Tag: nomination papers rejected

  • سینیٹ الیکشن سے قبل نون لیگ کو بڑا نقصان

    سینیٹ الیکشن سے قبل نون لیگ کو بڑا نقصان

    لاہور: ایوان بالا کے انتخابات سے قبل نون لیگ کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، جہاں اہم لیگی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر گذشتہ روز محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنادیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے ہیں۔

    پی ٹی آئی کی جانب سےپرویزوشید کےکاغذات پراعتراضات کیےگئےتھے، مجموعی طور پر لیگی رہنما کی کاغذات نامزدگی پر چھ اعتراضات سامنے آئے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے پانچ کو مسترد کیا۔

    پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی صرف ایک اعتراض پر مسترد ہوئے، لیگی رہنما کے کاغذات نامزدگی پنجاب ہاؤس کے واجبات کی عدم ادائیگی پر مسترد ہوئے۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ جس کی تقریر عمران خان سے برداشت نہیں ہوتی وہ آواز خاموش کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کےذریعےمیرے جیسےامیدوار انھیں کانٹےکی طرح کھٹکتےہیں۔

    پرویز رشید نے الزام عائد کیا کہ میری نامزدگی مسترد کرنے کا طریقہ انجینئرڈ ہے، اب انجینئرڈ ڈیفالٹ کےذریعے انتخاب سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، مجھ پر نام نہاد ڈیمانڈز ڈالی گئیں، مجھے کبھی کسی کی طرف سے اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزد گی منظور

    پرویزرشید کا مزید کہنا تھا کہ انتخاب میں پہلے پیسوں کےذریعےخریدنےکی کوشش کی جاتی تھی، لوگوں کودباؤ بلیک میلنگ اور مرضی سے ووٹ کیلئےاستعمال کیاجاتاتھا، اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی اس میں فریق بنالیاگیاہے۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جس محکمے کی طرف سےڈیمانڈ کی گئی اور کہا گیا کہ میں نے رقم ادا کرنی ہے، رقم ادا کرنےجاتاہوں تو افسران اپنی نشستوں اور دفاترسے غائب ہوجاتے ہیں، مجھے کوئی بینک اکاؤنٹ نمبر نہیں دے رہےجہاں رقم جمع کرادوں، جعلی ڈیمانڈ ختم کرنے کیلئے پیسے جمع کراناچاہتاہوں کوئی وصول نہیں کررہا ہے۔

  • این اے 243، ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار کے کاغذات نامزدگی مسترد

    این اے 243، ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار کے کاغذات نامزدگی مسترد

    کراچی: ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کے این اے 243 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 243 میں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، این اے 242 کے ریٹرننگ افسر نے غلطی سے این اے 243 کے کاغذات وصول کرلئے تھے۔

    ریٹرننگ افسر نے کہا کہ آپ نے غلط جگہ فارم جمع کرائے اور ہم نے غلطی سے وصول کرلئے، آپ کا مسئلہ ایپلٹ ٹریبونل پر حل ہوسکتا ہے ہمارے پاس نہیں۔

    دوسری جانب پی ایس حلقہ 66 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار راشد انجم کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، پی ایس حلقہ 63 کے امیدوار عاطف علی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کے حلقہ پی ایس 66 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

    پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کے کاغذات نامزدگی منظور

    کراچی میں پی ٹی آئی امیدوار عامر لیاقت کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی۔ عامر لیاقت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے ہمراہ پیش ہوئے۔

    ریٹرننگ افسر نے سوال کیا کہ 2017 سے کوئی انکم ہے نہ ٹیکس، عامر لیاقت نے کہا کہ جی میں نے جمع کرادیا ہے۔

    ریٹرننگ افسر نے مزید پوچھا کہ آپ کو پارٹی سے ٹکٹ ملا ہے، عامر لیاقت نے کہا کہ جی ملا ہے، ابھی میرے ہاتھ میں نہیں آیا، ریٹرننگ افسر نے عامر لیاقت کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں