لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکارہ کے درمیان ہونے والی شادی کا اختتام ہوگیا، جاناں ملک نے طلاق نامہ میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے پاکستانی شوبز ستاروں نے اپنے درمیان ذہنی ہم آہنگی قائم نہ کی وجہ سے بہ خوشی علیحدگی اختیار کرلی۔
جاناں ملک نے اپنا طلاق نامہ میڈیا سے سامنے پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’’سمجھوتا نہ ہونے پر دونوں نے رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا کیونکہ دونوں کو اچھی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے‘‘۔اداکارہ نے اپنے سابق شوہر کی نئی آنے والی میوزک البم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُن کے اچھے مستقبل کے لیے دعا بھی کی۔
دوسری جانب نعمان جاوید نے بھی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے جاناں ملک کے اچھے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ دونوں فریقین ہاہمی رضا مندی کے ساتھ علیحدگی اختیار کرلیں۔
یاد رہے کہ گلوکار نعمان جاوید نے گلوکارہ فریحہ پرویز سے شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے تو دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، اسی دوران نعمان جاوید نے خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی تھی اور وہ کئی دن تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل رہے تھے۔