Tag: non-implementation of SOPs

  • این سی اوسی کا ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ ہونے پر اظہارِ تشویش

    این سی اوسی کا ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ ہونے پر اظہارِ تشویش

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ایس او پیز پرعملدرآمد نہ ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے صوبوں کو ویکسینیشن کے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر اور محمودالزمان کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا ، جس میں این سی اوسی نے ایس اوپیزپرعملدرآمد نہ ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ماسک نہ پہننا ، سماجی فاصلےکاخیال نہ رکھنا اور کاروبارکیلئے مختص اوقات کی خلاف ورزی قابل تشویش ہے۔

    این سی او سی نے کورونا ویکسین خریداری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نےایک ملین سائینو فارم کورونا ویکسین کی خریداری کی ہے ، خریدی گئی ایک ملین کوروناویکسین صوبوں کو فراہم کر دی۔

    اجلاس میں صوبوں کو ہدایت کی گئی کہ ویکسینیشن کے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں جبکہ 65سال سےزائدعمرشہریوں کوواک ان ویکسی نیشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا ، 65 سال سے زائد عمر والوں کو موقع پر کورونا رجسٹریشن کی سہولت دی جائے گی۔

    این سی اوسی کو بچوں میں کوروناکیسزکی شرح میں اضافے پر بریفنگ دی گئی ، جس میں کہا گیا کوروناکی موجودہ لہرمیں بچوں میں کیسزکی شرح میں بڑا اضافہ نہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا وباکی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کےمطابق گزشتہ ایک روز میں 5 ہزار 234 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح دس اعشاریہ چارتین فیصد رہی۔

    چوبیس گھنٹے میں مہلک وائرس مزید 83 جانیں نگل گیا، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموت کی تعداد 14 ہزار613 ہوگئی۔

  • این سی اوسی کا ایس او پیزپر مناسب عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار

    این سی اوسی کا ایس او پیزپر مناسب عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا ایس او پیز پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہارہوئے کہا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت اقدامات ناگزیرہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی اور صوبائی حکام نے کورونا صورتحال اور حکومتی اقدامات ، کورونا گائیڈ لائنز اور ایس او پیزپر عملدرآمد پر بریفنگ دی۔

    این سی اوسی نے ایس او پیز پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد پر جامع نظر ثانی ناگزیر ہے، ملک میں مثبت کوروناکیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مثبت کورونا کیسز اور شرح اموات میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا شہریوں کی بڑی تعداد ماسک کا استعمال نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جا رہا۔

    این سی او سی نے کہا کہ شہریوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے اور بہتر سماجی رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی گئی تھی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت اقدامات جبکہ حالات خرابی پر کاروبار بند اور سماجی پابندیاں ناگزیرہوں گی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز ہفتہ وار، سالانہ تعطیل پربند ہوں گے۔