Tag: Noor Bukhari

  • نور بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    نور بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری اور سیاستدان عون چوہدری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ نور بخاری نے نومولود کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔

    نور بخاری نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام انہوں نے ’دعا زہرا‘ رکھا ہے۔

    نور بخاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھا، ’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Noor Bukhari (@realnoorbukhari)

    سابقہ اداکارہ نے مزید بتایا ’اللّٰہ نے ہمیں خوبصورت بیٹی دعا زہرا سے نوازا ہے، اللّٰہ اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، میری بیٹی دعا کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔‘

    نور بخاری کو چوتھے بچے کی پیدائش پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

    نور بخاری کا ماہرہ خان کو اللہ سے رجوع کرنے کا مشورہ

    واضح رہے کہ نور نے پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی تاجر سے کی تھی لیکن دو سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی بعدازاں نور بخاری نے 2010 میں فاروق مینگل سے شادی کی تھی جو ایک سال سے بھی کم عرصہ تک قائم رہی۔

    نور نے 2021 میں عون چوہدری سے شادی کی تھی اور ان سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن یہ شادی بھی صرف چند ماہ تک ہی رہی پھر 2015 میں انہوں نے گلوکار ولی حامد سے چوتھی شادی کی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔

    2020 میں ہی نور بخاری کی جانب سے بیٹی کے ساتھ ایک نومولود کی تصاویر اور ضروری سامان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا گیا تھا کہ ان کی فیملی میں ایک نومولود کا اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ 2020 میں ہی نور بخاری کی عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی خبر سامنے آئی تھی جبکہ 2023 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

  • صبا قمر کی تصویر : نور بخاری ساتھی اداکارہ کے حق میں بول پڑیں

    صبا قمر کی تصویر : نور بخاری ساتھی اداکارہ کے حق میں بول پڑیں

    لاہور : سابقہ فلمی اداکارہ نور بخاری بھی صبا قمر کی حمایت میں سامنے آگئیں ان کا کہنا ہے کہ خدارا اس طرح صبا قمر کا اور حجاب پہننے والی لڑکیوں کا مذاق نہ بنائیں۔

    گزشتہ کئی روز سے صبا قمر کی سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی ایک تصویر میں بہت ماہرانہ انداز سے ترمیم کی گئی جسے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر صبا قمر کو ٹرول کیا جارہا تھا جس پر نور بخاری بھی چپ نہ رہیں۔

    اس سلسلے میں سابق اداکارہ نور بخاری نے انسٹاگرام پر صبا قمر کی ترمیم شدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی یوں صبا قمر کا یا کسی بھی حجاب کرنے والی لڑکی کا مذاق اڑانا نہیں چاہئے۔

    علاوہ ازیں اپنی اس ترمیم شدہ تصویر کو صبا قمر نے بھی پسند کیا ہے اور صارفین کے کمنٹس سے بھی محظوظ ہورہی ہیں، انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ترمیم شدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی مزاحیہ ہے۔

  • معروف میگزین نے امریکی صحافی کی تصویر پاکستانی اداکارہ کے نام سے شائع کردی

    معروف میگزین نے امریکی صحافی کی تصویر پاکستانی اداکارہ کے نام سے شائع کردی

    واشنگٹن : معروف امریکی جریدے نے فروری کے میگزین میں مسلمان امریکی صحافی نور التاجوری کی تصویر پاکستانی اداکارہ کے نام سے شائع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں مقیم 24 سالہ مسلم صحافی نور التاجوری کی تصویر امریکا کے معروف فیشن میگزین ’ووگ‘ نے شائع کی لیکن تفصیلات میں پاکستانی اداکارہ نور بخاری تحریر کردیں۔

    مسلم صحافی نور التاجوری کا کہنا ہے کہ میں ووگ میگزین میں اپنی تصویر شائع ہونے پر بہت خوش اور پُرجوش تھی لیکن اپنی تصویر پر پاکستانی نور بخاری کا نام دیکھا تو حیران رہ گئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسلم صحافی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں نور التاجوری کو میگزین کے صفحے پلٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور جیسے ان کی تصویر سامنے آتی ہے نور صحافی کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔

    View this post on Instagram

    I’m SO heartbroken and devastated. Like my heart actually hurts. I’ve been waiting to make this announcement for MONTHS. One of my DREAMS of being featured in American @VogueMagazine came true!! We finally found the issue in JFK airport. I hadn’t seen the photo or the text. Adam wanted to film my reaction to seeing this for the first time. But, as you can see in the video, I was misidentified as a Pakistani actress named Noor Bukhari. My name is Noor Tagouri, I’m a journalist, activist, and speaker. I have been misrepresented and misidentified MULTIPLE times in media publications – to the point of putting my life in danger. I never, EVER expected this from a publication I respect SO much and have read since I was a child. Misrepresentation and misidentification is a constant problem if you are Muslim in America. And as much as I work to fight this, there are moments like this where I feel defeated.

    A post shared by Noor Tagouri نور التاجوري (@noor) on

    نور التاجوری اپنی تصویر دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’بے ہوش نہ ہوجاؤ‘ تاہم جیسے ہی انہوں نے میگزین میں‌ اپنی تصویر سے متعلق غلط معلومات دیکھی تو کہا ’یہ کیا مذاق ہے‘۔

    نور التاجوری نے کہا ’میں بہت دنوں سے اس لمحے کا انتظار کررہی تھی، ووگ میں تصویر شائع ہونا میرا خواب تھا جو پورا ہوا لیکن میرا نام نور التاجوری ہے، نور بخاری نہیں‘۔

    ان کا کہنا ہے کہ میگزین میں غلط معلومات شائع ہونے کے معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور حمایت کی جارہے ہے۔

    مسلم صحافی کا کہنا تھا کہ امریکا میں مسلم کمیونٹی کی غلط شناخت ایک بڑا مسئلہ ہے، میڈیا اس سے قبل بھی مجھ سے متعلق غلط معلومات فراہم کرچکا ہے، جس کے باعث میری زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔’

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی میڈیا گزشتہ برس اورلینڈ میں واقع نائٹ کلب فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کی اہلیہ کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

    دوسری جانب میگزین کا کہنا ہے کہ ووگ کو نور التاجوری کی غلط معلومات فراہم کرنے پر افسوس ہے، ہم مستقبل میں اپنا کام مزید سنجیدگی سے کریں، نور التاجوری کی تصویر پر نور بخاری کی معلومات شائع کرنے پر معذرت خواہ ہیں۔

  • نور نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

    نور نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

    لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نور کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں وہ حجاب میں ملبوس نظر آرہی تھیں، تاہم اب حال ہی میں نور نے باضابطہ اعلان کردیا ہے کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب وہ مزید کسی ٹی شو یا فلم میں نظر نہیں آئیں گی۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نور نے اپنے چوتھے خاوند ولی حامد سے بھی خلع لے لی ہے۔

    مزید پڑھیں: نور نے چوتھے خاوند سے خلع لے لی

    نور کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں بہت سخت اور کڑے مراحل آئے اور وہ ذہنی و جذباتی طور پر بے حد متاثر ہوئی ہیں، لہٰذا اب انہوں نے دینی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ اس راہ پر خود نہیں آتے، بلکہ اللہ آپ کو اس راستے کے لیے منتخب کرتا ہے، ’میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اللہ نے مجھے اس راستے کے لیے چنا‘۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نور کے اہل خانہ ان کی اس تبدیلی سے خوش نہیں۔ ان کے مطابق وہ اس دینی راہ پر چل رہی ہیں تاہم پھر بھی ٹی وی شوز میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔

    علاوہ ازیں ولی حامد سے خلع کے بعد انہوں نے اپنی عدت بھی پوری نہیں کی جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ کو ان سے شکایات ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اداکارہ نور نے چوتھے خاوند سے خلع لے لی

    اداکارہ نور نے چوتھے خاوند سے خلع لے لی

    لاہور: فلمی دنیا کی نامور اداکارہ نو ر بخاری نے اپنے خاوند ولی حامد سے خلع لے لی‘ یہ ان کی چوتھی شادی تھی جو ایک جیسے انجام سے دوچار ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق فیملی عدالت کے جج فیصل نسیم میر نے اداکارہ نور کے خلع کے دعوے پر فریقین کے مکمل بیانات سننے کے بعد ڈگری جاری کی۔

    اداکارہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اس لیے اس کے حق می خلع کی ڈگری جاری کی جائے جبکہ ولی حامد نے بیان دیا کہ وہ نور سے علیحدگی نہیں چایتا اس لیے عدالت دعوا خارج کرے ۔

    عدالت نے دونوں فریقین کے بیانات اور وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر خاوند ولی حامد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فلمسٹار نور کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی ۔

    فیملی کورٹ کا اداکارہ نورکو شوہر سے صلح کے لیےآخری موقع *

    اداکارہ نور اس سے قبل بھی تین بار طلاق لے چکی ہیں ‘ انھوں نے پہلی شادی ہندو تاجر وکرم سے 2003 میں کی تھی جس سے اسلام قبول نہ کرنے کے الزام میں 2010 میں طلاق لے لی ۔

    بعد ازاں ہدایت کار فاروق مینگل کے ساتھ گھر بسایا مگر وہ بھی زیادہ عرصہ نہ بس سکا ۔ نور نے تیسری شادی تحریک انصاف کے اہم رکن عون چوہدری کے ساتھ کی جن سے ان کی ایک بیٹی فاطمہ بھی ہے مگر یہ رشتہ بھی زیادہ دیر نہ چل سکا اور نور بخاری نے خلع حاصل کر لی ۔

    طلاق لینے کے لیے معروف اداکارہ نے چوتھی شادی 2013 میں ولی حامد سے کی تاہم اس کا انجام بھی افسوسناک رہا اور فیملی عدالت کے ذریعے نور نے ایک بار پھر خلع حاصل کی ۔

    حالیہ طلاق کے بعد اداکارہ نور کم عمری میں سب سے زیادہ شادیاں اور طلاق لینے والی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں ۔ عدالتی فیصلے کے بعد ولی حامد کا کہنا ہے کہ عدالت نے جو فیصلہ دیا ‘وہ قبول ہے اللہ نے اسی میں ہماری بہتری رکھی ہو گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔