Tag: Noman Ejaz

  • نعمان اعجاز کا مویشی منڈی میں بیوپاریوں کی منہ مانگی قیمتوں پر دلچسپ تبصرہ

    نعمان اعجاز کا مویشی منڈی میں بیوپاریوں کی منہ مانگی قیمتوں پر دلچسپ تبصرہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ نعمان اعجاز نے مویشی منڈی میں بیوپاریوں کی منہ مانگی قیمتوں پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

    عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی ملک بھر میں قربانی کے لاکھوں جانوروں کے لیے منڈی سج گئی ہے لیکن ہر ساتھ کی طرح اس سال بھی خریدار پریشان نظر آرہے ہیں۔

    گزشتہ دنوں کی رپورٹ کے مطابق جانوروں کی قیمتوں سے متعلق بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی قیمتیں بڑھیں گی جبکہ نادرن بائی پاس پر موجود ایک بیوپاری کہا کہ اس بار کم سے کم قیمت ڈھائی سے 3 لاکھ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    منڈی میں قیمتوں کا حال دیکھ کر عام آدمی تو پریشان ہے ہی لیکن جانوروں کی آسمان سے چھوتی قیمت نے اداکار نعمان اعجاز کو بھی پریشان کردیا ہے جس پر انہوں نے ایک طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔

    اداکار نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ اس وقت اگر مویشی منڈی میں مرغی بھی کھڑی کردو تو بیوپاری اس کے بھی ایک لاکھ مانگ لیں گے’۔

    واضح رہے کہ نعمان اعجاز کا شمار پاکستان کے سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے جو ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں، اُن کے مشہور ڈراموں میں کیسی تیری خودغرضی جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

  • اداکار نعمان اعجاز کی تصاویر وائرل، صارفین کو خوشگوار حیرت

    اداکار نعمان اعجاز کی تصاویر وائرل، صارفین کو خوشگوار حیرت

    پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز کی کچھ پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ان کے مداح بھی ان کی یادوں میں شریک رہے۔

    نعمان اعجاز کی اہلیہ رابعہ نعمان نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    ان تصاویر میں نعمان اعجاز اور رابعہ نعمان کی شادی کی خوبصورت تصاویر سمیت شادی کے بعد کی جانے والی سیر و تفریح کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

    تصاویر کے کیپشن میں رابعہ نعمان نے لکھا کہ نعمان اعجاز سے شادی کا فیصلہ زندگی کا بہترین فیصلہ تھا۔ یادیں زندگی کا وہ خاص لمحہ ہیں جو ہماری کہانی بتاتی ہیں۔

    یاد رہے کہ نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے زاویار نے بھی شوبز انڈسٹری میں اپنا پہلا قدم رکھ لیا ہے جس میں وہ ایک نئے ڈرامے میں اپنے والد نعمان اعجاز، مشہور گلوکار عاطف اسلم اور ہانیہ عامر کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

  • نعمان اعجاز کا کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے قوم کے نام شاعرانہ پیغام

    نعمان اعجاز کا کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے قوم کے نام شاعرانہ پیغام

    کراچی : ٹیلی وژن کے نامور اداکار نعمان اعجاز نے کرونا وائرس کے خدشے اور عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے شاعرانہ انداز اپنا یا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف اداکار نعمان اعجاز نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر گھروں سے بلا ضرورت باہر گھومنے والوں کو شاعرانہ انداز میں پیغام دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پر گھروں پر رہنے کی ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کو معروف شاعر بشیر بدر کی غزل کو سنا کر شاعری میں پیغام دیا انہوں نے کہا کہ

    یوں ہی بے سبب نہ پھرا کرو
    کوئی شام گھر پر بھی رہا کرو
    وہ غزل کی سچی کتاب ہے
    اسے چپکے چپکے پڑھا کرو،
    کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا
    جب گلے ملو گے تپاک سے
    یہ نئے مزاج کا شہر ہے
    ذرا فاصلے سے ملا کرو

    اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اگرآج ہم اپنا دماغ استعمال کرتے ہوئے یہ سمجھتے کہ موقع کی نزاکت کیا ہے تو آج سڑکوں پر ہماری پولیس اور فوج کھڑی نہ ہوتی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لیکن افسوس کی بات ہے کہ فوجاور پولیس کے موجود ہونے کے باوجود بھی ہم سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے۔