اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان کو وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق نور عالم خان کو بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
فیصلے کا اطلاق 14 اکتوبر 2022 سے ہوگا، خیال رہے کہ نور عالم خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے متحرک ترین رکن ہیں، اور وہ پیپلز پارٹی دور میں بھی پی اے سی کے رکن رہ چکے ہیں۔
اسلام آباد : تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی، پی پی رہنما نور عالم خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، قبل ازیں نورعالم خان نے آج جہانگیر ترین اور عمران خان سے ملاقات کی۔
پی پی کے سابق رہنما نور عالم خان نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی اور عمران خان کی جدوجہد پر اعتماد کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ نور عالم خان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور پیپلز پارٹی سے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گزشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا اور اسمبلی کا حصہ بنی تھیں، پی پی نے ان کی پارٹی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتِ اطلاعات کا عہدہ بھی تفویض کیا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔