Tag: nisar

  • میجر جواد کی شہادت کا بدلہ لیں گے، خواجہ آصف، چوہدری نثار کا کابل کو سخت جواب

    میجر جواد کی شہادت کا بدلہ لیں گے، خواجہ آصف، چوہدری نثار کا کابل کو سخت جواب

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہےکہ میجر علی جواد کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، میجر کی شہادت کا بدلہ لیں گے،ملا فضل اللہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کرارہا ہے۔

    ایف سی کے میجر علی جواد کی شہادت پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمارا خون بہایا جائے گا تو حساب دینا ہوگا، ہم اپنی سرحد محفوظ بنائیں گے روکا گیا تو بھرپور جواب دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن ضرب عضب سے حاصل شدہ امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، ہم نے افغانستان میں ہمیشہ قیام امن اور استحکام کی بات کی، فغانستان اگر ہمیں اپنی سرحد محفوظ کرنے نہیں دے گا تومعاملات خراب ہوجائیں گے، افغانستان کو معاملات کی نزاکت کو سمجھنا ہوگا اور دشمنوں کو روکنا ہوگا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی واپسی میں توسیع کے فیصلے پر غور کریں گے۔

    اس حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی کابل کو سخت پیغام دیا ہے کہ لگتا ہے ہمارا پڑوسی ملک کسی اور کے ہاتھوں کھیل رہا ہے،دراندازی روکنے کی کوششوں کو سبوتاژ کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے افغان حکومت کو مخاطب کیا کہ بلاجواز گولہ باری اور اہلکاروں کی شہادت ناقابل قبول ہے،افغانستان فیصلہ کرے وہ امن کا ساتھ دے گا یا کسی اور کے کھیل کا حصہ بنے گا۔

  • آئندہ دنوں میں مزید پانچ سو دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے گی، چوہدری نثار

    آئندہ دنوں میں مزید پانچ سو دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے گی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ آئندہ دنوں میں مزید پانچ سو دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قوم کو بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں پانچ سو دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جا رہا ہے۔ ساتھ یہ انکشاف بھی کر دیا کہ پھانسی کی سزا پر عمل درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ سانحہ پشاور سے سو اٹھارہ دن پہلے ہی کیا جا چکا تھا۔

    چوہدری نثار کہتے ہیں پشاور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر جو اجلاس ہوا اس میں آرمی چیف نے درخواست کی تھی کہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد کا وقت کم کیا جائے اور اس کو مان لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئےقوم سے متحرک ہونے کی اپیل بھی کی ہے۔

    چوہدری نثار کہتے ہیں کہ دہشت گرد سانحہ پشاور جیسے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ چوہدری نثار نے خبردار کیا کہ دہشت گرد غیر رجسٹرڈ موبائل سمز استعمال کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ موبائل کمپنیاں سمز کے اجرا کیلئے احتیاط برتیں۔

    چوہدری نثار نے بتایا پاک فوج اسلامی فوج ہے جو خواتین اور بچوں کو نشانہ نہیں بناتی۔

  • حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جلسوں سے پریشان

    حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جلسوں سے پریشان

    اسلام آباد: حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جلسوں سے ہو گئی ہے پریشان اور اسی لئے حکومت نے پی ٹی آئی کے آئندہ کے جلسوں کو ناکام بنانےکی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ چوہدری نثار کہتے ہیں تشدد کاجواب قانون کی طاقت سے دیاجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا تیس نومبر کا جلسہ روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑدھکڑ کیلئے پولیس نے چھاپے مارکارروائیاں بھی شروع کردیں ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں پولیس نے پی ٹی آئی کےکارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئےگرفتاری کی دھمکی بھی دی ہے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارپہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ شاہراہ دستور پرکسی کو جلسے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق تیس نومبر کی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں اور اسلام آباد پولیس کودو واٹر کینن اور بارہ ہزار آنسو گیس شیل فراہم کردیئے گئےہیں۔ قزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ریاست کو کمزور نہ سمجھا جائے، حکومت تشدد کا جواب قانون کی طاقت سے دے گی۔ چوہدری نثار کایہ بھی کہنا تھا تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ہے، دھاوا بولنے کی نہیں۔

    ادھراسلام آبادپولیس نے ڈی چوک کی طرف جانے والے راستے سیل کرنا شروع کر دیئے ہیں اور نادرا چوک کر روکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں پولیس کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔

  • عاشورہ، محرم: بتیس ہزار فوجی اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے

    عاشورہ، محرم: بتیس ہزار فوجی اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے

    اسلام آباد:وزارت داخلہ نےمحرم میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بتیس ہزار فوجی اور نیم فوجی اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ بارہ ہیلی کاپٹرجلوسوں کی نگرانی کرینگے۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایت کی ہے کہ عاشورہ سمیت آئندہ چند دنوں میں ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے ملک کے 54 شہروں میں آرمی اور نیم فوجی دستوں کے بتیس ہزار چھ سو پچانوے اہلکار تعینات کیے ہیں تاکہ وہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکورٹی یقینی بنانے میں متعلقہ صوبائی حکومتوں کی مدد کریں۔ فضائی نگرانی کے لیے مختلف اسٹیشنوں پر بارہ ہیلی کاپٹرز بھی رکھے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 9 اور 10 محرم کو طے شدہ وقت اور مقامات پر موبائل فون سروس بھی بند کی جاسکتی ہے۔

    چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ محرم سے متعلقہ تمام سرگرمیوں کو چوبیس گھنٹے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت جلوسوں اور عوام کی زیادہ سے زیادہ حفاظت کے لیے صوبائی حکومتوں سے مسلسل رابطے میں رہے گی۔