Tag: Niswar

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس : نسوار اور حقے کے تمباکو کی قیمت مقرر

    اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس : نسوار اور حقے کے تمباکو کی قیمت مقرر

    اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی اجلاس میں تمباکو کی کم از کم قیمت کے تقرر کی سمری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں2022کیلئے تمباکو کی مختلف اقسام کی کم ازکم قیمتوں کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق تمباکو کی فی کلو کم ازکم قیمت کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، ایف سی وی کیٹگری کےتمباکو کی دونوں اقسام کی قیمت مقررکی گئی ہے۔

    ای سی سی اجلاس میں میں میدانی علاقے سے قیمت240روپے فی کلو جبکہ نیم پہاڑی علاقےسے281.13 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

    ای سی سی کے مطابق ڈی اے سی کے تمباکو کی قیمت 149.09 روپے فی کلو، وائٹ پٹا129 روپےفی کلو جبکہ بیورلے187.50روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نسوار اور حقے کے لئے تمباکو کی قیمت129 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

  • نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار

    نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار

    کراچی : مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا، نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نسوار کے شوقین افراد ہوشیار ہوجائیں کیونکہ عرب ممالک کے سفر کیلئے انہیں اب ایک اور پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ۔اس ضمن میں اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نے خبردار کیا ہے کہ نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

    سوشل میڈیا پراینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی جانب سے گردش کرنے والے ایک پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کی سرزمین پر اگر کسی مسافر کے سامان سے نسوار برآمد ہوئی تو اْسے نئے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کی جانب سے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں﷽ جس میں پاکستانی مسافروں کو عرب ممالک نسوار نہ لے کرجانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے اے این ایف نے خبر دار کیا ہے کہ عرب ممالک میں نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم ہے، لہٰذا کسی بھی مسافر سے نسوار برآمد ہوئی تو وہاں کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

  • نسوار کے ساتھ فضائی سفر جرم قرار، برآمد ہونے پر سخت کارروائی کا فیصلہ

    نسوار کے ساتھ فضائی سفر جرم قرار، برآمد ہونے پر سخت کارروائی کا فیصلہ

    کراچی : نسوار کو ساتھ رکھ کر فضائی سفر کرنا جرم قرار دے دیا گیا، اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے این ایف نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطی کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے فضائی سفر میں نسوار کو ساتھ لے جانا جرم قرار دے دیا ہے ۔

    اس حوالے سے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے، مسافروں کی آگاہی کیلئے اے ایس ایف نے ملک کے تمام ائرپورٹس پر انتباہی پینا فلیکس آویزاں کردیئے ہیں۔

    یاد رہئے کہ مشرق وسطی کے تمام عرب ممالک کی سرزمین پر کسی بھی مسافر سے نسوار برآمد ہوئی تو مسافر کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی  اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حجاج کرام کے لیے خصوصی مہم کا فیصلہ کرلیا ہے، حجاج کے سامان میں بھی نسوار ناقابل قبول ہے۔

    واضح رہے کہ عراق میں سال 2018 میں نسوار کھانے کے جرم میں متعدد پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد پاکستانی سفارت خانے نے نوٹس لے کر ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک خط لکھا.

    خط میں استدعا کی گئی کہ پاکستان سے عراق آنے والے تمام مسافروں کو نسوار ساتھ لانے اور اس کے استعمال کی روک تھام کی جائے، بصورت دیگر انہیں عراق پہنچنے پر حراست میں لے لیا جائے گا۔

  • امریکی صدر کی تقریر کے دوران نسوار کا استعمال

    امریکی صدر کی تقریر کے دوران نسوار کا استعمال

    واشنگٹن : پاکستان سےمحنت کش بھائیوں کے بعد نسوار بھی امریکہ پہنچ گئی۔ امریکی صدرباراک اوباما کی تقریرکےدوران ایک شخص تقریر سے بے نیاز نسوارلگانے میں مصروف رہا۔

    ویڈیو فوٹیج میں اوباماکےعقب میں موجودایک شخص کو نسوار لگاتے ہوئےدیکھا جاسکتاہے۔ امریکی صدرباراک اوبامہ جوکہ جوانی میں پاکستان میں رہ چکے ہیں یقینی طور پر نسوار سے آگاہ ہونگے۔

    تاہم ایک ایسامنظر جو پاکستان میں دیکھنے کو ملتاہے اس بارے میں امریکی صدر سمیت کسی نے بھی اس کی توقع نہیں کی تھی ۔

     براک اوباما کی تقریر کے دوران کوئی شخص امریکہ میں بڑے اطمینان سے کیمروں کی موجودگی سے بےپروانسوارکانشہ کررہاہو