Tag: NOC

  • سعودی عرب: اپنی گاڑی دیتے ہوئے این او سی کیوں ضروری ہے؟

    سعودی عرب: اپنی گاڑی دیتے ہوئے این او سی کیوں ضروری ہے؟

    ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ اپنی گاڑی عارضی طور پر کسی کو دینے سے قبل این او سی ضرور تیار کروائیں تاکہ گاڑی کا مالک غیر ضروری چالانوں سے بچ سکیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ادارہ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ گاڑی کے مالک کی جانب سے دوسرے شخص کو عارضی طور پر گاڑی دیتے ہوئے مقررہ این او سی دینے پر مالک کا چالان نہیں کیا جائے گا۔

    محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا کہ دوسرے شخص کو گاڑی دینے سے قبل این اوسی کا مقصد گاڑی کے مالک کے حقوق کا تحفظ ہے۔

    این او سی کا مقصد ہے کہ جو شخص گاڑی چلا رہا ہو، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں ٹریفک چالان اسی کے نام سے جاری ہو بصورت دیگر گاڑی کے مالک کے نام پر چالان ہوگا۔

    یاد رہے کہ ادارہ ٹریفک پولیس کے قانون کے مطابق کسی کو عارضی طور پر اپنی گاڑی دینے سے قبل ابشر اکاؤنٹ سے این او سی بنانا ضروری ہے تاکہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی کے مالک کو قانونی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    خود کار ٹریفک چالان سسٹم کی وجہ سے کسی بھی خلاف ورزی پر سسٹم گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ذریعے مالک کے شناختی کارڈ یا اقامہ نمبر پر چالان بھیج دیتا ہے۔

    این او سی جاری ہونے کی صورت میں محدود وقت کے لیے گاڑی جس کے استعمال میں ہوتی ہے چالان بھی اسی کے نام سے رجسٹر کیا جاتا ہے۔

    کرائے پر گاڑی لیتے وقت رینٹ اے کار سروس والوں کی جانب سے بھی این او سی جاری کیا جاتا ہے جس کی اطلاع کرائے پر گاڑی لینے والے کے موبائل پر دی جاتی ہے۔

    جب گاڑی واپس کی جاتی ہے تو لازمی ہے کہ اپنی موجودگی میں ہی این او سی ختم کروایا جائے تاکہ گاڑی، عارضی طور پر لینے والے کے نام سے ہٹ سکے۔

  • غیر ملکی لیگ کھیلنے والے  کھلاڑیوں کا بورڈ سے رابطہ

    غیر ملکی لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کا بورڈ سے رابطہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کو لنکا پریمئر لیگ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی جانب سے این او سی کی درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل پی ایل میں آٹھ پاکستانی کرکٹرز نے معاہدے کئے، اب تک پانچ کرکٹرز نے پی سی بی سے اجازت مانگی ہے، پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد لنکا پریمئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کئے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان گیارہ نومبر کو متوقع ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پی ایس ایل فائیو کے اختتام کے بعد تئیس نومبر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہونا ہے۔

    یاد رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ 21 نومبر تا 13دسمبر کھیلی جائے گی، اس ایونٹ میں 5 ٹیمیں ہیں اور کل 23 میچز کھیلے جائیں گے۔

  • ‘این او سی کے حصول کے لیے اب برسوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، اجرا چند ہفتے میں ممکن’

    ‘این او سی کے حصول کے لیے اب برسوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، اجرا چند ہفتے میں ممکن’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ این او سی کے حصول کے لیے اب برسوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، این اوسی کا اجرا چند ہفتے میں ہوگا اور ای خدمت مراکز سے ون ونڈو کے ذریعے حاصل کیے جاسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عثمان بزدارکی قیادت میں پنجاب حکومت کے تعمیراتی شعبہ کےلیے انقلابی اقدامات جاری ہے ، پنجاب میں ای گورننس پر مبنی محکمانہ اصلاحات سے متعلقہ این اوسی کا اجرا آسان بنا دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا این او سی اب ای خدمت مراکز سے ون ونڈو کے ذریعے حاصل کیےجاسکیں گے اور این او سی کےحصول کے لیے اب برسوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، این اوسی کا اجرا چند ہفتے میں ہوگا۔

    عثمان بزدارکاکہنا تھاکہ کرپشن کا ایک اوردروازہ بندکردیاہے ، عوام کوسرکاری دفاترکےچکرلگانےکی زحمت سےنجات ملےگی اور متعلقہ دستاویزات ای خدمت مرکز میں ایک چھت تلے میسرہوں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا پنجاب میں ایزآف ڈوئنگ بزنس کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں، اصلاحات سے معیشت کا پہیہ بھی رواں دواں رہے گا، کنسٹرکشن سیکٹر میں نوکریوں کےنئےمواقع پیداہوں گے، ہم باتیں کم اورکام زیادہ کرتےہیں۔

  • اسلامی اتحاد‘ راحیل شریف کو این او سی جاری‘ سعودی عرب روانہ

    اسلامی اتحاد‘ راحیل شریف کو این او سی جاری‘ سعودی عرب روانہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد کی سربراہی کے لیے این او سی جاری کردیا‘ راحیل شریف سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو اتحادی افواج کیلئے این او سی جاری کردیا، وزارت دفاع نے این او سی جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد جاری کیا۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف نے حکومت سے سعودی عرب میں کام کرنے کیلئے پوچھا تھا اور حکومت نے انہیں این او سی جاری کردیا ہے۔

    سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف حکومتی اجازت کے بعد انہیں لینے کے لیے آئے طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوگئے، سعودی عرب نے راحیل شریف کے لیے خصوصی طیارہ  بھیجا تھا۔

    خیال رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے اتحادی افواج میں شمولیت کیلئے حکومت پاکستان کو درخواست دی تھی۔


    مزید پڑھیں : انتالیس اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد، راحیل شریف سربراہ مقرر


    یاد رہے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کچھ عرصہہ قبل تصدیق کی تھی کہ پاک فوج کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو 39 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 30 دسمبر 2015 میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت 30 سے زائد اسلامی ممالک نے سعودی عرب کی قیادت میں ایک فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا جس میں مصر، قطر،متحدہ عرب امارات،ترکی، ملائشیا، پاکستان اور کئی افریقی ممالک شامل ہیں۔

    ابتدائی طور پر اس اتحاد میں 34 ممالک تھے تاہم کئی دیگر ممالک کی شمولیت کے بعد اس اتحاد میں شامل ممالک کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

    مشترکہ فوجی اتحاد کا ہیڈکوارٹر ریاض میں ہوگا، فوج کو دہشت گرد گروپوں کے خلاف تیار کیا جارہا ہے جو شدت پسندی میں ملوث گروپوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

  • پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن آج اسلام آباد میں ہوگا

    پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن آج اسلام آباد میں ہوگا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کو آج اسلام آباد میں ورکرز کنونشن کے لیے این او سی مل گیا،عمران خان سہ پہر تین بجے ورکرز سے خطا ب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کوآج ہونے والے ورکرز کنونشن کیلئے اجازت نامہ جاری کردیاہے ۔

    ورکرزکنونشن میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔ عمران خان سہ پہر تین بجے ورکرز سے خطا ب کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان انتخابات میں دھاندلی سمیت دیگر ملکی امورپرکنونشن میں آئندہ لائحہ عمل کابھی اعلان کریں گے۔