Tag: NLC case

  • این ایل سی کیس : عبدالحق کےلواحقین کو 2کروڑ روپےاداکرنیکاحکم

    این ایل سی کیس : عبدالحق کےلواحقین کو 2کروڑ روپےاداکرنیکاحکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے این ایل سی ٹرالر کیس میں جاں بحق شہری عبدالحق کے لواحقین کو دوکروڑ روپے ادا کرنےکا حکم دے دیا ۔

    عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک شہریوں کیلئے کسی قاتل سے کم نہیں, کراچی میں ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے ۔

    ہیوی ٹریفک شہریوں کیلئے کسی قاتل سے کم نہ رہی۔کاروباری اور دفتری اوقات میں پہلے بھی کئی بار انتظامیہ نے ہیوی ٹریفک کا داخلہ شہرمیں ممنوع قرار دیا ۔

    تاہم رشوت خورٹریفک پولیس اہلکاروں کی بدولت ڈرائیورحضرات اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے رہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے این ایل سی ٹرالر کیس کی سماعت کے دوران ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور دو ہزار پانچ میں این ایل سی ٹرالر کی زرد میں آنے والے شہری عبدالحق غوری کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے اس کے لواحقین کو دو کروڑ روپے اداکرنے کا حکم دیا۔

    عدالت نے ریمارکس جاری کئے کہ ہیوی ٹریفک شہریوں کے لئے قاتل بن گئی ہے ۔ لہذا انتظامیہ ممنوعہ اوقات میں ہیوی ٹریفک کے شہرمیں داخل نہ ہونے کو یقینی بنائے۔

  • این ایل سی اسکینڈل کیس میں نیب کی کارکردگی غیرتسلی بخش قرار

    این ایل سی اسکینڈل کیس میں نیب کی کارکردگی غیرتسلی بخش قرار

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں این ایل سی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ عدالت نے نیب کی کارکردگی غیرتسلی بخش قرار دے دی۔

    سپریم کورٹ میں این ایل سی اسکینڈل کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خوا جہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کررہا ہے۔ سماعت کے دوران نیب نے اس کیس میں ملزمان کو فوج کی جانب سے سنائی گئی سزا کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

    سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ جرائم کی تفتیش کے حوا لے سے نیب کی کارگردگی غیر تسلی بخش ہے۔

    نیب نے اس کیس کی تفتیش پانچ سال تک کیوں زیر التوا رکھی، جس پر پراسیکیوٹرجنرل نیب نے کہا کہ کیس کا تمام ریکارڈ جی ایچ کیو میں تھا۔

    جسٹس جواد نے کہاکہ معلوم کر کے بتایا جائے کہ نیب نے کیس کی تفتیش کے لئے جی ایچ کیو کو پہلا خط کب لکھا۔

     واضح رہے کہ دو روز قبل نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی جانیوالی رپورٹ میں این ایل سی معاملہ جلد نمٹانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

    سینئرصحافی اسد کھرل کی درخواست پر سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو سے این ایل سی اسکینڈل میں ہونے والی اب تک کی کارروائی پر رپورٹ طلب کی تھی ۔