Tag: #NobelPeacePrizeForImranKhan

  • بھارتی عوام اپنے وزیراعظم کے خلاف سراپا احتجاج، GoBackModi# ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بھارتی عوام اپنے وزیراعظم کے خلاف سراپا احتجاج، GoBackModi# ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم کے خلاف عوام سوشل میڈیا پر اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے نریندر مودی سے واپس جانے کا مطالبہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی کو الیکشن مصروفیات کے باعث تامل ناڈو کا دورہ کرنا تھا تاہم اُس سے قبل ہی بھارتیوں نے  وزیر اعظم کے سامنے واپس جانے کا نعرہ لگادیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت میں ’گوبیک مودی‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس پر سیکڑوں لوگوں نے بھارتی وزیراعظم سے واپس جانے کا مطالبہ کیا اور انہیں سیاسی اداکار قرار دیا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا نام نوبل امن انعام کیلئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے مودی کو شدید مخالفت کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے گزشتہ الیکشن میں ترقیاتی کام کروانے کا وعدہ کیا تھا تاہم فتح ملنے کے بعد حکومت نے علاقائی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔

    انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ مخالف مظاہرے کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت اقداما ت کیے جس کے بعد بھارتی عوام نے سوشل میڈیا پر شدید احتجاج کیا۔

    بھارت کے سوشل میڈیا صارفین نے مودی کو ملک کی 70 سالہ تاریخ کا بدترین حکمران قرار دیا اور کئی صارفین نے کہا کہ مودی لاشوں پر سیاست کر کے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پرستار ہوگیا ہوں، سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مودی اپنے وعدے نبھانے اور کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام ہوگئے لہذا اب انہیں بھارت کی قیادت کا کوئی حق نہیں ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا نام نوبل امن انعام کیلئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    وزیراعظم عمران خان کا نام نوبل امن انعام کیلئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    اسلام آباد : بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے پر پاکستان میں وزیراعظم عمران خان ہیرو اور بھارت میں مودی زیروبن گئے، پاکستان میں نوبل پیس پرائزفار عمران خان اور بھارت میں گو بیک مودی کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کے بعد پاکستان میں نوبل پرائز فارعمران خان کاہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈبن گیا جبکہ دنیا بھر کے اخبارات اور نیوز چینلز نے بھی پاکستان کے فیصلے کو ہیڈلائنز کا حصہ بنایا۔

    پاکستانیوں نے لکھا عمران خان نے بہترین فیصلہ کرکے دنیا کے دل جیت لیے۔

    فلم اسٹار وینا ملک نے کہا دنیا بھر کے مودی عمران خان کی طرح بنیں۔

    ایک صارف نے لکھا میں میں اپنے آپ کو دنیا کا خوش قسمت انسان سمجھتی ہوں کیونکہ میں ایک پاکستانی اور عمران خان وزیراعظم ہیں۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے وزیراعظم عمران خان پر فخر ہے. انہوں نے ظاہر کیا کہ وہ پوری دنیا میں امن کے سفیر ہے اور امن کے نوبل انعام کے حقدار ہے۔

    دوسری جانب بھارت میں مودی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت میں گو بیک مودی، ویلکم بیک ابھی کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    بھارتی سیاستدان، صحافی اورعوام نےعمران خان کا شکریہ ادا کیا جبکہ بھارتی عوا م نےفوج کو سیاسی مقاصدکیلئےاستعمال کرنےپرمودی کاپتلا بناکرخوب جوتے لگائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے، کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔