نثار کھوڑو کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ سندھ میں جتنے اسپتال ہم نےبنائے اور کسی صوبے میں نہیں بنے، جبکہ جعلی خان کی حکومت نے پختونخوا میں ایک بھی اسپتال نہیں بنایا۔

    نثارکھوڑو نے بتایا کہ سندھ حکومت انٹرتک انرولمنٹ اورامتحانی فیس خود دیتی ہے، عمران خان جھوٹ اورمکاری کا دوسرا نام بن چکا ہے۔