Tag: Noodles

  • نوڈلز کیسے بنتے ہیں؟ یہ ویڈیو دیکھیں

    نوڈلز کیسے بنتے ہیں؟ یہ ویڈیو دیکھیں

    نوڈلز دنیا کی ایک مقبول ڈش ہے، کیوں کہ یہ تیار کرنے میں آسان اور کھانے میں بہت مزے دار ہے۔

    لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ چین میں ابتدا سے کس طرح نوڈلز تیار کیے جاتے ہیں، اور تیاری کے ایک مشکل سلسلے کے بعد یہ ہانڈی اور پھر آپ کی پلیٹ تک پہنچتے ہیں۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ نوڈلز دنیا میں تقریباً ہر جگہ پسند کیے اور کھائے جاتے ہیں، ماہرین تاریخ اس پر گفتگو کرتے رہتے ہیں کہ کیا نوڈلز اطالویوں نے ایجاد کیے اور پھر چین لائے گئے، یا اس کے برعکس ہوا۔

    ناروے کے سابق سفارت کار ایرک سولہیم نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ چین میں نوڈلز شروع سے کیسے تیار کیے جاتے ہیں۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کئی میٹر لمبے نوڈلز کو مہارت کے ساتھ کھینچا جاتا ہے (حیرت ہے کہ وہ ٹوٹتے نہیں) اور پھر اسے خشک کرنے کے لیے چھت سے عمودی طور پر لٹکایا جاتا ہے۔

    یہ ویڈیو 20 ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھی، سولہیم نے لکھا کہ مؤرخین اس بات پر بحث کرتے ہیں کہ آیا اطالویوں نے نوڈلز ایجاد کیے اور انھیں چین لائے، یا اس کے برعکس تھا؟ شانزی، چین میں روایتی نوڈلز اس طرح تیار کیے جاتے ہیں، اور یہ سلطنت تانگ کے وقت کی ڈش ہے۔

    ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ زیادہ تر اطالویوں کا اتفاق رائے ہے کہ مارکو پولو چین سے اٹلی میں نوڈلز کا آئیڈیا لایا تھا۔

    کھانوں کے حوالے سے کتاب لکھنے والے ایک مشہور مصنف جین لن لیو نے کہا ہے کہ نوڈلز کا قدیم ترین تاریخی تذکرہ جو مجھے ایک ڈکشنری میں ملا اس کا تعلق چین میں تیسری صدی عیسوی سے ہے۔

  • منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ میں ہوا میں جمے نوڈلز کی تصویر وائرل

    منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ میں ہوا میں جمے نوڈلز کی تصویر وائرل

    سائبیریا کی سخت سردی میں جمے ہوئے نوڈلز اور انڈے کی تصویر وائرل ہوگئی اور صرف تصویر دیکھ کر ہی لوگ ٹھٹھرنے لگے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی یہ تصویر سائبیریا کے ایک قصبے میں لی گئی جہاں اس وقت درجہ حرارت منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    ٹویٹر صارف نے اسے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج میرے قصبے کا درجہ حرارت منفی 45 ڈگری ہے۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوڈلز اور انڈا ہوا میں جما ہوا ہے۔ ٹویٹر صارفین نے اس تصویر کو دیکھ سخت حیرانی کا اظہار کیا۔

    صارف کا کہنا تھا کہ سائبیریا کا موسم بہت عجیب ہے، ایک دن یہاں منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اور اگلے دن وہ مثبت 4 ہوجاتا ہے، اور پھر اگلے دن دوبارہ منفی 30 سے نیچے چلا جاتا ہے۔

  • نوڈلز کھانے کا خطرناک نقصان

    نوڈلز کھانے کا خطرناک نقصان

    نوڈلز جلد تیار ہوجانے والی شے ہے جو بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہوتی ہے ۔ لیکن ماہرین نے اس کے ایک نقصان کی طرف اشارہ کیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق فوری تیار ہو جانے والی نوڈلز کا استعمال دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کا باعث بن رہا ہے اور اگر آپ ہفتہ میں دو سے تین دفعہ بھی نوڈلز کھاتے ہیں تو آپ کو اپنی صحت کے متعلق فکر مند ہو جانا چاہیئے۔

    سائنسی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں نوڈلز کے بڑھتے ہوئے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    تحقیق میں تازہ غذاؤں کے مقابلے میں انسٹنٹ نوڈلز کے صحت پر اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: نوڈلز کیسے بنائے جاتے ہیں؟

    ماہرین نے مشرقی ممالک میں مشہور ریمن نوڈلز کے ہاضمے کے عمل کا خصوصی طبی کیمروں اور ٹیسٹوں کے ذریعے تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان میں موجود کیمیکل ٹی بی ایچ کیو کی وجہ سے نوڈلز کے انہضام کا عمل تازہ خوراک کی طرح نہیں ہو پاتا اور صحت کے شدید مسائل بشمول امراض قلب کا سبب بنتا ہے۔

    کیمیکل ٹی بی ایچ کیو پیٹرولیم انڈسٹری میں استعمال ہونے والے کیمیکل بیوٹین کے ساتھ اضافی پراڈکٹ کے طور پر پیدا ہوتا ہے۔

    سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ انسٹنٹ نوڈلز کا استعمال اپنی اور بچوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوڈلز کیسے بنائے جاتے ہیں؟

    نوڈلز کیسے بنائے جاتے ہیں؟

    نوڈلز کھانا بچوں کو بے حد پسند ہوتا ہے اور بعض اوقات بڑے بھی ان کے دیوانے ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں نوڈلز کیسے بنائے جاتے ہیں؟

    یوں تو نوڈلز مختلف مشینوں میں تیار کیے جاتے ہیں تاہم بعض مقامات پر انہیں ہاتھ سے بھی تیار کیا جاتا ہے۔

    یہاں پر چند نہایت تجربہ کار اور ماہر باورچی نوڈلز بنانے کا تجربہ شیئر کر رہے ہیں۔ ہاتھ سے نوڈلز تیار کرنے کے لیے طویل مشق اور مہارت درکار ہوتی ہے۔

    زیر نظر ویڈیو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ نوڈلز کس طرح تیار کیے جاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔