Tag: no participate in yemen conflict

  • چین کے ساتھ ترقیاتی معاہدوں کی تفصیلات منظرعام پرلائیں جائیں، شاہ محمود قریشی

    چین کے ساتھ ترقیاتی معاہدوں کی تفصیلات منظرعام پرلائیں جائیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے خبر دار کیا ہے کہ چینی صدر کے دورے کے دوران ہونے والے ترقیاتی معاہدوں کی تفصیلات منظرعام پر نہ لائی گئیں تو پراجیکٹس کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھ سکتے ہیں۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت پاک چین اکنامک کوریڈور کو خطے میں گیم چینجر کہ رہی ہے مگر دوسری جانب اس نیشنل پراجیکٹ کو جماعتی رنگ دیا گیاہے۔

    چھالیس ارب روپے کے پراجیکٹس کی تفصیلات صرف درجن بھر حکومتی وزراء اور ایک صوبے کے وزیر اعلی تک ہی محدود ہیں،دیگر سیاسی جماعتوں اور صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہاجس سے پراجیکٹس کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھ سکتے ہیں۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے چینی صدر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں پی ٹی آئی کو مدعو نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوتا اگر عشائیہ میں تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوتی۔

    مولانا فضل ارحمن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے سیاسی لغت میں ایک جملہ کا اضافہ کرتے ہوئے کہا چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے اور مولانا کی سیاست سمندر سے گہری،جس پر نیوز کانفرنس میں موجود تمام شرکاء بے ساختہ مسکرا دیئے۔

  • یمن فوج بھیجی جائے کہ نہیں، حکومت مبہم ہے، شاہ محمود قریشی

    یمن فوج بھیجی جائے کہ نہیں، حکومت مبہم ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد:  یمن صورتحال پر پاکستانی سیاسی قائدین نے کھل کر اظہار کیا، پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں  تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ یمن فوج نہ بھیجی جائے، یمن فوج بھیجی جائے کہ نہیں،حکومت مبہم ہے۔

    سینیٹر رحمان ملک نے وزیرِاعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ یمن کے حوالے سے ثالثی کردار ادا کریں۔

    سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں یمن فوج بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ قوم کو اسپیکر کی حالت بتانا چاہتا ہوں یہ ریمورٹ کنٹرول اسپیکر ہے اور مجھے تانہ دیتے ہیں کے میں ایک ووٹ کا ممبر ہوں۔

    انکا کہنا تھا کہ اسپیکر کے رویے کی وجہ سے اسمبلی میں غیر پارلیمانی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جاؤں گا، اسپیکر شیخ آفتاب کے کہنے پر اجلاس ختم کردیتے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں عوام کا ووٹ لے کے ایوان میں آیا ہوں، اسپیکر نے اجلاس کل شام کو طلب کرلیا ، مجھے بولنے کا موقع نہیں دیا۔

  • یمن جنگ میں حصہ نہیں لینا، اصولی فیصلہ ہوگیا

    یمن جنگ میں حصہ نہیں لینا، اصولی فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد: حکومت نے یمن جنگ میں شرکت نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ، خورشید شاہ کی تجویز پر کُل جماعتی کانفرنس بلائی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے یمن جنگ میں براہ راست فریق نہ بننے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی تجویزبھی کام کرگئی، جس کے بعد حکومت نے جلد کُل جماعتی کانفرنس بلانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اراکین نے اپنی تقاریر میں جنگ کا حصہ نہ بننےاور ثالثی کا کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔

    وزیراعظم نوازشریف نےاراکین کی تقاریراور تجاویزکو سننے کے بعد کہہ ڈالا کہ کچھ نہیں چھپایا جا رہا، پارلیمنٹ کا جو فیصلہ ہوگا من وعن عمل کیا جائے گا۔

    دو روز سے جاری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ابھی تک کسی جماعت نے فوج بھیجنےکی حمایت نہیں کی۔ سب یہی کہہ رہے ہیں، ثالثی کا کردار ادا کیا جائے۔ ماضی سے سبق سیکھیئے غیروں کی جنگ کی آگ سے اپنے گھر کو بچا کر رکھیے۔