Tag: nisar khuhro

  • پی پی نے اعلان کردہ امیدواروں کے حق میں باقی تمام افراد کو دستبردار ہونے کی ہدایت کر دی

    پی پی نے اعلان کردہ امیدواروں کے حق میں باقی تمام افراد کو دستبردار ہونے کی ہدایت کر دی

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کردہ امیدواروں کے حق میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے باقی تمام افراد کو دستبردار ہونے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پی پی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں نامزد امیدواروں کے سوا پارٹی کے تمام افراد حلقوں سے دستبردار ہو جائیں، ان کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے افراد پارٹی کی جانب سے اعلان کردہ امیدواروں کے حق میں فوری دستبردار ہوں۔

    نثار کھوڑو نے کہا کہ دستبردار ہونے کی رسید پیپلز پارٹی کے صوبائی رابطہ سیکریٹری کو ارسال کی جائے، اعلان کردہ امیدواروں کو ہی پارٹی ٹکٹ جاری ہوگا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعظم کے لیے نواز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان

    نثار کھوڑو کی جانب سے امیدواروں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اگر حلقوں میں ان کے خلاف پارٹی کا کوئی ورکر یا رہنما الیکشن کے لیے کھڑا ہو تو فوری طور پر پارٹی قیادت کو مطلع کیا جائے تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم 8 جنوری کو ملک بھر میں سرپرائز دیں گے، اور سندھ میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے، ہمارے ٹکٹ ہولڈر امیدواروں کے علاوہ کوئی جیالا کھڑا نہیں ہوگا۔

  • پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب

    پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں، بائیکاٹ کے باوجود پی ٹی آئی کے 4 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔

    نثار کھوڑو کو 99 ووٹ ملے، جب کہ 2 ووٹ مسترد ہوئے، یہ نشست دہری شہریت پر فیصل واوڈا کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

    نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پی پی امیدوار سینیٹ نشست پر کامیاب ہوگیا، میں پی پی کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں، اور اپنی پارٹی اور لیڈر شپ کا شکرگزار ہوں، ہم سیاسی ورکر ہیں ہمیشہ جدوجہد کرتے ہیں۔

    سینیٹ کی نشست پر مجموعی طور  4 امیدواروں میں مقابلہ تھا، پی پی کی جانب سے نثار کھوڑو کو ٹکٹ جاری کیا گیا ، گل محمد جکھرانی، اور مختار  احمد دھامرا بطور آزاد امیدوار میدان میں تھے، جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آغا ارسلان کو ٹکٹ جاری کیا گیاتھا لیکن پی ٹی آئی نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

    تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس سے بھی انتخاب میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی۔

  • کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری : پیپلز پارٹی کے رہنما کی ضمانت میں توسیع

    کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری : پیپلز پارٹی کے رہنما کی ضمانت میں توسیع

    کراچی :سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری سے متعلق کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری سے متعلق پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو اور دیگر کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔

    نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ نثار کھوڑو سمیت دیگر خلاف انکوائری جاری ہے، انکوائری مکمل کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے ، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کےانکوئری میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں یا نہیں، ملزم کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست نمٹا دیتے ہیں۔

    نیب پراسیکوٹر نے کہا نثارکھوڑو کےوارنٹ سےمتعلق جواب کےلیےمہلت دی جائے، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت تک نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا اور سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا مائنڈ سیٹ مشرف سے ملتا جلتا ہے: نثارکھوڑو

    وزیر اعظم عمران خان کا مائنڈ سیٹ مشرف سے ملتا جلتا ہے: نثارکھوڑو

    حیدر آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا مائنڈ سیٹ پرویز مشرف سے ملتا جلتا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ون یونٹ کےخلاف سندھ سے تحریک چلائی گئی تھی.

    رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو نے کہا کہ بلاول کی قیادت میں جوش اورجذبے سے آگے بڑھ رہے ہیں، عمران خان چاہتےہیں صوبےاپناحصہ نہ لیں، کارواں بھٹونے بہت سے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے.

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

    مزید پڑھیں: غنویٰ بھٹو کا بلاول کو اپنا نام بلاول بے نظیر رکھنے کا مشورہ

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھٹو شہید کا آئین ختم کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں، 18 ویں ترمیم سے وفاق دیوالیہ ہوگیا، 18 ویں ترمیم ختم کرنے، ون یونٹ بنانے کی کوشش کی تو ایک لات مارکر حکومت گرادوں گا، اس حکومت سے معیشت چل سکتی ہے نہ ہی ملک چل سکتا ہے۔ کوئی حکومت کو سمجھائے کہ حکومت چندے سے نہیں چلتی، وکریاں تو دور، عوام سے روزگار چھینا جارہا ہے.

  • کالا باغ ڈیم رد ہوچکا ہے: نثار کھوڑو

    کالا باغ ڈیم رد ہوچکا ہے: نثار کھوڑو

    لاڑکانہ: پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم رد ہوچکا ہے اسی لیے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی دوسرے ڈیموں کی تعمیر کی بات کی۔

    وہ صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے، انھوں نے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کو ابھی بھی دوسروں کی ضرورت ہے۔

    نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’جی ڈی اے ابھی بھی دوسروں کی مدد کی تلاش میں ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں جمہوریت پسند جماعتوں کے ساتھ مل کر چل سکتے ہیں۔

    پی پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو کو نصیر آباد اور فیصل آباد جانے نہیں دیا گیا، ایسی ہی صورتِ حال رہی تو انتخابات پر سوال اٹھیں گے۔

    نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ 25 جولائی دور نہیں ہے، ہرایک کی محنت کا نتیجہ سامنے آ جائے گا، پیپلز پارٹی سندھ اور وفاق میں حکومت بنائے گی۔

    ہم رہیں نہ رہیں، ڈیم ضرور بنے گا، چیف جسٹس

    خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک میں پانی کی قلت کے مسئلے پر ایکشن لیتے ہوئے ڈیموں کی تعمیر کا معاملہ اٹھایا اور اس سلسلے میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے عدالتی حکم کے ذریعے فنڈ بھی قائم کردیاہے۔

    نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، نثارکھوڑو

    واضح رہے کہ نثار کھوڑو سندھ میں نئے صوبے کے لیے اٹھائی جانے والی آواز کے سخت ناقد ہیں، وہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ اس مطالبے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔