Tag: noman ali

  • نعمان علی نے تاریخ رقم کردی، شاندار ہیٹ ٹرک

    نعمان علی نے تاریخ رقم کردی، شاندار ہیٹ ٹرک

    ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جوغلط ثابت ہوا۔

    مہمان ٹیم نے انتہائی مایوس کُن آغاز فراہم کیا، نعمان علی کی اسپن باؤلنگ کے جادوئی اسپیل نے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کر دیا، نعمان علی نے اپنی شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

    فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے دوران پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی، انہوں نے مکائل لوئیس کو 4 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

    ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 9 رنز پر ساجد خان نے حاصل کی۔ ساجد خان اور نعمان علی کی جوڑی نے مل کر اگلی 7 وکٹیں بھی جلد ہی حاصل کرلیں۔

    پاکستان کے اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی شروع سے ہی میچ پر حاوی رہے اور پہلے گھنٹے میں ہی میچ کا رخ موڑ دیا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی متعدد کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    نعمان کی ہیٹ ٹرک نے تاریخ رقم کردی کیونکہ وہ ٹیسٹ ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے، اس سے قبل ایسا کارنامہ قومی ٹیم کے کسی اور اسپنر نے انجام نہیں دیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا تھا۔

    قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فاسٹ بولر کاشف علی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کررہے ہیں، انہیں خرم شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، کامران غلام، محمد حریرا، سلمان علی آغا، ساجد خان، ابرار احمد، نعمان علی اور کاشف علی شامل ہیں۔

    بابر اعظم ’کنگ‘ نہیں، شاداب خان

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی ایسی پچز بننی چاہئیں جیسے دیگر ممالک اپنے فائدے کیلئے بناتے ہیں۔

  • دوسرا ٹیسٹ: زمبابوے نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 52 رنز بنالیے

    دوسرا ٹیسٹ: زمبابوے نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 52 رنز بنالیے

    ہرارے: دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر زمبابوے نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا، زمبابوے نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے، زمبابوے کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 458 درکار ہیں۔

    کیون کسوزا 4 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے، مساکندا بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، کپتان برینڈین ٹیلر 9 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

    ملٹن شمبا کو 2 رنز پر ساجد خان نے پویلین کی راہ دکھائی، ریگس چکابوا 28 اور تندائی چیسورو 1 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

    پاکستان کی جانب سے تابش خان، حسن علی، شاہین آفریدی اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 510 رنز بنائے اور اننگز ڈیکلیئرڈ کردی تھی۔

    اوپننگ بلے باز عابد علی نے کھیل کے دوسرے روز بھی اپنی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 393 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی جس میں انہوں نے 27 چوکے لگائے۔ وہ 215 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ نعمان علی نے اپنی پہلی نصف سنچری بنائی اور بدقسمتی سے صرف 3 رنز کی کمی سے سنچری نہ بناسکے وہ 97 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

    اوپنر عابد علی نے کریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی وہ ہرارے میں ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل سابق کپتان اور موجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے 2013 میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

    واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک اننگز 116 رنز سے شکست دی تھی۔

  • اسپنر نعمان علی نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے

    اسپنر نعمان علی نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے

    کراچی: لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کو یادگار بناتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپنر نعمان علی کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقی ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے اور پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے۔

    نعمان علی پاکستان کے پہلے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ وہ پاکستان کے چوتھے اسپنر ہیں جنہوں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

    اسپنر نعمان علی کے حصے میں ایک اور اعزاز آیا، جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کے بعد وہ بارہویں پاکستان بولر ہیں جنہوں نے اپنے ڈبیبو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ نعمان علی نے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں بھی دو کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا، یوں کراچی ٹیسٹ میں ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ 34 سالہ نعمان علی کا تعلق سانگھڑ کے تعلقہ کِھپرو سے ہے جہاں انہوں نے اپنی کرکٹ کسی بھی دوسرے نو عمر لڑکے کی طرح ٹیپ بال سے شروع کی، جب وہ 13 سال کے تھے تو والد کی ملازمت کی وجہ سے فیملی حیدرآباد منتقل ہوئی جہاں نعمان علی نے فضل الرحمن کلب کی طرف سے باقاعدہ کلب کرکٹ شروع کی۔

    نعمان علی کو کرکٹ کا شوق اپنے ماموں رضوان احمد کو دیکھ کر ہوا جنہوں نے ایک ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی، نعمان علی ٹیپ بال میں تیز بولنگ کیا کرتے تھے لیکن ماموں کے کہنے پر اسپن بولنگ شروع کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  نانا نے کیا پیش گوئی کی تھی؟ کرکٹر نعمان علی نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا

    اس کے علاوہ نعمان علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں حیدر آباد کے آرایل اور ناردن کی ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ یو بی ایل کی طرف سے گریڈ ٹو کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، وہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی طرف سے بھی کھیل چکے ہیں۔

    نعمان علی اس سال ناردن کی طرف سے کھیلتے ہوئے قائداعظم ٹرافی میں 61 وکٹیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ انہوں نے چھ مرتبہ اننگز میں پانچ یا زیادہ وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ تین بار میچ میں دس یا زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔