Tag: no loadshedding

  • ‘رواں سال موسم گرما  میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی’

    ‘رواں سال موسم گرما  میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی’

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال موسم گرما  میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، پاکستان کے پاس ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کا دورہ کیا، جہاں پاور پروجیکٹ حکام نےگورنر سندھ کوبریفنگ دی اور پلانٹ کا دورہ کرایا۔

    اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا چین اور قطر کی سرمایہ کاری سے پاور کمپنی بنائی گئی ہے، منصوبے پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، یہ منصوبہ ملکی ضرورت کا 13 فیصد پوراکررہا ہے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، سی پیک پاکستانی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، سی پیک کے تحت کوئی بھی ملک سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ صرف چین کو سرمایہ کاری کی اجازت ہے، پاکستان کے پاس ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

    گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ رواں سال موسم گرما  میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

  • حکومت کا  عیدالاضحٰی پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا عیدالاضحٰی پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے عیدالاضحٰی پر ملک بھر میں لوڈشیدنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بجلی کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد میں مانیٹرنگ سنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید قرباں پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ترجمان پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ 11 اگست کی شام 7 بجے سے 14 اگست شام 7 بجے تک کہیں بھی لوڈشیدنگ نہیں ہو گی۔

    پاور ڈویژن کے مطابق عید الاضحٰی کے دنوں میں کسی فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور عید کے لئے خصوصی ڈیوٹیاں اور مانیٹرنگ کا انتظام کیا جاچکا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد میں مانیٹرنگ سنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے 12 اگست کو ملک بھر میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی اور لاکھوں مسلمان سنتِ ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کریں گے۔

    حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر 12 سے 15اگست تک چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • لوڈشیڈنگ کا ازالہ ممکن ہے ، کاغذ بھی روشنی دے گا

    لوڈشیڈنگ کا ازالہ ممکن ہے ، کاغذ بھی روشنی دے گا

    امریکہ : لوڈشیڈنگ کا توڑ دریافت کر لیا گیا ہے، امریکی سائنسدانوں نے روشنی دینے والا کاغذ بنالیا ہے۔

    امریکی کمپنی نے ایک ایسا کاغذ بنا ہے، جو روشنی دیتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں لوگ اسے بلب اور انرجی سیور کے متبادل کے طور پر استعمال کریں گے۔

    اس کاغذ پر چھوٹی چھوٹی ایل ای ڈیز لگائی گئی ہیں۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کاغذ میں ایل ای ڈی کو مکس کر کے انہیں سیل کردیا ہے اور جب اس میں سے کرنٹ گزارا جاتا ہے تو یہ روشن ہو جاتی ہیں ۔

    لوگ اس کاغذ کو بلب اور انرجی سیور کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کرسکیں گے۔