Tag: non-customs-paid-vehicles

  • مالکان ہوشیار: عدالت کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے متعلق بڑا حکم

    مالکان ہوشیار: عدالت کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے متعلق بڑا حکم

    لاہور : نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سپرداری سے متعلق نئے قانونی اصول طے کرلیے گئے، لاہور ہائیکورٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سےمتعلق بڑاحکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے درخواست گزار زمان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سپرداری سے متعلق نئے قانونی اصول طے کردیے گئے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیش مکمل کیے بغیر نان کسٹم پیڈ گاڑی اصل مالک کے حوالے نہیں کی جاسکتی اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد نان کسٹم پیڈ گاڑی کو اصل مالک کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔

    عدالت نے تفتیش مکمل کیے بغیر نان کسٹم پیڈ گاڑی شہری کو سپرداری پر دینے سے متعلق سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور کہا کہ بغیر تفتیش مکمل کیے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی فوری سپرداری کرنے کا اسپیشل ججز اور مجسٹریٹ کے پاس اختیار نہیں ہے۔

  • نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 17 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں

    نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 17 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں

    کوئٹہ : کسٹمز اور ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے نوکنڈی کے مقام پر 17 نان پیڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا، گاڑیوں کی قیمت 6 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز اور ایف سی کی جانب سے نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ نوکنڈی کے مقام پر 17 نان پیڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    حکام نے کہا کہ نان کسٹم پیڈگاڑیوں کی قیمت6کروڑروپےسےزائدبنتی ہے، نان کسٹمزپیڈگاڑیوں سےقومی خزانےکونقصان پہنچ رہاہے۔

    صوبے بھر اور بارڈر ایریاز میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف حکمت تیار کرلی گئی ہے ، اس حوالے سے کلیکٹر کسٹمز پریونٹیو کوئٹہ عرفان جاوید نے کہا کہ غیرقانونی این سی پی گاڑیوں کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر شروع کی جائے گا۔

    کلیکٹر کسٹمز پریونٹیو کوئٹہ کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن کے لیے کسٹمز و دیگر ادارے جن میں ایف سی، پولیس، لیویز اور دیگر ادارے مل کر کام کریں گے، نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔