Tag: Non-payment of tax

  • پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ اربوں روپے تک جا پہنچا

    پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ اربوں روپے تک جا پہنچا

    اسلام آباد : قومی ائیرلائن کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا، پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے کمرشل بینکوں کو قرض پر ماہانہ 8 ارب سے زائد سود ادا کرنا ہیں جبکہ کمرشل بنکوں سے حکومتی گارنٹی پر260 ارب قرض لیا ہوا ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے ایف بی آر کو ایک ارب25کروڑ روپے ٹیکس ادا نہیں کیا اور پی آئی اے سول ایوی ایشن کو ماہانہ1 ارب سے زائد کی ادائیگی نہیں کررہا ہے۔ قومی ائیرلائن کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں۔

    ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پی آئی اے کا اب تک مجموعی خسارہ 740 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

    نگراں وزیرخزانہ نے نجکاری ڈویژن، پی آئی اے انتظامیہ سے نجکاری پلان مانگا ہے، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری فوری عمل میں لائی جانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

  • ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے شاہین ائیرلائن کا مرکزی دفتر سیل کردیا

    ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے شاہین ائیرلائن کا مرکزی دفتر سیل کردیا

    کراچی : ٹیکسز کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے کراچی میں شاہین ائیرلائن کا دفتر سیل کر دیا، شاہین ائیرلائن فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب چالیس کروڑ کی نادہندہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہین ائیرلائن اور ایف بی آر کا معاملہ سنگین نوعیت اختیار کرگیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار کارپوریٹ سیکٹر کا مرکزی دفتر ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کردیا گیا۔ ایف بی آر نے ایک ارب40کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر شاہین ائیر لائن کو حتمی نوٹس جاری کیا تھا۔

    عدم ادائیگی پرمذاکرات نہ کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ ایک ارب40کروڑروپے کے ٹیکسز ادا نہ کرنے پر ایف بی آر نے کراچی میں شاہین ائیرلائن کا دفتر سربمہر کردیا۔

    اس حوالے سے ترجمان شاہین ائیرلائن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دوسری ایئرلائن کا بند ہونا ملک کے مفاد میں نہیں۔ عید کی تعطیلات سے قبل اس معاملے کو حل کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ شاہین کے مرکزی دفتر کے سیل ہونے کے بعد حجاز مقدس جانے والے مسافروں کی واپسی پر سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے ہیں۔