Tag: no Load Shedding

  • حماد اظہر کا ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا دعویٰ

    حماد اظہر کا ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا دعویٰ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا دعویٰ کردیا اور کہا 1500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگئی اور آج مزید بجلی سسٹم میں شامل کی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق ایک چارٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم ہوچکی ہے ، 48 گھنٹے کے دوران 1500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگئی، آج مزید بجلی سسٹم میں شامل کی جائےگی، لوڈشیڈنگ صرف بجلی چوری،عدم ادائیگی والے علاقوں میں ہے، مقامی سطح پرآئی تکنیکی خرابیوں کو فوری حل کرنے کاعمل بھی جاری ہے۔

    گذشتہ روز تربیلا ڈیم میں سلٹ آنے سے بجلی کی پیداوار بند ہونے کے بعد ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا تھا ، تربیلا سے 3 ہزار میگا واٹ پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے زائد ہوگیا ، جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ تربیلا سے پیداوار آنے میں 2 دن کا وقت لگے گا۔

  • عیدالاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، حکومت کا اعلان

    عیدالاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، حکومت کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے عید پر ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے اور صارفین کو24گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تینوں دن ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے وزارت پاور ڈویژن نے تمام پاورڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے تفصیلات طلب کرلیں۔

    وزارت پاورڈویژن ترجمان کا کہنا ہے کہ مام پاورڈسٹری بیوشن کمپنی بجلی کی طلب، رسد کا ڈیٹا فراہم کرے اورعید کے دوران صارفین کو 24 گھنٹے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    ترجمان کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ24 گھنٹے موجود رہے گا۔

    یاد رہے عید الاضحیٰ بروز ہفتہ یکم اگست کو منائی جائے گی، وفاقی حکومت نے بڑی عید پرجمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی دینے کا اعلان کیا تھا ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ دیہاڑی دار ، مزدور طبقے کی سہولت اور لاک ڈاؤن سے کاروبار کی بندش سمیت معاشی مسائل کے پیش نظر کیا ہے۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تو وائرس کے زیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

  • رمضان میں ملک کےکسی حصےمیں سحرافطارمیں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، وزیرتوانائی کا دعویٰ

    رمضان میں ملک کےکسی حصےمیں سحرافطارمیں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، وزیرتوانائی کا دعویٰ

    اسلام آباد : وزیرتوانائی عمرایوب نے دعویٰ کیا ہے رمضان میں ملک کےکسی حصےمیں سحر افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، عمران خان کی حکومت نے نظام شفاف بنایا ،چوری کے خلاف مہم چلائی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی عمرایوب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا رمضان میں ملک کےکسی حصےمیں سحرافطار میں لوڈ شیڈنگ  نہیں ہورہی وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

    عمرایوب کا کہنا تھا سابق حکومت سےسوال ہےکہ رمضان میں کیوں لوڈشیڈنگ ہوتی تھی عمران خان کی حکومت نے نظام شفاف بنایا ،چوری کے خلاف مہم چلائی، بجلی چوروں کےخلاف30ہزار مقدمات درج کرائے ، 4ہزارکوجیل بھیجا، اپنے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کرکے برطرف کیا۔

    بجلی چوروں کےخلاف30ہزار مقدمات درج کرائے

    اسلام آباد کے مکینوں کو بجلی اورگیس کے نئے کنکشنز میں مشکلات کے حوالے سے وزیر توانائی نے کہا اوجی ڈی سی ایل نےپہلےکوٹہ 3لاکھ کارکھاتھا، دوبارہ  اپیل ہوئی ہےاورکوٹہ6 لاکھ کرنےکی سفارش کی گئی ، وزارت توانائی اس چیزکوسپورٹ کرتی ہےنئےکنکشنزدینےچاہئیں۔

    جس پر اسدعمر نے کہا وزیرتوانائی عمرایوب کا معاملے پر شکریہ اداکرتاہوں ، اسلام آبادکےعوام بھی پاکستانی شہری ہے،اسلام آباد کے عوام کوبھی بجلی ،گیس اورپانی ملناچاہیے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزارت بجلی کے ترجمان کا کہنا تھا  کہ ملک میں فی الوقت طلب سے زائد بجلی کی پیداوار ہورہی ہے، نظام میں بجلی کی کل طلب14 ہزار324  میگاواٹ جبکہ بجلی کی پیداوار18 ہزار میگاواٹ رہی اور شارٹ فال صفر ہے ۔

    ترجمان نے کہا تھا جن علاقوں میں بجلی کی چوری اور دیگر وجوہات کی بناء پر نقصانات ہیں او ر تناسب سے اعلانیہ لوڈ منیجمنٹ کی جارہی ہے۔

  • وزارت پانی وبجلی کاعیدپرملک بھرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنےکااعلان

    وزارت پانی وبجلی کاعیدپرملک بھرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنےکااعلان

    اسلام آباد : وزارت پانی وبجلی نے عید پر ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے عید پر ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاورڈسٹری بیوشن کمپنیاں طلب ورسدکی تفصیلات طلب کرلی ہے۔

    وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اب طلب سے زیادہ بجلی موجود ہے، عید کے دنوں میں 24گھنٹے شہریوں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم کا پاک بھارت فائنل میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم

    وزیر اعظم کا پاک بھارت فائنل میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم

    اسلام آباد : وزیراعظم میاں نوازشریف نے اتوار کو پاک بھارت فائنل میچ کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے
    دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے حکم دیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت فائنل میچ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائیں، وزیر اعظم کے حکم کے بعد وزارت پانی و بجلی نے تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے طلب اور رسد کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

    وزارت پانی و بجلی نے جواب میں وزیر اعظم کو لکھا ہے کہ اٹھارہ جون بروز اتوار پاک بھارت چئیمپنز ٹرافی کے فائنل کے دوران لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سنسنی خیز فائنل اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ اسی دور حکومت میں پورا کروں گا، نواز شریف

    لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ اسی دور حکومت میں پورا کروں گا، نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ اسی سال پورا کریں گے، بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں، توانائی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام کو جلد ریلیف مل سکے۔

    یہ ہدایات انہوں نے وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں‌ وفاقی کابینہ نے توانائی کے جاری اور آئندہ کے منصوبوں پر وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ بھی دی۔

    انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم اور تربیلا توسیعی منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں اور انہیں فوری مکمل کیا جائے۔

    انہیں بریفنگ دی گئی کہ پن بجلی منصوبے کا پہلا یونٹ فروری 2018ء میں کام شروع کردے گا جبکہ کئی اور منصوبے زیر غور ہیں جن پر جلد کام شروع ہونے کی توقع ہے۔