Tag: non muslims

  • پنجاب اسمبلی میں غیرمسلموں کوملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ دینے کی قرارداد

    پنجاب اسمبلی میں غیرمسلموں کوملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ دینے کی قرارداد

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ نوعیت کے حامل اداروں میں غیر مسلم شہریوں کا کوٹہ مختص کرنے کے لیے قرارداد جمع کرادی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق یہ قراردادپاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی جانب سے جمع کرائی گئی ہےجس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر مسلموں کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ اداروں میں 05 فیصد کوٹہ لازمی دیا جائے۔

    پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی اس قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ کے لئے تکنیکی اور پیشہ وارانہ اداروں میں 5 فیصد کوٹہ مختص کرنا ناگزیر ہے۔ لہذا اس مقدس ایوان کی متفقہ رائے ہے کہ غیر مسلموں کے لئے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے ۔

    بعد ازاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر پاکستانی کو یکساں حقوق دینے کی خواہاں ہے جس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ ہر طبقے کو قومی دھارے میں شامل کرنا ضروری ہے تب ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اقلیتی برادری سے متعلق توہین آمیز بیان جاری کرنے پر اپنے عہدے سے ہاتھ دھو چکے ہیں، پارٹی کی مرکزی قیادت ملک میں اقلیتی برادری کو مین اسٹریم میں لانے کے لیے کوشاں ہے۔

    الیکشن جیتنے کے بعد اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ( حلف برداری سے قبل) کہا تھا کہ اقلیتوں کی پاکستان سےمحبت مثالی اور شک شبہ سے پاک ہے، قومی زندگی میں بے مثال خدمات سرانجام دیں۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ قائد اعظم نے اقلیتوں سے متعلق پاکستان کی پالیسی کی بنیاد رکھی، تحریک انصاف اقلیتوں سے متعلق قائد اعظم کا وژن نافذ کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں کی بہبود کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کا عزم کر رکھا ہے، مذہبی آزادی سے ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی تک ہر وعدہ نبھائیں گے۔

  • رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر سے مشہور شخصیات کے پیغامات

    رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر سے مشہور شخصیات کے پیغامات

    رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ رمضان کی مبارکباد لوگ ایک دوسرے کو بخوشی دیتے ہیں ،ایسے میں صرف مسلمان ہی نہیں دوسرے مذاہب کے معروف شخصیات نے رمضان کی مبارکباد دی۔

    رمضان المبار ک کی فضیلتیں سمیٹنے کیلئے دنیا بھر کے راسخ العقیدہ مسلمان کار فرما ہیں، اوراس موقع پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کئی نامور افراد نے تمام عالم اسلام کو رمضان کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی ہے۔

    رمضان المبارک کومسلم امہ کیلئے فیض و برکات کامنبع قرار دیا جاتاہے۔اس موقع پر بھارتی اداکاروں سمیت کئی مشہور افراد نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمضان کے حوالے سے مسلم امہ کو مبارکباد دی ہے۔

    آئیے ان پیغامات پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

  • رمضان المبارک کی آمد پرنامورشخصیات کی جانب سے تہنیتی پیغامات

    رمضان المبارک کی آمد پرنامورشخصیات کی جانب سے تہنیتی پیغامات

    رمضان المبار ک کی فضیلتیں سمیٹنے کیلئے دنیا بھر کے راسخ العقیدہ مسلمان کار فرما ہیں، اوراس موقع پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کئی نامور افراد نے تمام عالم اسلام کو رمضان کے بابرکت مہینے کی مبارکباد دی ہے۔

    رمضان المبارک کومسلم امہ کیلئے فیوض و برکات کامنبع قرار دیا  جاتاہے۔اس موقع پر کئی مشہور افراد نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رمضان کے حوالے سے مسلم امہ کو مبارکباد دی ہے۔