Tag: no-confidence motion

  • ‘ تحریک عدم اعتماد لانے والے ناکام ہونگے’

    ‘ تحریک عدم اعتماد لانے والے ناکام ہونگے’

    ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جیسے بیانات کافی عرصے سے سن رہے ہیں، تحریک لانے والوں کو ناکامی ہوگی۔

    ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جیسے بیانات کافی عرصے سے سن رہے ہیں، وزیر اعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو پر تمام اراکین اسمبلی اعتماد کرتے ہیں جب کہ صوبے کے عوام بھی وزیراعلیٰ پر اعتماد کرتے اور ان سے مطمئن ہیں، دعویٰ کرنے والے تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں انہیں ناکامی ہوگی۔

    فرح عظیم کا مزید کہنا تھا کہ سردار یار محمد رند کے اپنے علاقے کے لوگ ان پر اعتماد نہیں کرتے، صرف وہی حکومت کا حصہ نہ ہونے پر بے چین ہیں، کرپشن پر جن لوگوں کو ہٹایا گیا وہ بےچینی کا شکارہیں، جام کمال نے تین سال میں ریکوڈک معاملے پر کوئی قدم نہیں اٹھایا تھا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت نے ایسے اقدامات کئے ہیں کہ مستقبل کے حالات تبدیل ہونگے، موجودہ وزیراعلیٰ نےریکوڈک سمیت بہت بڑے بڑے فیصلے کئے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کو 50 سے زائد لوگوں کی حمایت ہے، ایسا وزیراعلیٰ اس سے قبل نہیں آیا جس کو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے لوگوں کو بھی اعتماد ہو۔

    علاوہ ازیں مشیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں اور اگر آئی تو ناکام بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کا امکان ہے اور یہ عدم اعتماد کی تحریک آئندہ 24 گھنٹے میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئندہ 24 گھنٹے میں جمع کرائے جانے کا امکان

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ عدم اعتماد کیلئے بی اے پی، اے این پی اور پی ٹی آئی اراکین کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے اس سلسلے میں گزشتہ 2روز سے سردار یار محمد رند، جام کمال اور اصغر اچکزئی میں مشاورت جاری تھی۔

  • متحدہ اپوزیشن اسپیکر پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کروائے گی

    متحدہ اپوزیشن اسپیکر پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کروائے گی

    لاہور :متحدہ اپوزیشن اسپیکر پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کروائے گی ، لیگی ایم پی ایز عدم اعتماد جمع کروائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن ایک بارپھراسپیکرپرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتمادجمع کروائے گی۔

    لیگی ایم پی اے خلیل طاہرسندھو،خواجہ سلمان رفیق،سمیع اللہ خان ، مرزا محمد جاوید اور اعجاز احمد اسمبلی آئیں گے۔

    پنجاب اسمبلی کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ، اسمبلی کا گیٹ نمبر ایک بند ہے جبکہ دربارگیٹ سےداخل ہونےکی اجازت ہے۔

    دربار ہال گیٹ کے باہر پولیس حفاظتی شیلڈز کے ساتھ الرٹ ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں سیکیورٹی کے پیش نظر تمام اطراف بئیریرز لگا دئیے گئے ہیں۔

    گذشتہ روز پنجاب اسمبلی انتظامیہ نے ن لیگ کے منتخب ارکان کو اسمبلی داخلے سے روک دیا ، ن لیگ ارکان اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد جمع کرانے کیلئے پہنچے تھے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی پر اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا، پنجاب کے معاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبے میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی نے 3 اپریل کے اجلاس کی صدارت کیوں نہیں کی؟

    اسپیکر قومی اسمبلی نے 3 اپریل کے اجلاس کی صدارت کیوں نہیں کی؟

    اسلام آباد: اسپیکر کے قریبی حلقے نے اس سوال، کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 3 اپریل کے اجلاس کی صدارت کیوں نہیں کی؟ یہ جواب دیا ہے کہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوئی تھی جس پر انھوں نے اجلاس کی صدارت نہیں کی۔

    پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے ڈپٹی اسپیکر کو اسمبلی کارروائی بڑھانے کی ہدایت کی تھی، تحریک عدم اعتماد ابھی ایجنڈے کا حصہ نہیں تھی، اس لیے ایوان کے تقدس کی خاطر اسپیکر قومی اسمبلی نے صدارت نہ کی۔

    جب یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا اسپیکر کو آرٹیکل 5 کے آپشن کو دوران اجلاس زیر غور لانے کا مشورہ دیا گیا؟ تو اسپیکر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ قانونی و آئینی ماہرین آپشنز پر غور کرتے اور مشورے دیتے ہیں، یہ معمول کی بات ہے، اچھنبے کی بات نہیں۔

    سپریم کورٹ نے 31 مارچ کی اسمبلی کارروائی کا ریکارڈ طلب کر لیا

    ذرائع نے کہا کہ اسپیکر واضح کر چکے تھے کہ اجلاس کو آرٹیکل 5، ضابطہ 37 کے مطابق چلایا جائے گا، اسپیکر قواعد و ضوابط کے تناظر میں اجلاس کی کارروائی بڑھانے کے لیے کمٹڈ رہے ہیں۔

    انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس سے قبل اسپیکر چیمبر میں مشاورت ہوئی تھی، اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا تھا، اب جب کہ رولنگ، اس سے جڑے معاملات سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، اس لیے ان پر مزید بات نہیں کی جا سکتی۔

  • تحریک عدم اعتماد غیر ملکی سازش ہے، ضرور ناکام ہوگی، وزیراعظم

    تحریک عدم اعتماد غیر ملکی سازش ہے، ضرور ناکام ہوگی، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتمادغیرملکی سازش ہے،ضرور ناکام ہوگی، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتمادغیرملکی سازش ہے، ضرور ناکام ہوگی، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام سے مسترد شدہ ہے، کے پی کے عوام نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف فیصلہ سنادیا، ضمیر بیچنے والے عوام کے سامنے آگئے ہیں۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ارشد شریف کو انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر عوام چاہتے ہیں کہ ملک ٹھیک کریں تو ہمیں بھاری اکثریت دیں، ملک دوبارہ الیکشن کی طر ف جاتا ہے تو اکثریت کے ساتھ آؤں تاکہ گند صاف ہو۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے 3آفرز دی تھیں، عدم اعتماد، استعفیٰ یا الیکشن کرائیں، الیکشن ہی بہترین طریقہ ہے، استعفے کا سوچ بھی نہیں سکتا، عدم اعتماد پر تو کہوں گا میں تو مقابلے والا ہوں، آخری بال تک لڑوں گا۔

  • تحریک عدم اعتماد: وزیراعظم نے حکمت عملی تیار کرلی

    تحریک عدم اعتماد: وزیراعظم نے حکمت عملی تیار کرلی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اب نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد والے دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونگے۔

    رپورٹ کے مطابق ارکان قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دینگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی کل کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے روز پی ٹی آئی کے ارکان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا تھا۔

    اسمبلی قانون کے مطابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کو اپنے نمبرز گیم پورے کرنے ہوتے ہیں اور ممکنہ تعداد کو قومی اسمبلی میں لانا ہوتا ہے۔

    قومی اسمبلی کا ایوان 342 ارکان پر مشتمل ہے، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے 172 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔

    متحدہ اپوزیشن پہلے ہی اپنی عددی برتری ثابت کرچکی ہے جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ عدم اعتماد کے روز بڑا سرپرائز دینگے۔

  • ‘عمران خان  قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا ہے’

    ‘عمران خان قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا ہے’

    ملک کی سیاسی صورت پر لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم بھی خاموش نہ رہ سکے اور بڑا بیان داغ دیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بولر وسیم اکرم ملکی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ عمران خان قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا ہے، یہ عمران خان کی تقدیر ہے! اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ عمران خان عہدہ یا طاقت یا نام کے لیے نہیں لڑ رہا بلکہ وہ اپنی عوام کی نمائندگی کررہا ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک اپیل کی تھی۔

    شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘پاکستان کے قیام کو74 سال ہوگئے ہیں، خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔

    یاد رہے کہ عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر مزید براجمان رہیں گے یا نہیں اس بات کا فیصلہ اتوار 3 اپریل کو عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد ہوجائے گا۔

  • شہبازشریف کا  تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن  فل پروف سیکیورٹی کا مطالبہ

    شہبازشریف کا تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن فل پروف سیکیورٹی کا مطالبہ

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن فل پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کوخط لکھا ، جس میں کہا گیا کہ اتوارکوقومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتمادکی ووٹنگ ہے، ایم این ایز کی فل پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

    شہبازشریف کی جانب سے خط میں ووٹنگ والے دن ایک لاکھ پی ٹی آئی ورکرزلانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامی اور پولیس آئین وقانون کے مطابق فرائض سر انجام دے۔

    اپوزیشن لیڈر نے نئے وزیراعظم کے انتخابات والے دن بھی فل پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا۔

    شہبازشریف نے خط کی کاپی کمشنر اسلام آباد،ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو بھی ارسال کردی ہے۔

    گذشتہ روز ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن نے مطالبہ کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر فوری ووٹنگ شروع کی جائے، تاہم ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔

  • تحریک عدم اعتماد : وزیراعظم عمران خان آج قانونی وآئینی ماہرین سےمشاورت کریں گے

    تحریک عدم اعتماد : وزیراعظم عمران خان آج قانونی وآئینی ماہرین سےمشاورت کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج تحریک عدم اعتماد پر قانونی وآئینی ماہرین سے رائے لیں گے ، جس کے بعد آئندہ کالائحہ عمل طے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قانونی وآئینی ماہرین سے مشاورت کریں گے ، جس میں تحریک عدم اعتماد پررائے لی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کااجلاس بھی ہوگا جبکہ عمران خان نے پارٹی کی سینئرقیادت کو بھی طلب کرلیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں دیگرشخصیات سے بھی ملیں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ اتوارکو ملک کافیصلہ ہونے لگا ہے، لوگ بول رہے ہیں، عمران خان استعفیٰ دو، کیوں استعفیٰ دوں، میں ہارنہیں مانتا، آخری گیندتک مقابلہ کروں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتمادمیں دیکھیں گے، کون اپنا ضمیر بیچ کر آتا ہے، کچھ نظریاتی نہیں، صرف ضمیروں کا سودا ہورہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ جولوگ سمجھتے ہیں عمران خان چپ ہوکر بیٹھ جائےگا، اس خوش فہمی میں نہ رہیں، کسی صورت اس سازش کو کامیاب ہونے نہیں دوں گا۔

  • 31 مارچ کے بعد آخری 5 اوور شروع ہونگے، بابر اعوان

    31 مارچ کے بعد آخری 5 اوور شروع ہونگے، بابر اعوان

    وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ 31 مارچ کے بعد آخری 5 اوور شروع ہونگے اور ہم سرپرائز دیتے رہیں گے ۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف غیر ملکی فنڈڈ قرارداد آئی ہے، بڑے پیمانے پر باہر کا پیسہ استعمال ہورہا ہے، اس بار ڈالر اور پاؤنڈز استعمال ہو رہے ہیں۔ انصاف کا ایوان سپریم کورٹ ہے اس لئے چیف جسٹس کے سامنے خط رکھنے کی تجویز ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والےجہلم سے پنڈی تک منہ چھپا کر بھاگے، اپوزیشن مل کر بھی ایف نائن پارک کو نہیں بھر سکی لیکن ہم سرپرائز دیتے رہیں گے۔

    بابر اعوان نے مزید کہا کہ 31مارچ کے بعد آخری 5 اوور شروع ہونگے، اراکین اسمبلی اس دن ایوان میں نہیں جائیں گے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن منحرف اراکین کو لالچ دے رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ نااہلی کچھ عرصے کی ہوگی۔