Tag: nomination paper

  • قبائلی اضلاع میں پہلاالیکشن : کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاعمل آج سے شروع

    قبائلی اضلاع میں پہلاالیکشن : کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاعمل آج سے شروع

    پشاور : قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج سے شروع ہورہاہے، امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائےگی۔

    خیبرپختونخوا میں ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کی سولہ نشستوں پر انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاعمل آج سے شروع ہوگا، کاغذات نامزدگی 11 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

    نامزد امیدواروں کی فہرستیں 12 مئی کو جاری کی جائیں گی جبکہ کاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلیں 22 مئی تک دائر کی جاسکیں گی، اپیلوں پر فیصلہ ٹریبونل 27 مئی تک کرے گا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائےگی، کاغذات کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 18 مئی ہے،
    کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 مئی ہے۔

    مزید پڑھیں : قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 2 جولائی کو ہوگی

    امیدواروں کو انتخابی نشانات 30 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے۔

    خیال رہے ضم ہونے کے بعد یہ سابق فاٹا میں پہلا صوبائی الیکشن ہوگا، صوبائی اسمبلی کی سولہ نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری
    کردیا گیا ہے، ان سولہ حلقوں میں پولنگ دوجولائی کو ہوگی جبکہ اس ضمن میں‌ریٹرننگ افسر 7 مئی کو پبلک نوٹس جاری کرےگا۔

    خیبر پختونخواہ کے 16 حلقوں میں ترقیاتی کاموں اور تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

  • این ا ے 131، ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    این ا ے 131، ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    لاہور: این اے 131، ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عمران خان کے کاغذات میں تنخواہ، پنشن، زرعی آدمنی کے ذکر پر وضاحت طلب کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 131 میں عمران خان کے کاغذات پر اعتراضات پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور اعتراض کنندہ آر او کے سامنے پیش ہوئے، ریٹرننگ افسر نے عمران خان کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان میانوالی، اسلام آباد، بنوں میں مصروف ہیں، عمران خان ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہوسکتے، میں نمائندگی کررہا ہوں۔

    آراو نے استفسار کیا کہ عمران خان کے ٹیکس ادائیگی کی رقم کاغذات، ایف بی آر رپورٹ میں فرق ہے جبکہ تنخواہ دار ہونے کی وضاحت کے لیے آر او نے بابر اعوام کو وقت دے دیا۔

    قبل ازیں پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہوگئی ، ایڈوکیٹ رائے تجمل نے الیکشن کمیشن کے اعتراضات کو رد کردیا۔

     عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ کے موقع پر بابر اعوان از خود ریٹر ننگ آفیسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے بلکہ ان کے معاون رائے تجمل عمران خان کی دستاویزات سمیت پیش ہوئے، بابراعوان لاہورمیں ہونےکی وجہ سےپیش نہیں ہوسکے۔

    انہوں نے ریٹرننگ آفیسر سے درخواست کی کہ جانچ پڑتال کے عمل کو مکمل طور پر سنا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جواعتراضات لگائےگئےہیں وہ نئےنہیں ہیں گزشتہ انتخابات میں بھی عمران خان پریہی الزام لگایاگیاتھا۔ انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کے روبرو بتایا کہ گزشتہ ریٹرننگ افسرکےفیصلےکی کاپی بھی ہمارے پاس موجودہے۔

    انہوں نے اس موقع پر دلیل دی کہ جس مسئلےپر ایک بار آراوحکم سنادیتےہیں ، اسے تکنیکی طور پر دوبارہ کسی آر او کی جانب سے نہیں اٹھایاجاسکتا۔

    خیال رہے کہ حلقہ این اے 53 سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی امید وار ہیں اور ان کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی آج ہی ہوگی جبکہ عائشہ گلالئی کو بھی الیکشن کمیشن نے آج ہی طلب کررکھا ہے ۔

    مذکورہ حلقے سے چوہدری نثار علی خان نے بطور امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے اور الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا ، تاہم گزشتہ روز انہوں نے تحریکِ انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی اوراس حلقے سے دست بردار ہوگئے۔

    عام انتخابات 2018 کے لیے اب تک 10 ہزار سے زائد امید واروں کی جانچ پڑتال مکمل کی جاچکی ہے۔ جس میں سے 2300سےزائدامیدوارمختلف اداروں کےنادہندہ نکلے ہیں جبکہ 122امیدواردہری شہریت کےحامل تھے جس کے سبب ان کے کاغذات رد کردیے گئے ہیں۔

    عام انتخابات کے لیے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے لیے 19 ہزار پانچ سو افراد کی جانب سے کاغذات ِامزدگی جمع کرائے گئے ۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیےامیدواروں کاڈیٹامتعلقہ اداروں کوفراہم کیا گیا اور وہاں سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں کاغذات کی جانچ پڑتا ل کی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کراچی: ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگا دیا

    کراچی: ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگا دیا

    کراچی: عام انتخابات 2018 کی آمد کے پیش نظر پیپلزپارٹی، پاک سرزمین پارٹی اور تحریک انصاف کے چیئرمینز نے شہر قائد کے مختلف حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات پر اعتراض لگا کر انہیں 12 جون کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شہر قائد کے مختلف حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کردیے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کاغذات جمع کرانے سٹی کورٹ پہنچے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی سٹی کورٹ پہنچے تو ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھامے جیالوں نے بلاول بھٹو کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر خوب نعرے بازی کی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اُن کا استقبال کیا۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لیاری کے حلقے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اسی اثناء مصطفیٰ کمال بھی فارم جمع کرانے سٹی کورٹ پہنچے تو جیالوں نے انہیں گھیر لیا اور چیئرمین کے حق میں نعرے لگائے۔

    مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی کے حلقے 247 جنوبی اور این اے 253 وسطی اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 127 اور پی ایس 124 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سےکراچی کے دوحلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے عمران اسماعیل،عارف علوی،خرم شیر زمان سٹی کورٹ پہنچے۔

    ریٹرننگ افسر نے کپتان کے کاغذات تصدیق شدہ نہ ہونے کے باعث اعتراض لگاتے ہوئے انہیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 12 جون کو طلب کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اسحاق ڈارکوسینیٹ کا ٹکٹ مل گیا، حنا کھرکے بھی کاغذات نامزدگی جمع

    اسحاق ڈارکوسینیٹ کا ٹکٹ مل گیا، حنا کھرکے بھی کاغذات نامزدگی جمع

    اسلام آباد / لاہور : سینیٹ انتخابات کیلئے ن لیگی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا، پنجاب کی سینیٹ کی12 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسہ دوسرے روز جاری رہا، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے ن لیگ نےامیدواروں کے نام فائنل کرلئے، مفرور ملزم اسحاق ڈار بھی میدان میں موجود ہیں، پیپلزپارٹی نے سندھ کی تمام نشستوں پرکاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

    پنجاب سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے دوسرے روز کاغذات نامزدگی جمع کرائے، واحد اقلیتی نشست کے لیے کامران مائیکل نے کاغذات جمع کروائے۔

    نیب کو مطلوب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جنرل اور ٹیکنو کریٹ نشست کے لیے ان کے تائید کنندہ اور تجویز کنندہ نے جمع کرائے۔

    ملک وحید ایم پی اے مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی نے بھی پنجاب سے سینٹ کی جنرل نشست کے لیے، شہزاد نواب شہزاد خان ٹیکنوکریٹ کے لیے، نوازش علی پیر زادہ اور خواتین نشست کے لیے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

    نواز لیگ کے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان

    علاوہ ازیں نواز لیگ نے اسلام آباد سے سینیٹ امیدواروں کے نام فائنل کرلیے ہیں، جس کے مطابق چند روز قبل ق لیگ سے نواز لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے مشاہد حسین کو ٹیکنوکریٹ، اسد جونیجو کو جنرل نشست پر ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پیر صابر شاہ کے پی کے سے جنرل نشست پر سینیٹ کے امیدوار ہونگے جبکہ پنجاب سے ن لیگی امیدواروں کی حتمی فہرست میں آخری وقت میں تبدیلی کی گئی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے حتمی لسٹ میں آخری مرحلے میں تبدیلی کی۔

    دوسری جانب اسحاق ڈار اثاثہ جات کیس میں اہم موڑ سامنے آیا ہے، پاناما کیس کی جےآئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، نیب لاہورکی جانب سے وفاقی پولیس سے سیکیورٹی مانگ لی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی نے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا


    واجد ضیا کیس کے اہم گواہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے بھی ہیں، نیب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ وفاقی پولیس واجد ضیا کو مؤثرسیکیورٹی فراہم کرے۔

  • مراد علی شاہ اور خرم شیر زمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

    مراد علی شاہ اور خرم شیر زمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

    کراچی : سندھ اسمبلی میں صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی کا عمل جاری ہے، جس کے تحت پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اورتحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے اور جمع بھی کرادیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے امیدوار شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کراسکتے ہیں۔

    شام چھ سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جس کے بعد امیدواروں کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

    سندھ کے آئندہ وزیر اعلیٰ کے لئے پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے تاہم اب تک صرف مراد علی شاہ نے ہی کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے اور وہ کسی دوسری جماعت کے تعاون کے بغیر ہی اپنا قائد ایوان منتخب کرسکتی ہے جبکہ مسلم لیگ ن اور فنکشنل لیگ نے اپنا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں :  پاکستان تحریک انصاف کا سندھ میں وزارت اعلیٰ کیلئے اپنا الگ امیدوار لانے کا فیصلہ

    اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ایم کیو ایم نے اب تک کسی بھی امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا اعلان نہیں کیا جبکہ تحریک انصاف کے ایوان میں صرف چار ارکان ہیں ۔

    یاد رہے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ کا عہدہ واپس لینے اور سینیئر صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا تھا۔،

  • ملتان این اے149 ضمنی انتخاب، نامزدگی فارم جمع کرانے کا آخری دن

    ملتان این اے149 ضمنی انتخاب، نامزدگی فارم جمع کرانے کا آخری دن

    ملتان: این اے ایک سو اننچاس میں ضمنی الیکشن کے دنگل کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا آج آخری دن ہے، امیدواروں کی جانب سے نامزدگی فارمزجمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    جاوید ہاشمی کی خالی کردہ نشست پر سولا اکتوبر کو انتخاب ہونا ہے، جاوید ہاشمی کے کاغذات کچھ دیر میں جمع کرائے جائیں گے، اس نشست پر پیپلز پارٹی نے ڈاکٹرجاوید صدیقی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

    پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنماء ملک عون عباس اور خالد خاکوانی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی فارم جمع کرائے۔

    اسی طرح پیپلز پارٹی کے ملک عامر ڈوگر نے بھی آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرائے، انھوں نےدعویٰ کیا ہے کہ انہیں جاوید ہا شمی کی سپورٹ پر مجبورکیا گیا لیکن انھوں نے انکار کردیا ہے۔