Tag: No parking

  • کراچی: نوپارکنگ کی انوکھی سزا

    کراچی: نوپارکنگ کی انوکھی سزا

    کراچی: شہر قائد میں غلط پارکنگ کے باعث ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے جس کے لیے انتظامیہ مختلف اقدامات کرتی ہے تاہم نئے تعمیر ہونے والے یونیورسٹی روڈ پر نوپارکنگ گاڑی کے لیے انوکھی سزا کا عملدرآمد شروع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کے بعد وہاں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مختلف اقدامات کیے گئے، جن میں پبلک ٹرانسپورٹ کو اسٹاپ پر رُکنا وغیرہ شامل ہیں۔

    پچیس ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی اس سڑک پر ٹریفک کی روانی رکھنا انتظامیہ کے لیے مشکل کام تھا کیونکہ گاڑیوں کے مالکان سڑک پر نوپارکنگ حصے میں گاڑی کھڑی کر کے خریداری کے لیے چلے جاتے ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی تھی۔

    انتظامیہ نے نوپارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کرنے والے افراد کے لیے نئی سزا تجویز کی اور اب جو لوگ گاڑیاں غلط پارکنگ میں کھڑی ہوتی ہیں انہیں ٹریفک پولیس اہلکار لفٹر کے ذریعے ڈیڑھ فٹ اونچے فٹ پاتھ پر چڑھا دیتے ہیں۔

    عوام کے لیے اس سڑک پر نوپارکنگ کے بورڈ بھی نصب کیے گئے تاہم اس کو خاطر میں نہ لانے والے افراد جب اپنی گاڑی کھڑی کر کے چلے جاتے ہیں تو حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک ڈیوٹیوں پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار چوکی پر رابطہ کر کے لفٹر طلب کرتے ہیں اور گاڑی کو اسی جگہ پر فٹ پاتھ پر لفٹر کی مدد سے کھڑا کردیا جاتا ہے۔

    نوپارکنگ میں گاڑی کھڑی کر کے جانے والے حضرات جب واپس آتے ہیں تو انہیں شدید مشکل کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ اگر وہ گاڑی کو نیچے اتارنے کی کوشش کریں گے تو اس سے نچلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوجائے گا۔

    ایسے افراد جن کی گاڑیاں فٹ پاتھ پر چڑھا دی جاتی ہیں وہ حسن اسکوائر ٹریفک پولیس چوکی پہنچ کر جرمانے کی رقم جمع کرواتے ہیں اور پھر لفٹرکی مدد سے اُن کی گاڑی واپس اتاری جاتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: نو پارکنگ میں گاڑی پارک، عمراکمل چالان سے بچ گئے

    لاہور: نو پارکنگ میں گاڑی پارک، عمراکمل چالان سے بچ گئے

    لاہور: کرکٹر عمر اکمل کے ستارے گاڑی کے معاملے میں عموماً گردش میں رہتے ہیں، خوش قسمتی سے لیکن اس دفعہ وہ نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے باوجود چالان سے بچ نکلے۔ ۔

    لاہور کے ڈی ایچ اے کرکٹ اسٹیڈیم میں بطور خصوصی مہمان شرکت کرنے والے کرکٹر عمر اکمل نے نوپارکنگ کی جگہ پر گاڑی پارک کردی۔

    ڈی ایچ اے پولیس حرکت میں آئی اور معلومات اکٹھا کرنے کے بعد گاڑی کو نوپارکنگ سے لفٹر کے ذریعے اٹھا کر صحیح مقام پر پہنچا دیا۔۔

    جب صحافی نے عمراکمل سے سوال کیا تو وہ ناراض ہوکر روانہ ہوگئے۔ دو سال قبل عمر اکمل کو ٹریفک وارڈن سے جھگڑنے پر حوالات کی سیر کے ساتھ پیشیاں بھی بھگتنا پڑیں تھیں۔