Tag: non bailable warrant

  • 25ارب کی منی لانڈرنگ : شہباز شریف کے بیٹے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    25ارب کی منی لانڈرنگ : شہباز شریف کے بیٹے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    لاہور : مقامی عدالت نے 25 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 19جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں 25 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے وارنٹ جاری کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔

    عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 19جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے جاری کیے گئے۔

    یاد رہے ایف آئی اےاینٹی کرپشن سیل لاہور نے سلمان شہباز کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2008 سے 2018 کے دوران25ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشنزکی گئی تھیں ، بےنامی اکاؤنٹ کےذریعےمنی لانڈرنگ کی گئی ، بےنامی اکاؤنٹ کے پیچھے سلمان شہبازکا کردار ہے۔

    درخواست کے متن میں کہا تھا کہ سلمان شہباز27اکتوبر2018کولاہورایئرپورٹ سےبرطانیہ چلےگئےتھے، متعددبارطلبی کےنوٹس جاری کئے مگر سلمان شہباز  پیش نہیں ہوئے جبکہ سلمان شہباز اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے۔

  • شہباز شریف کی اہلیہ  اوربیٹی کے وارنٹ جاری،  گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    شہباز شریف کی اہلیہ اوربیٹی کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    لاہور : احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی ،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔

    حمزہ شہباز کو کورونا کے باعث پیش نہیں کیا گیا جبکہ جویریہ کو حاضری لگوانے کے بعد جانے کی اجازت دیدی گئی، سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سلمان شہباز کے لندن میں گھر کے باہر وارنٹ گرفتاری چسپاں کر دئیے تھے۔ فارن آفس کی جانب سے سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق رپورٹ پیش نہیں کی گٸی۔

    جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر فارن آفس کے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا جبکہ عدالت نے نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور دونوں کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی جویریہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور کارروائی مکمل ہونے پر سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

    نیب ریفرنس کے مطابق شہباز شریف فیملی نے 7 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی اور غیر قانونی اثاثے بناٸے، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر 1 ایک ارب روپے تک کے اثاثے بنانے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے جبکہ شہباز شریف فیملی نے اپنے ملازمین اور قریبی دوستوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی ہے۔

  • کراچی: سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    کراچی: سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    کراچی: مقامی عدالت نے فراڈ اور دھوکہ دہی سے متعلق کیس میں منی لانڈرنگ کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سرفراز مرچنٹ کیخلاف گاڑی چھیننے، فراڈ او دھوکہ دہی سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی مقامی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نےسرفرازمرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیا اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔

    عدالت نے سرفرازمرچنٹ گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے سماعت پچیس جون تک ملتوی کردی، سرفرازمرچنٹ کیخلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

    گزشتہ سماعت میں بھی کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈ اور دھوکہ دہی سے متعلق کیس میں لانڈرنگ کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

    عدالت نے حکم دیا تھا کہ انہیں گرفتار کرکے 11جون کو پیش کیا جائے۔

    انویسٹی گیشن پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بیرون ملک ہے اس لیے اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، جس پرعدالت نے ملزم کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کاحکم دیا تھا۔